شرد پوار چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں شامل نہیں

ممبئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹری کے عہدہ کی دوڑ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے آج کہا کہ وہ تنظیمی اور مشاورتی صلاحیت میں عوامی زندگی میں شامل رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چند ہی سال میں میں 75 سال کا ہوجاؤں گا، مجھے 48 سال تک عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا جن میں سے 25 سال وہ برسراقتدار رہے۔ اب

شردپوار نے اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ، نئی سیاسی صف بندی کے اشارے

ممبئی ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں انتخابات کے بعد نئی سیاسی صف بندیوں کی پیش قیاسی کے دوران این سی پی سربراہ شردپوار نے آج شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ اودھو ٹھاکرے 2012ء میں ان کے والد اور بانی شیوسینا بال ٹھاکرے کی موت کے بعد پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔ شر دپوار نے کہا کہ با

مودی کی اندھی چاہت کا ہٹلر سے تقابل:ڈگ وجئے سنگھ

یوت مل ۔/12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی کو ’’مودی ازم‘‘ کے بڑھتے اثر کے خلاف خبردار کیا اور اسے اندھی چاہت قرار دیا جس کا تقابل ’’ہٹلر ازم‘‘ سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور اس کی نظریاتی جماعت آر ایس ایس پر فرقہ پرست ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئ

ہریانہ میں 43 باغی ارکان کانگریس سے برطرف

چندی گڑھ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں اسمبلی انتخابات سے 4 دن قبل حکمراں کانگریس نے 43 پارٹی ارکان کو برطرف کردیا جو سرکاری نامزد امیدواروں کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔ پارٹی نے 3 دیگر یعنی سابق کابینی وزیر اور دو سابق ارکان اسمبلی کو بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں برطرف کردیا ہے۔ کانگریس ریاستی صدر اشوک تنور نے 43 باغی امی

مودی نظریۂ دیہی ترقی پر گاندھی جی سے متاثر

نئی دہلی ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کے نظریہ سے ’’نہایت متاثر‘‘ ہیں جیسا کہ انھوں نے اپنے ’’خوابوں کے‘‘ ولیج ڈیولپمنٹ پراجکٹ …سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی)… کا آج یہاں آغاز کیا ہے۔ ’’میں مہاتما گاندھی کے نظریہ سے کافی متاثر رہا ہوں۔ وہ بہت دور اندیش رہے جو یہ جان لیا ت

ہریانہ چناؤ کیلئے تمام پارٹیوں کی جارحانہ مہم

چنڈی گڑھ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)مختلف سیاسی جماعتیں جو ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اپنا حصہ بٹورنے کوشاں ہیں ، اُن کی انتخابی مہم زور پکڑ چکی ہے ، جیسا کہ اُن میں سے ہر ایک ووٹروں کو راغب کرنے اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے لئے اشتہارات کا بھی سہارا لے رہے ہیں ۔ کانگریس ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور انڈین نیشنل لوک دل کے علاوہ اس مقابلے

کانگریس کی حرکت سے فوج کے حوصلے پست : راجناتھ سنگھ

دادری ؍ بھیوانی (ہریانہ) 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جنگ بندی خلاف ورزی کے مسئلہ پر سیاست کررہی کانگریس اور دیگر جماعتوں کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا کرنے سے سکیورٹی فورسیس کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے عوام سے خواہش کی کہ ایسی جماعتوں کو سبق سکھائیں۔ دادری اور بھیوانی میں انتخابی

شیوسینا ، بی جے پی کے سب سے زیادہ داغدار امیدوار

ممبئی، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے 4,119 امیدواروں کے منجملہ 2,336 کے حلف ناموں کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ اُن میں سے 798 کو فوجداری مقدمات کا سامنا ہے ، جن میں شیوسینا اس طرح کے نامزد امیدواروں کی فہرست میں سب سے آگے ہے اور سابق حلیف بی جے پی کا دوسرا نمبر ہے ۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس جس نے حلف ناموں

انا ڈی ایم کے کیخلاف عدلیہ سے اپیل

چینائی، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)ڈی ایم کے پارٹی نے آج سپریم کورٹ اور مدراس ہائیکورٹ دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ آل انڈیا انا ڈی ایم کے پارٹی کے ورکرس کیخلاف تحقیر عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ، کیونکہ انھوں نے مبینہ طورپر اُس خصوصی جج سے غلط برتاؤ کیا جنھوں نے اُن کی لیڈر جیہ للیتا کو غیرمحسوب دولت کے ایک کیس میں 4 سال س

راہول گاندھی ’’ بیرونی چشمہ ‘‘ سے آگے نہیں دیکھ سکتے

ہانسی ( ہریانہ ) 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر جوابی تنقید کی ہے ۔ راہول گاندھی نے پاکستان اور چین سے نمٹنے کے طریقہ کار پر این ڈی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ بی جے پی نے جوابی وار میں کہا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر کو یہ نظر نہیں آتا کہ این ڈی اے حکومت کیا کر رہی ہے کیونکہ وہ بیرونی چشمہ (

نوجوانوں ‘بندوق چھوڑ کر ہل چلائیں‘ مودی کی اپیل

برہماپوری (مہاراشٹرا) ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے خطاب کے دوران نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد ترک کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں ہل سنبھال لیں تاکہ ان کی زندگی میں تبدیلی آجائے اور ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کرسکیں۔ یاد رہے کہ برہماپوری نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقہ ہے جہاں ایک ریالی سے خطاب کے دوران انہوں ن

مودی نے ادویات صنعتکاروں سے خفیہ معاہدہ کیا : راہول گاندھی

دنڈوری (مہاراشٹرا) ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو ’’کانگریس سے پاک‘‘ مہاراشٹرا کا ریمارک کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست مہاراشٹرا کیلئے یہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ کانگریس اور ریاست اور ساتھ ہی ساتھ ریاست کے قدیم اور اصول پسند لیڈروں کے نظریات یکساں ہیں۔ ضلع ناس

مودی کے گلے میں خراش، تقریر جاری نہیں رکھ سکے

برہماپوری (مہاراشٹرا) ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جنہیں گذشتہ کچھ دنوں سے حلق کے انفیکشن کا سامنا ہے، وہ آج ایک انتخابی ریالی میں اپنی تقریر کو بمشکل 9 منٹ جاری رکھ سکے۔ نریندر مودی نے ناگپور میں شب بسری کی تھی اور بعدازاں آئی اے ایف کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مہاراشٹرا کے چندراپور ڈسٹرکٹ میں واقع برہما پوری پہن

بی جے پی نے رام مندر مسئلہ کو فراموش نہیں کیا: اوما بھارتی

اورنگ آباد /10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج کہاکہ بی جے پی نے رام مندر مسئلہ کو ہرگز فراموش نہیں کیا ہے۔ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے والی اوما بھارتی نے کہا کہ ان کی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی اور عوام واحد جماعتی پارٹی کو اقتدار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی فائرنگ سے بے گھر ہونے والوں کیلئے معاوضہ کی ادائیگی کی وزیراعظم کی ہدایت

نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہدایت دی کہ جو لوگ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شلباری کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں، اُنھیں مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاوضہ کی تفصیلات کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہدایت دی ہے ک

اقلیتوں کو یقین ہوگیا کہ مودی تمام طبقات کیلئے کام کررہے ہیں : بی جے پی

ممبئی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی اقلیتوں کو احساس ہوگیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کسی خاص فرقہ کے لئے نہیں بلکہ سماج کے تمام حصوں کے لئے کام کررہے ہیں۔ بی جے پی کے قائد مختار عباس نقوی نے کہاکہ ہماری خود ساختہ سیکولر سیاسی پارٹیوں نے اقلیتوں میں بی جے پی اور مودی کے بارے میں بہت زیادہ اُلجھن پیدا کر رکھی ہے۔ تاہم اقلیتوں کو احسا

سرحد پر مقیم افراد کیلئے تہہ خانوں کی تعمیر ، عمرعبداللہ کا حکم

جموں 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر مقیم افراد کے پاکستانی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے مصائب کا شکار ہونے کی بناء پر چیف منسٹر عمر عبداللہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ جموں و کشمیر کی سرحد پر بین الاقوامی سرحد کے پاس دیہاتوں میں اجتماعی تہہ خانے تعمیر کئے جائیں۔ عمر عبداللہ نے جو ڈیویژن سطح کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے ہی

مرکز میں بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع

لکھنؤ؍ فیروز پورجھرکہ۔/9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے بی جے پی پر کھوکھلے نعروں اور جھوٹے پروپگنڈہ کی مدد سے مرکز میں اقتدار پر قابض ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ پارٹی ضمنی انتخابات میں ہی عوامی تائید سے محروم ہوچکی ہے اور ایسے اشارہ مل رہے ہیں کہ مرکز میں بھی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قو

شیوسینا و بی جے پی ایک ہی سکے کے دورخ، نفرت پھیلانا اصل مقصد

کولہاپور۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لیڈروں کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں جو سماج میں منافرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور شیوسینا نے بھلے ہی سیاسی اتحاد توڑ لیا ہے لیکن حقیقت میں دونوں آج بھی ایک ہیں۔ مہاراشٹرا کے مغرب میں واقع

پولنگ سنٹر معلوم کرنے کے لیے نیا موبائیل ایپ تیار

ناسک ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اب جب کہ مہاراشٹرا میں 15 اکٹوبر کو اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔ وہیں ایک 22 سالہ نوجوان نے یہاں ایک ایسا موبائیل اپلیکیشن تیار کیا ہے جس کے ذریعہ رائے دہندے اپنی ریاست میں واقع اپنے پولنگ اسٹیشن کو بہ آسانی تلاش کرسکیں گے ۔ ڈیٹا سائنسداں شری کانت نمبلکر جس نے حال ہی میں امریکہ کی جان