مودی کا سینہ 56 نہیں 5.6 انچ کا ہے: کانگریس

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے پاکستان کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔ پارٹی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ حکومت آخر جزوقتی وزیر دفاع کے ساتھ کیوں چلائی جارہی ہے؟

مہاراشٹرا انتخابات : مودی کی ریلیوں پر سینا ۔ بی جے پی میں لفظی تکرار

ممبئی 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی مہاراشٹرا میں انتخابی ریلیوں کے مسئلہ پر سابق حلیف جماعتوں بی جے پی اور شیوسینا کے مابین لفظی تکرار شروع ہوگئی ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ مودی کے انتخابی جلسوں پر خطیر سرکاری رقومات خرچ کی جا رہی ہیں جبکہ بی جے پی نے اپنی جوابی تنقید میں کہا ک

وزیر اعظم عادی دروغ گو : کانگریس کا الزام

نئی دہلی 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کو عادی دروغ گو قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ وہ رابرٹ وڈرا کے نام سے اراضی معاملتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ہریانہ کے عوام اور الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم اوچھے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ پا

کیا ووٹرس میں اب بھی علاقائی جذبات ہیں؟

نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی دو اہم ریاستی پارٹیاں شیوسنا (مہاراشٹرا) اور انڈین نیشنل لوک دل (ہریانہ) جہاں آنے والے انتخابات میں کسی سیاسی پارٹی کا دوسری سیاسی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہے، وہاں اب یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ آیا سیاسی اتحاد کے بغیر بھی کیا ووٹرس میں علاقائی جذبات پائے جاتے ہیں۔ مہاراشٹرا کے آخری پانچ اسمبلی

ٹھاکرے کا احترام اس وقت کہاں تھا جب اتحاد توڑا گیا تھا : شیوسینا

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی پر تازہ ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی، دہلی میں اپنا کام کاج چھوڑ کر مہاراشٹرا میں ریالیاں منعقد کررہے ہیں جبکہ شیوسینا یہ جاننا چاہتی ہیکہ وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے (مودی) مہاراشٹرا کی ترقی کیلئے کیا کیا؟

نتن گڈکری کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مرکزی وزیر نتن گڈکری پر مہاراشٹرا کے ایک دیہی علاقہ میں جہاں انتخابات منعقد شدنی ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نوٹس جاری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو لاتور میں ایک ریالی سے خطاب بی جے پی کے سابق صدر نے کہا تھا کہ رشوت لینے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ان کا یہ

ودربھا میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

ناگپور ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ودربھا خطہ میں بھی انتخابی بخار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ اتوار سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گونڈیا سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہاں اسبات کا تذکرہ ضروری ہیکہ تمام سیاسی پارٹیاں دسہرہ اور عیدالاضحی تہوار گزر جانے کا انتظار کررہے تھے تاکہ انتخابی مہمات کا آغاز کیا جاس

سونیا گاندھی کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے : امیت شاہ

سونی پت / نئی دہلی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر سونیا گاندھی نے ’’ خالی گھڑوں ‘‘ سے متعلق صدر کانگریس سونیا گاندھی کے ریمارک پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے اور اب وہ ہریانہ میں کانگریس حکومت کی جانب سے ستائے جارہے غریبوں کی تکالیف نہ دیکھ سکتی ہیں اور نہ سن سکتی ہیں۔ سونیا گاندھی نے کل اپنی تق

مہاراشٹرا ترقی کے سفر میں گجرات سے آگے

ممبئی 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ترقی اور تعلیم کے معاملہ میں مہاراشٹرا ‘ گجرات سے آگے ہے سابق مرکزی وزیر و کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ کچھ بھی بولنے سے پہلے اچھی تیاری کرلیں۔ آنند شرما نے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل نریندر مودی ڈرے ہوئے ہیں اسی لئے وہ ریاست میں

مودی حکومت پر سونیا کی تنقید پر بی جے پی برہم

نئی دہلی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مودی حکومت کے 100 روزہ دور اقتدار پر سونیا گاندھی کی تنقید پر بی جے پی نے آج ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ملک کو ایک طاقتور وزیراعظم دیا ہے اور ایک کارکرد حکومت فراہم کی ہے۔ صدر کانگریس کی تقریر تحریر کرنے والوں نے ’’اپنا ہوم ورک ٹھیک طرح سے نہیں کیا‘‘۔ نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے سونیا

مہاراشٹرا نونرمان سینا کا حیران کن اقدام شمالی ہند کے ایک شہری کو امیدوار بنایا گیا!

ممبئی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے جس پر بعض لوگ برہم بھی ہوسکتے ہیں، مہاراشٹرا نونرمان سینا نے جو اپنے مخالف شمالی ہند موقف کے لئے بدنام ہے، شمالی ہند کے ایک شہری کو 15 اکٹوبر کو مقرر ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ اکھیلیش چوبے جو آبائی طور پر اترپردیش کے شہر جونپور سے تعلق رکھتے

وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی جلسہ لمحہ آخر میں منسوخ

نئی دہلی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم نریندر مودی کا مہاراشٹرا میں مجوزہ انتخابی جلسہ جو ناسک میں ہونے والا تھا، اس علاقہ میں شدید طوفان کی وجہ سے لمحہ آخر میں منسوخ کردیا گیا۔ بی جے پی قائد توقع تھی کہ بذریعہ طیارہ گونڈا سے ناسک پہنچیں گے، لیکن لمحہ آخر میں ناسازگار موسم کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔ وزیراعظم کا انتخابی س

ممتا زیر اقتدار مغربی بنگال جہادیوں کی محفوظ پناہ گاہ: بی جے پی

نئی دہلی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی نے آج مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ریاست کو قوم دشمن اور جہادی کارکنوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنادیا ہے۔ مغربی بنگال کے شہر بردوان میں 2 اکٹوبر کو دھماکے اور مبینہ طور پر ترقی یافتہ دھماکو آلے، موبائیل آلات اور جہادی لٹریچر ایک ترنمول کانگریس کارکن کے ق

ملک کے مستقبل کو بدل دینے کے وعدوں کا کیا ہوا؟

میہم (ہریانہ) 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی نے نریندر مودی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے اُن پر الزام عائد کیاکہ وہ ایسا تاثر دینے کی کوشش کررہے تھے اقتدار پر آتے ہی اُن کی حکومت تمام کام بحسن و خوبی انجام دے گی۔ اُنھوں نے وزیراعظم سے استفسار کیاکہ بیرونی ممالک میں جمع کالا دھن واپس لانے کے وعدے کا کیا ہوا۔ سونیا گاندھی

تمام مشکلات دور کردوں گا: مودی

بیڑ (مہاراشٹرا) 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی پر جوابی تنقید کی جنھوں نے اُن کی حکومت پر انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے چار ماہ میں کارکردگی پوچھنے والوں نے گزشتہ 60 سال کے دوران بہت کم کام کیا ہے۔ نریندر مودی نے یہاں انتخابی ریالی سے خطاب

ممبئی کے رائے دہندوں کیلئے امیدواروں کا فیصلہ کرنا مشکل

ممبئی 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں جہاں بی جے پی ۔ شیوسینا اور کانگریس ۔ این سی پی اتحاد ٹوٹ چکا ہے وہیں اب ممبئی ووٹرس کیلئے اپنے امیدواروں کا انتخاب مشکل ہوگیا ہے۔ رائے دہی کیلئے اب دو ہفتوں سے بھی کم کا وقت باقی بچا ہے وہیں کانگریس اب اپنی 2009 ء کی ساکھ بچانے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے کیونکہ اُس وقت ممبئی کے 36 اسمبلی حلقوں

بھاگوت کے اُٹھائے ہوئے مسائل عصری تقاضہ: مودی

نئی دہلی 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج آر ایس ایس کے سر سنچالک موہن بھاگوت کی دسہرہ تقریر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ سماجی اصلاح کے جو بھی مسائل اِس تقریر میں اُٹھائے گئے ہیں آج وقت کا تقاضہ ہیں۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ موہن بھاگوت جی نے اہم قومی مسائل پر اپنی تقریر میں اشارہ کیا ہے۔ سماجی اصلاح کے ی

اتحاد ٹوٹنے پر سونیا گاندھی سے کوئی شکایت نہیں : پوار

پونے 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے آج کہا کہ انہیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ مہاراشٹرا میں این سی پی ۔ کانگریس کے مابین 15 سالہ اتحاد کو ختم کرنے کی ذمہ دار نہیں ہیں۔ شرد پوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے مہاراشٹرا انتخابات میں متحدہ مقابلہ کی تجویز کے سات