مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ ایس پی اتحاد

ممبئی 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ مہاراشٹرا میں این سی پی اور کانگریس کی راہیں جدا ہوگئی ہیں وہیں اب کانگریس نے رات گئی بات گئی کے مصداق آگے بڑھتے ہوئے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی سے سیاسی اتحاد کیا ہے۔ دریں اثناء سماج وادی پارٹی ترجمان عبدالقدیر چودھری نے بتایا کہ ریاست کے ایس پی سربراہ ابو عاصم اعظمی نے ر

این سی پی سے مابعد انتخابات اتحاد خارج از امکان، بی جے پی

ممبئی ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ساتھ اپنی 25 سالہ دوستی کو ختم کرنے کے ایک دن بعد بی جے پی نے آج شردپوار زیرقیادت این سی پی کے ساتھ مابعد انتخابات اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات 15 اکٹوبر کو مقرر ہیں۔ مہاراشٹرا میں پارٹی کے انچارج راجیو پرتاپ رودی نے بتایا کہ این سی پی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہی

فرینکفرٹ میں رات بھر قیام کے بعد امریکہ روانگی

٭٭ وزیر اعظم نریندر مودی رات بھر فرینکفرٹ میں قیام کرنے کے بعد امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے ۔ ان کے پانچ روزہ دورہ کی پہلی منزل نیو یارک ہے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس سے کل خطاب کریں گے ۔ اتوار کے دن مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں امکان ہے کہ 20 ہزار ہندوستانی نژاد امریکی شرکت کریں گے ۔ مودی کی 30 ستمب

ادویہ کی قیمتوں کے تعین کا مسئلہ ،مودی پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت پر قیمتوں کے تعین کی اتھاریٹی کے ضروری ادویہ کی قیمتوں کی اعظم ترین حد مقرر کرنے کے اختیار کو سلب کرلینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریب اور بیمار افراد امریکہ کا ویزا اور وہاں پر علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مودی کی سالگرہ کی مبارکباد

فرینکفرٹ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے پیشرو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی 82 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔ وہ امریکہ جاتے ہوئے فرینکفرٹ میں توقف کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر وہ اپنی نیک خواہشات اور پرجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے ان کی درازی عمر

وزیر اعظم مودی کی پہل پر مذاکرات کا احیاء ممکن

نیو یارک 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے بار بار خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں علاوہ ازیں کشمیری قائدین سے باقاعدہ ملاقاتیں کرتا رہا ہے لیکن پاکستان کے مشیر قومی سلامتی اور مشیر خارجی امور سرتاج عزیز نے کہا کہ معتمد ین خارجہ سطح کے ہند پاک مذاکرات کا ملتوی ہونا افسوناک تھااور اگر وزیر اعظم ہند نر

انتخابات کے باعث گیاس قیمتوں پر نظرثانی موخر

نئی دہلی۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آئندہ ماہ مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیسری مرتبہ پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کل کابینی کمیٹی برائے معاشی اُمور نے مزید 45 دن کے لئے یعنی 15 نومبر تک پکوان گیاس کی قیمتوں پر نظرثانی

حکومت کے خلاف کانگریس یوتھ قائدین کا احتجاج ، لاٹھی چارج

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انتخابی وعدوں کی تکمیل میں مبینہ ناکامی پر کانگریس قائدین نے دھرنا منظم کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ بعدازاں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ یوتھ کانگریس قائدین پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ تقریباً 150 یوتھ

بی جے پی نے اپنی راہ منتخب کرلی ہے : ادتیہ ٹھاکرے کا ریمارک

ممبئی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں شیوسینا بی جے پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیوسینا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے اپنی راہ منتخب کرلی ہے۔ برے دن کے دوران پارٹی نے یہ موقف اختیار کیا۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے فرزند ادتیہ ٹھاکرے نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ 25 سال قدیم اتحاد کو توڑنے کیلئے مفاد حاصلہ طاقتیں ذمہ دار ہیں۔ یہ بہت بڑی

گودھرا : گربا کے پنڈالوں میں مسلم نوجوانوں کے داخلہ پر امتناع

احمدآباد 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لو جہاد تنازعہ کے پس منظر میں مسلمانوں کے گجرات کے ضلع گودھرا میں گربا تقاریب میں شرکت پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ ہندوتوا حامی تنظیم ہندو اسمیتا ہت رکھشک سمیتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم نوجوان گربا کے مقامات پر ہندو لڑکیوں کو ترغیب دے رہے ہیں۔ تنظیم نے مزید کہاکہ اُنھوں نے اِن لڑکوں کے داخلہ کو

بی جے پی سے ’’میک اِن انڈیا‘‘کے نعرہ کو حقیقت بنانے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ابھیشک مانو سنگھوی نے جمعرات کے دن کہاکہ اُن کی پارٹی اُس وقت انتہائی خوشی محسوس کرے گی جس دن وزیراعظم نریندر مودی کی ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کامیاب ہوجائے گی۔ تاہم اُنھوں نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو یاد دلایا کہ صرف تماشہ کرنے کے لئے فقروں کا استعمال کرنے سے کوئی فائدہ حاصل ن

وزیراعظم کی عوام کو نوراتری کی مبارکباد

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوراتری کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماتا جگدمبھا غریب ترین عوام کی خدمت کرنے کی آپ کو تحریک دینے کی میری نیک خواہشات پیش ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ہر ایک کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں تاکہ اُسے طاقت، فلاح و بہبود اور صحتمندی حاصل ہوسکے اور وہ غریب ترین افرا

دین دیال اپادھیائے ایک تعمیری قوت برقرار : نریندر مودی

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے دین دیال اپادھیائے کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اُن کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ غریب ترین افراد کی خدمت میں سرگرم تھے اور انسانی بنیادوں پر اتحاد پیدا کرنے کے لئے ایک تعمیری قوت برقرار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں یہ تحریک دینے پر ہمارے سر احترام سے اُن کے لئے جھک جاتے ہیں۔ اُن کی

مودی کا آج سے دورہ امریکہ

نئی دہلی ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل سے 5 روزہ اعلیٰ سطحی دورہ امریکہ کا آغاز کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ طاقتور تجارتی و صنعتی برادری کے علاوہ عہدیداروں اور تاجرین و عوام الناس سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ صدر امریکہ بارک اوباما سے باہمی مذاکرات اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس دورہ

وزیر اعظم نریندرمودی مرکز اور ریاستوں میں عظیم تر ہم آہنگی کی خواہاں

ٹمکور(کرناٹک) ۔24ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرکز اور ریاستوں کے درمیان عظیم تر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے تمام چیف منسٹرس سے خواہش کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو تعمیرقوم کے راستے میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہ دیں ۔ وہ یہاں فوڈ پارک کی افتتاحی تقریب سے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا لحاظ کئے بغیر جس سے ا

مودی کا اپواس‘ امریکہ کیلئے کوئی مسئلہ نہیں: وائیٹ ہاؤز

واشنگٹن ۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر اُن کے نوراتری اپواسسے امریکہ کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔کیونکہ ہم اپنے دورہ کرنے والے معزز افراد کے عقائد اور عمل کیلئے گنجائش فراہم کرتے ہیں ۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیٹلین ہیڈن نے کہا کہ ہم جانتے ہ