لالو کا مصنوعی نظام تنفس ہٹا لیا گیا

ممبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو آج وینٹیلیٹر سے ہٹا لیا گیا، جبکہ ایک روز قبل ان کی سب اربن ممبئی میں واقع خانگی ہاسپٹل میں قلب کی سرجری کی گئی تھی۔ ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ان کے اعضائے رئیسہ معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائرکٹر میڈیکل افیرس اینڈ کریٹکل کیر ڈاکٹر وجئے ڈی سلوا نے

کانگریس ۔ این سی پی نشستوں کی تقسیم

ممبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج کہا کہ کانگریس کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے معاملہ میں بات چیت کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو قطعیت دینے کا عمل 9ستمبر تک مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ اگرچہ ان کی پارٹی 288 کے منجملہ زیادہ سے زیادہ نشستیں لڑنے کیلئے اپنے مطالبہ پر اٹل ہے

سونیا ، راہول کیخلاف ہیرالڈ کیس کی 9 ڈسمبر کو سماعت

نئی دہلی۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج اُس شکایتی معاملے میں سماعت کے لئے 9 ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی جس میں اس نے صدر کانگریس سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور دیگر کے خلاف نیشنل ہیرالڈ اخبار کی حصولیابی کے مسئلے پر سمن جاری کئے تھے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گومتی مانوچا نے سونیا گاندھی اور دیگر کی پیروی کرنے والے کونسل ک

ہریانہ جن ہیت کانگریس کے بی جے پی سے تعلقات منقطع

چندی گڑھ ؍ نئی دہلی ۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کلدیپ بشنوئی زیرقیادت ہریانہ جن ہیت کانگریس (ایچ جے سی ۔ بی ایل ) نے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل آج بی جے پی کے ساتھ اپنے روابط منقطع کرلینے کا فیصلہ کیا ، جس کے ساتھ دونوں پارٹیوں کے درمیان طویل کشاکش کا اختتام ہوگیاجبکہ یہ دونوں جماعتیں تین سال سے اتحاد میں تھیں۔ بی جے پی کے ساتھ ات

سیبی کو اضافی اختیارات ، حکومتی اعلامیہ جاری

نئی دہلی۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) غیرقانونی رقمی اسکیمات اور دیگر دھوکہ دہی معاملوں کے تدارک کے لئے سیبی کو اضافی اختیارات دیتے ہوئے حکومت نے ایک نئے قانون کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ، جس میں سرمایہ مارکٹ کے ریگولیٹر کو ایسے اختیارات سونپے گئے ہیں کہ وہ املاک کی قرقی ، خاطیوں کی گرفتاری اور فون کال کے تمام ڈاٹا ریکارڈس تک رسائی حاصل

بی جے پی میں داخلی اختلافات منظرعام پر ،حکومت کو الجھن

نئی دہلی ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت اپنے 100 دن مکمل ہونے کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ اچانک وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی اور وزیرداخلہ کو الجھن آمیز صورتحال سے دوچار ہونا پڑا اور یہ سب معاملہ کو سلجھانے میں لگ گئے۔ ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ سطح پر اختلافات کو بے نقاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی تھی کہ راجناتھ سنگھ کے فرزند کی غلط برتا

بدعنوان لوگوں کو وزیر نہ بنانے وزیراعظم اور چیف منسٹروں کو مشورہ

نئی دہلی ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو وزراء بننے کیلئے نااہل قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور چیف منسٹرس کو یہ سخت مشورہ دیا کہ ایسے افراد کو جو مجرمانہ پس منظر رکھتے ہو اور کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہوں، انہیں وزارت نہ دی جائے۔ ایک سنگ میل فیصلے میں سپریم کورٹ نے آج ایسی عرضی خارج کردی

لالو پرساد کے قلب کی کامیاب سرجری

ممبئی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی آج ایک خانگی ہاسپٹل میں 6 گھنٹے طویل قلب کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ 66 سالہ سابق چیف منسٹر بہار کا نامور ماہر امراض قلب رماکانت پانڈا کی زیرقیادت 20 ڈاکٹرس پر مشتمل ٹیم نے ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں آپریشن کیا۔ رما کانت پانڈا 5 سال قبل سابق وزیراع

کانگریس جہاں کہیں ضرورت ہو سیکولر طاقتوں سے اتحاد کیلئے تیار

نئی دہلی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی کے ضمی انتخابی نتائج آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو ۔ کانگریس اتحاد کے حق میں ظاہر ہونے کے بعد کانگریس نے آج کہا کہ جہاں کہی ضرورت ہو پارٹی سیکولر طاقتوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہے۔ پارٹی ترجمان راجیو گوڑا نے کہا کہ کئی سال قبل کانگریس نے شملہ میں اتحاد کی بات کی تھی اور یہ پالیسی ہنوز برقرار ہے۔

حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے گورنر کی وداعی تقریب

ممبئی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں آج ریاستی گورنر کے شنکرا نارائنن کی جذباتی ودائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان اور کابینی وزراء نے سبکدوش گورنر کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر کابینی وزراء چیف منسٹر کی قیادت میں ایک قطار میں کھڑے ہوکر کے شنکرا نارائنن اور ان کی اہلیہ سہیادری کو گلدستہ پیش کرتے ہو

اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور این سی پی کا صفایا ہوگا:شیوسینا

ممبئی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا کے آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور این سی پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ہورہی بات چیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان دونوں پارٹیوں کا صفایا ہونا یقینی ہے۔ شیوسینا نے اپنے ادارتی ترجمان اخبار سامنا میں لکھا ہے کہ دونوں پارٹیاں آ

مودی کابینہ سے داغدار وزراء کی برطرفی وزیراعظم کی اخلاقی ذمہ داری

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل سیاست دانوں کی موجودگی پر سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد وزیراعظم کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی کابینہ سے داغدار وزراء کو برطرف کردیں اور ایسے قائدین کو کابینی درجہ نہ دیں جن کا پس منظر مجرمانہ ریکارڈ کا حامل رہا ہو۔ کانگریس کے لیڈر منیش تیواری نے سپری

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ، ہند ۔ پاک فلیگ میٹنگ

جموں ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر سیول جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے ایک دن بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو دُور کرنے کی کوشش کی ہے۔ دونوں جانب سے تعلق رکھنے والے کمانڈر سطح کے عہدیداروں کی ایک فلیگ میٹنگ منعقد ہورہی ہے۔ اس ملاقات میں سرحد پر پائی جانے والی کشیدہ صورتِ حال کو د

سرکاری اسکولوں میں طالبات کیلئے بیت الخلاؤں کی تعمیر

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ سال جولائی تک سرکاری اسکولوں میں طالبات کیئے بیت الخلائیں تعمیر کرنے کا ایک حرکیاتی منصوبہ بناکر اس پر تیزی سے عمل کریں۔ سمرتی ایرانی کی یہ ہدایت وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت مہم کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے اپن

نریندر مودی متحرک گجرات چوٹی کانفرنس 2015ء کا افتتاح کرینگے

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ’’متحرک گجرات عالمی چوٹی کانفرنس 2015ء‘‘ کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ ریاست میں چیف منسٹر کی حیثیت سے عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر نے اس کانفرنس کے افتتاح کے لئے وزیراعظم کی موجودگی سے متعلق منظوری دے دی ہے۔ چیف منسٹر گجرات آن

قوم کی تعمیر میں خاندان کی اہمیت پر عبدالکلام کا زور

نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) معاشی ترقی یا فوجی طاقت ہی ہندوستان کو طاقتور نہیں بنائے گی جبکہ حقیقی معنوں میں ٹھوس سماج بنانے کیلئے فیملی کا داخلی طورپرٹھوس ہونا نہایت ضروری ہے ، سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے اپنی نئی کتاب میں اس نکتہ پر بحث کی ہے ۔ عبدالکلام اور مشہور جین مفکر آنجہانی آچاریہ مہا پرگیا کا اس کتاب بعنو

عام آدمی پارٹی کی توجہ دہلی پر مرکوز

احمدآباد ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی جو اپنی اساسی طاقت کو وسعت دینے میںمصروف ہے ، اُس نے گجرات میں واحد لوک سبھا نشست اور 9 اسمبلی سیٹوں کیلئے آنے والے ضمنی انتخابات لڑنے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کہ وہ دہلی پر توجہ مرکوزکررہی ہے ۔