کانگریس ارکان اسمبلی کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں تازہ انتخابات کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے دو ارکان اسمبلی سے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور مبینہ طور پر درخواست کی کہ پارٹی کی قیادت کے لئے شیلا ڈکشٹ کو واپس لایا جائے۔ ذرائع کے بموجب دونوں ارکان اسمبلی کو سونیا گاندھی کو دہلی میں پارٹی کے استحکام کے بارے میں اپنے نقاط

شیوسینا ارکان کی حرکت سے ذہنیت آشکار : کانگریس

نئی دہلی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائد کمل ناتھ نے آج ایک روزہ دار مسلمان کو حالت ِ روزہ میں چپاتی کھانے پر مبینہ طور پر شیوسینا ارکان پارلیمان کے مجبور کرنے پر کہا کہ اس سے ان کی ذہنیت آشکار ہوگئی ہے۔ وہ جانتے تھے کہ یہ شخص روزہ دار ہے، اس لئے اسے کھانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ کانگریس قائد راجیو شکلا نے اس واقعہ کو سنگین

بدعنوان جج کے مسئلہ پر منموہن سنگھ سے بیان کا حکومت کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے منموہن سنگھ دورِ اقتدار میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے جج کو توسیع دینے پر مجبور کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کو اطلاع دینے کے بعد حکومت نے آج مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم اس متنازعہ معاملہ پر واضح بیان دیں۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا

بال گنگا دھر تلک کو وزیراعظم نریندر مودی کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مجاہد آزادی بال گنگا دھر تلک کو ان کے 158 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی تحریر کیا کہ بال گنگا دھر تلک کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر ہم تمام اس

نتیش کمار کی شیوسینا ارکان پارلیمنٹ کی مذمت ، کارروائی کا مطالبہ

پٹنہ ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار نے آج شیوسینا ارکان پارلیمان کی جانب سے مسلم روزہ دار کو کھانے پر مجبور کرنے کی حرکت کو دیگر فرقوں کے مذہبی عقائد پر حملہ قرار دیا۔ ایک پریس کانفرنس میں اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دستور ہند کی روح پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے اس کارستانی میں ملوث تمام

گورنر یو پی کی حلف برداری

لکھنو ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر رام نائک نے بحیثیت گورنر اترپردیش حلف لیا، وہ بی ایل جوشی کے جانشین ہیں جو گزشتہ ماہ مستعفی ہوگئے۔

کیا بی جے پی نے پاکستان کیخلاف اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے؟

گاندھی نگر 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن کانگریس نے آج بی جے پی کا مضحکہ اُڑاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں سابرمتی ریور فرنٹ کا دورہ کرنے والے ایک پاکستانی وفد کا پروگرام دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک پروگرام کا حصہ ہے، کانگریس لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زعفرانی پارٹی نے پاکستان کے خلاف اپنے موقف کو ت

قائد اپوزیشن تنازعہ ، اسپیکر کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی مذمت

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کو قائد اپوزیشن کے مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کی ’’مایوسی‘‘ جھلکتی ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی کو عوام کا دیا ہوا اختیار ہے۔ اسے قائد اپوزیشن کے عہدہ کے سلسلے میں متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔ مرکزی وزیر ممل

سابق وزیراعظم سے جج کے متنازعہ تقرر پر جواب طلبی

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد نے آج کہا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کو تین سابق چیف جسٹیسس آف انڈیا کو ’’نامناسب سمجھوتے‘‘ کرنے کی جواب دہی کرنی چاہئے۔ یو پی اے دور حکومت میں اس نوعیت کے سمجھوتوں کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگری

کاٹجو کی فیس بُک پر اپنے بیان کی وضاحت

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مارکنڈے کاٹجو نے جنہوں نے ہندوستان کے تین سابق چیف جسٹسیس پر الزام عائد کیا ہے، آج سوال کیا کہ اگر ایڈیشنل جج لاہوٹی کیخلاف منفی رپورٹ حاصل ہوئی تھی تو اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا نے سپریم کورٹ کے تین ججس پر مشتمل کالیجیم کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں وہ خود بھی شامل تھے اور جسٹس وائی کے سبھروال اور جسٹ

کاٹجو نے بے بنیاد الزامات عائد کئے : ڈی ایم کے

چینائی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹاملناڈو کے سابق جج پر یو پی اے دورِ حکومت میں کرپشن کے الزامات ہونے کے باوجود اُن کو سیاسی اثر و رسوخ کے تحت توسیع دینے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ ڈی ایم کے پارٹی ترجمان ٹی کے ایس ایلانگوون نے کہا کہ پارٹی

مودی حکومت نے مخالف اسرائیل قرار داد رکوادی

نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپوزیشن کے مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پارلیمنٹ میں قرار داد کی منظوری کروادی اور یہ واضح کیا کہ مسئلہ فلسطین کے تعلق سے ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ حکومت نے تاہم اسرائیل یا فلسطین میں کسی کی حمایت سے گریز کیا ہے اور کہا کہ دونوں ہ

راجیہ سبھا کے اجلاس میں ہنگامہ،اجلاس دوپہر تک ملتوی

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کے مبینہ الزامات کہ سابق یو پی اے دور اقتدار میں سیاسی دباؤ کے نتیجہ میں ایک جج کو ترقی دی گئی ہے حالانکہ اس پر بدعنوانی الزامات تھے۔ راجیہ سبھا میں انا ڈی ایم کے نے اس مسئلہ پر وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ کھڑا کردیا جس کی وجہ سے ایوان کا اجلاس دوپہر تک کیلئے ملت

عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کی لیفٹننٹ گورنر دہلی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے 27 ارکان اسمبلی نے اروند کجریوال کی زیر قیادت لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ دہلی اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کے ذریعہ ارکان اسمبلی کی ’’خرید و فروخت‘‘ کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ حکومت دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی نے بعد ازاں ایک پریس کانفرنس س

شادی کے رجسٹریشن کے لزوم کا مسودہ قانون دوبارہ پیش کر نے مودی حکومت کا ارادہ

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کیلئے مسودہ قانون از سر نو پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرشاد نے آج لوک سبھا سے کہا کہ چونکہ اس مسئلہ پر سابق مسودہ قانون 15 ویں لوک سبھا کی تحلیل کے بعد ختم ہوچکا ہے اس لئے اس مسودہ قانون کو دوبارہ پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ م