بی جے پی ۔ شیوسینا مخلوط حکومت کی اُمیدیں روشن

ممبئی ۔22 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی روز کے تعطل کے بعدشیوسینا اور بی جے پی نے آج مصالحتی رویہ اختیار کیا جبکہ دہلی میں اُن کے قائدین کے درمیان کل شام کی بات چیت نے مہاراشٹرا میں زعفرانی مخلوط حکومت کی امیدیں بڑھادی ہیں۔ مصالحت کی ظاہر طورپر کوشش میں سینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے راجیہ سبھا ایم پی انیل دیسائی اور سبکدوش اسمبلی میں

راجستھان بلدی چناؤ میں کانگریس کے تمام امیدوار 40 سال سے کم

جئے پور 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ راجستھان میں آئندہ ماہ منعقد شدنی بلدی انتخابات میں پارٹی کے 40 فیصد امیدواروں کی عمریں 40 سال سے کم ہوں گی۔ صدر پی سی سی سچن پائلٹ نے کہاکہ ریاست کے 46 شہروں میں آئندہ ماہ منعقد شدنی بلدی مجالس انتخابات میں کانگریس کے 40 فیصد امیدوار ایسے ہوں گے جن کی عمری

گڈکری کیلئے رکن اسمبلی کھوپڑے کا استعفیٰ کا پیشکش

ناگپور۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی مہاراشٹرا شاخ میں صدر ریاستی بی جے پی دیویندر فرنویس کے آئندہ چیف منسٹر بننے کی خبریں گشت کررہی ہیں، لیکن ناگپور شرقی کے رکن اسمبلی کرشنا کھوپڑے نے آج پیشکش کی کہ وہ اپنی نشست سے مستعفی ہوجائیں گے اور اپنے سیاسی سرپرست نتن گڈکری کی چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار کرنے کے لئے اپنی نشست انہیں پی

شہری حکمرانی میں بہتری لانے کی ضرورت

نئی دہلی 21 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے شہری حکمرانی میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور انہوں نے شہری حکمرانی کو ڈیجیٹل انڈیا مشن اور سوچھ بھارت مہم سے مربوط بھی کیا ہے ۔ شہری ترقیات پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پروگراموں پر ریاستی حکومت سے مشاورت اور تعاون کے ذریعہ عمل آوری کی جانی

بی جے پی کی انتخابی کامیابی مرکزی حکومت پر عوامی فیصلہ نہیں: مایاوتی

لکھنو ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اور ہریانہ کے انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی کا مظاہرہ مرکزی حکومت کے بارے میں عوامی فیصلہ نہیں ہے۔ یہ ادعاء کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج کہا کہ عوام مودی کے دلائل سے متاثر ہوگئے تھے کہ ان کی حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کے مظاہرہ کیلئے بہت کم وقت ملا۔ چنانچہ عوام نے مر

بی جے پی میں تنظیمی ردوبدل

نئی دہلی ۔ /21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تنظیمی ذمہ داریوں میں تبدیلی لاتے ہوئے صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج جنرل سکریٹری اوم ماتھر کو کلیدی ریاست اترپردیش کا انچارج مقرر کردیا گیا ، جہاں اسمبلی چناؤ 2017 ء میں ہوں گے ۔ ماتھر پارٹی کے مہاراشٹرا میں انتخابی انچارج تھے جہاں بی جے پی پہلی مرتبہ حکومت کی سربراہی کرنے والی ہے ۔ بی جے پی نے یو پی می

بی جے ڈی پر سرکاری مشنری اور فنڈس کے بیجا استعمال کا الزام

بھوبنیشور۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ کے حلقہ کندھامل میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکمراں جماعت بی جے ڈی پر بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی نے سرکاری مشنری اور فنڈس کا بیجا استعمال کیا ۔ اس معاملہ میں ریاستی انتظامیہ کاکیا رول رہا اس کی تحقیقات کیلئے بی جے پی نے ایک 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ بی جے پی یہ جان

ہریانہ اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی کامیابی کا کشمیر پر اثر ہوگا: عمر

سرینگر۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کی کامیابی سے ریاست میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات بھی اثر انداز ہوں گے لیکن یہ اثرات اتنے شدید نہیں ہوں گے کہ جتنا قبل ازیں توقع کی جارہی تھی۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات

چھتیس گڑھ : ’سوچھ بھارت‘ کے ’ نو رتن‘ منتخب

رائے پور۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے چھتیس گڑھ میں سوچھ بھارت ابھیان کے لئے فنون لطیفہ ، ثقافت، سماجی خدمات اور صنعتی شعبوں سے’ نورتنوں‘ کا انتخاب کیا ہے جو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ریاست کے دیگر افراد کو بھی ابھیان کا حصہ بننے راغب کریں گے۔ دریں اثناء ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چھتیس گڑھ کے نورت

داغدار قائدین کا تحفظ کرنے این سی پی کی بی جے پی کو تائید

ممبئی ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شیوسینا نے آج این سی پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کی باہر سے تائید کرنے کے عمل کو خود غرضی سے تعبیر کیا اور کہا کہ بی جے پی کی تائید صرف اس لیے کی جارہی ہے تاکہ این سی پی کے داغدار لیڈروں کا تحفظ کیا جاسکے ۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں تحریر کرتے ہوئے ک

بی جے پی کو ہریانہ میں بی ایس پی اورتین آزاد ارکان کی تائید

چندی گڑھ ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مایاوتی کی بی ایس پی اور تین آزاد ارکان اسمبلی نے ہریانہ میں حکومت تشکیل دینے بی جے پی کی تائید کی جس نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد آئندہ حکومت تشکیل دینے کا ادعاء پیش کیا ہے۔ بی ایس پی کے ٹیک چند شرما نے جو واحد رکن اسمبلی ہیں، تین آزاد ارکان کے ساتھ تائید کی۔بی جے پی کو تنہا اقتدار حاصل ہو

مہاراشٹرا میں دیوالی کے بعد ہی بی جے پی حکومت کا قیام

ممبئی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کا ستارہ مہاراشٹرا کے سیاسی اُفق پر صرف روشنی کے تیوہار کے بعد ہی نمودار ہوگا۔ بی جے پی کے ذرائع نے آج کہا کہ پارٹی قائدین ان ناموں کو قطعیت دے رہے ہیں جنہیں نئی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ دیوالی سے پہلے یہ کارروائی مکمل ہوجائے گی چنانچہ تشکیل حکومت دیوالی کے بعد ہ

بی جے پی کو این سی پی کی تائید کا مقصد

ممبئی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی بیرونی تائید فراہم کرنے کے این سی پی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ شرد پوار زیرقیادت این سی پی نے یہ پیشکش اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا ہے کہ اس کے ’’اسکامس سے داغدار‘‘ قائدین کو بھرپور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کل تک بی جے پی ایک فرقہ پرست طاقت تھی اور اس کا ایسی پا

عمر عبداللہ کو مودی حکومت سے فوج کے

سرینگر۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج اُمید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی ’’افسپا‘‘ قانون پر سنجیدگی سے غور کرے گی کیونکہ اس سلسلے میں پیشرفت کرنے کا مناسب وقت آچکا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ دو ماہ میں (انتخابات کے لئے مقررہ مہلت) کیا ہوسکتا ہے، اس کا لحاظ کئے بغیر انہیں یق

علاقائی پارٹیوں کی اہمیت کا دور ختم

پٹنہ۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اور ہریانہ کے انتخابی نتائج سے ظاہر ہوگیا ہے کہ علاقائی پارٹیوں کی اہمیت کا دور ختم ہوچکا ہے۔ بی جے پی قائد سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ آئندہ سال بہار اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی(بی جے پی) ایل جے پی اور آر ایل ایس پی کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماع

میں فیصلے کرنے والا وزیر دفاع ہوں :جیٹلی

نئی دہلی 20 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میں بالکلیہ طور پر فیصلے کرنے والا وزیر دفاع ہوں ۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے یہ ریمارک کیا ۔ واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ پارٹ ٹائم وزیر دفاع ہیں۔ ارون جیٹلی جو وزیر فینانس بھی ہیں نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ لوگ انہیں پارٹ ٹائم وزیر قرار دے رہے ہیں۔ انہو