مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی اتحاد میں بھی اختلافات

ممبئی / نئی دہلی 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد کی طرح مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی اتحاد میں بھی دراڑیں نظر آر ہی ہیں اور این سی پی نے کانگریس کو الٹی میٹم دیدیا ہے ۔ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے کانگریس سے کہا ہے کہ اسے 144 نشستیں چھوڑی جائیں جبکہ کانگریس نے 124 حلقے چھوڑنے سے اتفاق کیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں 288

ہریانہ کیلئے بی جے پی امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج ہریانہ اسمبلی کیلئے اپنے مابقی 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ان میں وزیر خارجہ سشما سواراج کی چھوٹی بہن وندنا شرما اور دو سابق کانگریس ایم پیز کے علاوہ ایک سابق وزیر بھی شامل ہیں۔ بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 47 امیدواروں کے

مہاراشٹرا اسمبلی چناؤ کا اعلامیہ جاری

ممبئی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں 288 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابی عمل شروع ہوگیا اور حکام نے آج انتخابی اعلامیہ جاری کردیا۔ چیف الیکٹورل آفس کے عہدیداروں نے بتایا کہ آج سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ مہاراشٹرا میں ایک ہی مرحلے میں 15 اکتوبر کو رائے دہی ہوگی اور 8.28 کروڑ سے زائد اہل افراد حق رائے دہی سے استفادہ کر

مسلمانوں کے تعلق سے مودی کا بیان فرقہ وارانہ شبیہہ کو چھپانے کی کوشش

بلیا (یوپی) 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر رام گووند چودھری نے آج الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا بیان کہ ہندوستان کے مسلمان اپنے وطن کے لئے جئیں گے اور مریں گے دراصل امریکہ کو خوش کرنے اور اپنی فرقہ وارانہ شبیہہ کو چھپانے کی کوشش ہے۔ یوپی کے وزیر ابتدائی تعلیم نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ،

مہاراشٹرا : بی جے پی سے اتحاد پر شیوسینا کا موقف مزید سخت

ممبئی 19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نشستوں کی تقسیم پر معاہدہ کو جلد قطعیت دینے بی جے پی کے الٹی میٹم کو مسترد کرنے کے ایک دن بعد شیوسینا نے آج اپنے موقف میں مزید سختی پیدا کرلی ہے اور اس نے کہا کہ مہاراشٹرا میں وہ اتحاد میں سینئر پارٹنر رہیگی اور اقتدار ملنے پر اس کے لیڈر کو ہی چیف منسٹر بنایا جائیگا ۔ شیوسینا کے ترجمان و رکن پارلیمنٹ سنجے

چرن سنگھ کی یادگار بنانے اجیت سنگھ کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام)آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ نے آج حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کے آنجہانی والد و سابق وزیر اعظم چرن سنگھ کی یادگار قائم کرنے کا مطالبہ حکومت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں شدید دکھ پہنچایا ہے۔ یاد رہے کہ اجیت سنگھ چاہتے ہیں کہ فی الحال وہ جس بنگلہ میں قیام پذیر ہیں اسے ان کے آنجہانی والد کی یادگار (

این سی پی نشستوں کی تقسیم پرکانگریس کے جواب کی منتظر

ممبئی۔/19ستمبر ،( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات جو 15اکٹوبر کو منعقد شدنی ہیں کیلئے کل اعلامیہ جاری کیا جائے گا، وہیں این سی پی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی کانگریس کی جانب سے نشستوں کی تقسیم کے موضوع پر پیغام وصول ہونے کی منتظر ہے اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے تمام انتخابی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں

مودی میک اِن انڈیا مہم شروع کریں گے

نئی دہلی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ یہاں ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم شروع کریں گے۔ اس میگا تقریب میں عالمی اور اندرون ملک کے ہزاروں تاجرین شرکت کریں گے۔ 25 ستمبر کو ہونے والی اس کانفرنس میں ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کا وزیراعظم کے ہاتھوں آغاز ہوگا۔ وزیر برقی پیوش گوئل نے بتایا کہ امریکہ جاپان، کوریا، سویڈن،

بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد میں پھوٹ کے آثار

ممبئی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد میں تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ شیوسینا نے بھی صدر بی جے پی امیت شاہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ہمیں ہدایت نہیں دے سکتا ۔ زعفرانی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے مسئلہ پر کوئی بھی فیصلہ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے ہی کریں گے۔

کانگریس کی باگ ڈور پسماندہ طبقات کے حوالے کی جائے: اسلم شیر خاں

ھوپال۔/18ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں کانگریس کے اعلیٰ سطحی قائدین ڈگ وجئے سنگھ ، کمل ناتھ اور جیوتیرادتیہ سندھیا کو چاہیئے کہ وہ پارٹی کی باگ ڈور اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حوالے کردے تاکہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش کی ہزیمت اُٹھانے کے بعد مزید شکست سے خود کو محفوظ رہ سکے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اسلم شیر خا

بی جے پی مایوس نہیں ، نہ حوصلے پست ہیں : کلراج

لکھنو ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر برائے میڈیم ، اسمال و مائیکرو انٹرپرائزس (MSME) کلراج مشرا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج حالانکہ بی جے پی کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں لیکن پارٹی کو نہ تو مایوسی ہوئی ہے اور نہ ہی اس کے حوصلے پست ہوئے ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ ضمنی انتخ

’’ بیواؤں سے متعلق میرا بیان کسی نے غور سے نہیں سنا ‘‘

ممبئی ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکارہ و سیاستداں ہیمامالنی جنہیں بنگال اور بہار کی بیواؤں سے متعلق بیان دینے پر تنقیدوں کا سامنا ہے انہوں نے آج اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس مقصد کے تحت بیان دیا تھا اس کا غلط مطلب نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بنگال اور بہار کی حکومتیں وہاں کی بیواؤں کو نظر انداز ک

ہند ۔ چین سرحدی مسئلہ کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی ممکن

ممبئی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ کی آج غیر متوقع شعبہ سے تعریف و تحسین کی گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر چین کی بات چیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما نے اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ کھلا ذہن رکھنے والے اور حقیقت پسند ہیں۔ دلائی لاما نے ہند ۔ چین باہمی روابط کا انحصار ایک دوسرے پر یقین کرنے

یو جی سی سرکولر پر عمل نہ کرنے حکومت ٹاملناڈو کی ہدایت

چینائی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں ہندی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت نے آج دو یونیورسٹیز کو یو جی سی سرکولر پر عمل نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ پیشرو یو پی اے حکومت کا فیصلہ سب کے لئے قابل عمل نہیں ہے۔ چیف منسٹر جئے للیتا نے کہاکہ پیشرو حکومت نے ہندی کو نافذ کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 2 اداروں انا یونی

چین پر اختیار کردہ پالیسی کیخلاف مودی کو انتباہ :ایس پی

نئی دہلی 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک ہی وقت فوج کو ڈھکیلنے اور بات چیت بھی جاری رکھنے کی پالیسی کے خلاف خبردار کیا اور کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ ہندوستان اپنے علاقہ میں گھسنے والی چینی فوج کو نکال باہر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے۔ سینئر پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے آج دورہ کنندہ صدر چین

بی جے پی کی غلط حکمرانی کے 100 دن،کانگریس کا کتابچہ

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کی ’’غلط حکمرانی کے 100 دن‘‘ پر ایک کتابچہ پیش کرتے ہوئے اجاگر کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد حالیہ تمام ضمنی چناؤ کے نتائج ’’بے مصرف حکومت کے کھوکھلے وعدوں‘‘ کے بارے میں ’’عوام کی برہمی‘‘ کی عکاسی کرتے ہیں۔ برسر اقتدار پارٹی کا زوال ’’نمایاں رجحان‘‘ ہے جو بی جے پی کو ’