مختص کوئلہ بلاکس کی تنسیخ ‘ سرمایہ داروں پر پہلی کاری ضرب

نئی دہلی۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) نے آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 1993ء سے مختص کردہ 218کوئلہ بلاکس میں سے 214 کو منسوخ کرنا حکومت کے پسندیدہ سرمایہ داروں پر پہلی مؤثر اور کاری ضرب ہے ۔جے ڈی یو اس کاخیرمقدم کرتی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے بعد ان سیاستدانوں ‘ سرکاری عہدیداروں اور دیگر تمام افراد کے خلاف ج

کانگریس ۔ این سی پی اختلافات برقرار

ممبئی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں نامزدگیوں کے ادخال کیلئے چار دن کا وقت رہ گیا ہے کانگریس ۔ این سی پی میں نشستوں کی تقسیم پر اختلافات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں ہی جماعتیں اپنے موقف میں نرمی پیدا کرنے تیار نہیں ہے ۔ سینئر قائدین کے پہلے اجلاس میں آج کانگریس نے این سی پی کیلئے 124 نشستوں کی پیشکش کی ہے

مہاراشٹرا میں سینا ۔ بی جے پی اتحاد برقرار رہنے کے آثار

ممبئی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے ایک ہفتے تک نشستوں کی تقسیم پر تنازغہ کے بعد بالآخر سینا ۔ بی جے پی نے اپنے 25 سالہ اتحاد کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں 15 اکٹوبر کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ شیوسینا نے 288 رکنی اسمبلی میں 151 نشستوں پر مقابلہ پر اٹل رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی نظر چیف منسٹر کے عہدہ پر ہے ۔

گاندھی جینتی کے موقع پر میں خود جھاڑو دوں گا: مودی

بنگلور ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اکٹوبر سے کلین انڈیا مہم شروع کرنے سے قبل آج کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر وہ ازخود جھاڑو دیں گے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ صاف ستھرا ہندوستان بنانے ان کی مہم میں حصہ لیں اور ہر ہفتہ دو گھنٹے وقف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی جھاڑو کا استعمال کرتے ہوئے صاف صفائی مہم

کندھامل ضمنی انتخابات کیلئے آنجہانی ایم پی کی بیوہ کے نام کا اعلان

نبتور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)حکمراں جماعت بی جے ڈی نے آنجہانی قائد ہیمندر سنگھ کی بیوی پرتیوشا راجیشوری سنگھ کو 15 اکٹوبر کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔کندھامل لوک سبھا کی یہ نشست ان کے شوہر کے انتقال کے بعد مخلوعہ تھی جس پر رائے دہی ناگزیر ہوگئی تھی۔ دریں اثناء وزیراعلی پٹنائک نے اخباری نمائندوں سے با

عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کا مقابلہ نہیں کرے گی

ممبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ وہ 15 اکٹوبر کو ہونے والے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے اسے مقابلہ سے باز رکھا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان پریتی شرما نے کہا کہ سابق ناکامی کے بعد دوبارہ انتخاب لڑنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ اس پارٹی کی توجہ تنظیمی ڈھانچہ ک

میں مہاراشٹرا کا وزیر اعلی بننا نہیں چاہتا:ادھوٹھاکرے

ممبئی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے جنہوں نے صرف دو ہفتہ قبل یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں لیکن آج انہوں نے ایک بالکل مختلف بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اُن کی تمنا کبھی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کی رہائش گاہ پر ورکری سماج سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے تھے جہاں انہوں نے مجھے اپ

ودربھا میں تائید کے باوجود 2009 میں کانگریس کو شکست ہوئی تھی

ناگپور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسمبلی کے ہر الیکشن میں کانگریس کو حالانکہ ودربھا خطہ کے رائے دہندوں کا مکمل تعاون حاصل رہا اور اس طرح یہاں سے منتخب ہونے والے لیجسلیٹرس کی تعداد سب سے زیادہ رہی تاہم 2009 میں اسی ودربھا کے رائے دہندوں کے ہاتھوں دو وزراء اور کئی کانگریسی لیڈروں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ۔ پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ٹیک

شمال مشرقی ہند کے عوام کو صدر چین سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر برہمی

کوہیما۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ اسمبلی کے اسپیکر چوٹی سوہ سازو نے آج شمال مشرقی ہند کے عوام کو مبینہ طور پر صدر چین ژی جن پنگ کی قیام گاہ کی ہوٹل سے دُور رہنے کی ہدایت پر اظہار ناراضگی کیا۔ احمدآباد میں گزشتہ ہفتہ یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ظاہر کرتی ہے کہ شمالی مشرقی ہند کے عوام سے تعصب برتا جارہا ہے۔

سابق وزیر ریلوے پون بنسل کی عدالت میں حاضری

نئی دہلی ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل آج دہلی کی ایک عدالت میں استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے حاضر ہوئے جہاں 10 کروڑ روپئے کی رشوت کے عوض محکمہ ریلویز میں ملازمت کی پیشکش کا معاملہ زیر سماعت ہے جہاں ان کا بھتیجہ بھی ایک ملزم ہے ۔ پون کمار بنسل کے بیان کی ریکارڈنگ سے قبل اسپیشل سی بی آئی جج سورنا کانتا شرما نے

چین کی دخل اندازی پر مودی بیان دیں : کانگریس

نئی دہلی ۔22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی مسلسل مداخلت کاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم کو صدر چین کے ساتھ حقیقی معنوں میں سخت احتجاج درج کرایا جانا چاہئے تھا ۔ پارٹی نے وزیراعظم سے معذرت خواہی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ گجرات حکومت کے ایک عہدیدارنے اُس

مودی کی مسلمانوں کی ستائش کو شیوسینا کی تائید

ممبئی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ساتھ اتحاد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹوٹنے کے قریب ہے، تاہم شیوسینا نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ہندوستانی مسلمانوں کی ستائش کی تائید کی اور کہا کہ انہوں نے مادرِ وطن سے اس طبقہ کی محبت کی طمانیت دیتے ہوئے ایک نیا باب کھولا ہے۔ نریندر مودی نے ہندوستانی مسلمانوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی ح

مودی انتہا پسند دائیں بازو پر قابو پائیں:سی پی آئی

نئی دہلی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج کہا کہ نریندر مودی نے مسلمانوں کی جو ستائش کی ہے، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے دیا ہوا بیان تھا، لیکن انہیں اپنے قول پر عمل کرتے ہوئے سنگھ پریوار کی جانب سے فرقہ وارانہ صف بندی پر روک لگانی چاہئے تاکہ قومی اتحاد کے ان کے پیغام کی حقیقت کا ثبوت مل سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بڑی اچھی بات ہے

جیٹلی دوبارہ دواخانہ میں شریک

نئی دہلی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی مابعد آپریشن معائنہ کیلئے دوبارہ دواخانہ میں شریک کردیئے گئے۔ ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے جاریہ ماہ کے اوائل میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ وہ کل شام میاکس ہاسپٹل میں معائنہ کیلئے شریک کئے گئے ہیں اور امکان ہے کہ کل ڈسچارج کردیئے جائیں گے۔ جیٹلی کی تمام مصروفیات بشمول سی

این ڈی اے سے اتحاد ختم کرنے کا نتیش کمار پر الزام

پٹنہ۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ بہار نے تیز رفتار ترقی کا ایک اور موقع ضائع کردیا ہے، کیونکہ ریاستی حکومت کی مرکز کے ساتھ تصادم کا رویہ ہے، سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی نے آج کھل کر سابق چیف منسٹر نتیش کمار پر این ڈی اے سے تعلقات ختم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے سخت رویہ کی وجہ سے ہی یہ

گڈکری اور جتندر کا کشمیر کا فضائی سروے

جموں۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزراء نتن گڈکری اور جتندر سنگھ کل حالیہ سیلاب سے جموں و کشمیر کی تباہ ہونے والی مختلف سڑکوں کا فضائی سروے کریں گے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویز و شپنگ نتن گڈکری اور وزیر مملکت برائے دفتر وزیراعظم جتندر سنگھ کل سری نگر پہنچیں گے۔ اپنے ایک روزہ دورہ میں گڈکری سیلاب سے سڑکوں کی تباہی کا