ترکی کو قومی دن پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ترکی کے عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہندوستان ترکی کے ساتھ طاقتور تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ ان کے قومی دن پر میری نیک خواہشات ترکی کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم ترکی سے اپنے تعلقات مزید طاقتور بنانے کے خواہاں ہیں

نجیب جنگ کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے دہلی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک دن قبل ہی سپریم کورٹ دہلی میں صدر راج جاری رکھنے پر تنقید کرچکی ہے۔ ذرائع کے بموجب لیفٹننٹ گورنر نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں کو طلب کرکے دہلی میں حکومت تشکیل دین

حکومت تشکیل نہ پانے پر مرکز ،دہلی کے تازہ انتخابات کا خواہاں

نئی دہلی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز دہلی میں تازہ اسمبلی انتخابات کی خواہش کرے گا، اگر کوئی پارٹی یا گروپ موجودہ حالات میں قومی دارالحکومت میں حکومت تشکیل دینے کے موقف میں نہ ہو۔ایک اعلیٰ سطحی سرکاری عہدیدار نے کہا کہ وزارت داخلہ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی کوششوں اور دہلی میں تشکیل حکومت کے امکانات کا سراغ لگانے کے بارے

آسام میں جہادیوں اور کل ہند متحدہ جمہوری محاذ کے گٹھ جوڑ کا بی جے پی کا الزام

گوہاٹی۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مطالبہ کیا کہ آسام کے کل ہند متحدہ جمہوری محاذ (اے آئی یو ڈی ایف) کے بنگلہ دیشی جہادی عناصر سے روابط کے بارے میں تحقیقات کی جائیں۔ بی جے پی کے سینئر قائد بجوئے چکربورتی ایم پی نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹی وی چیانلس میں سے ایک پر خبر دی گئی ہے کہ آئی بی کو اے آئی یو ڈی ایف اور جہادیوں کے ربط کا پت

جموں و کشمیر انتخابات :بی جے پی انتخابی مہم شروع کردی

جموں ۔30 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی جموں و کشمیر شاخ نے ایک ریاستی انتخابی مہم اورانتظامی کمیٹی پانچ مرحلوں پر مشتمل اسمبلی انتخابات بلا رکاوٹ منعقد کرنے کیلئے قائم کردی ہے۔ اسمبلی انتخابات کا انعقاد 25 نومبر کو ہوگا۔ پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر نرمل سنگھ ، ریاستی انتخابی مہم کے صدرنشین اور ایس اے ٹی شرما اس کے سیکریٹری ہوں گے۔ ارک

جھارکھنڈ انتخابات ‘ پہلے مرحلہ کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

رانچی 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے اعلامیہ آج جاری کردیا گیا ۔ پہلے مرحلہ میں 13 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ یہ رائے دہی 25 نومبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس مرحلہ کیلئے 29 اکٹوبر کو اعلامیہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کل چونکہ چھت تہوار ہے اس لئے اعلامیہ آج جاری کردیا گ

دہلی میں اقتدار کے تعلق سے بی جے پی الجھن کا شکار

نئی دہلی ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں تشکیل حکومت کے تعلق سے سپریم کورٹ کے ریمارک کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی نے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ آئندہ سال انتخابات کو ترجیح دے رہی ہے۔ دوسری طرف حریف عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے بی جے پی انتخابات سے فرار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر بی جے پی امیت ش

حلف برداری تک انتظار کریں:شیوسینا

ممبئی ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج واضح کیا کہ اس نے بی جے پی سے کسی مخصوص قلمدانوں کا مطالبہ نہیں کیا ہے اور سابق حلیف جماعت کی تائید کے بارے میں پارٹی نے کہا کہ چیف منسٹر کی حلف برداری تک انتظار کیجئے ۔ شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے آج صدر اودھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ب

ایس پی ورکرس کا پولیس اہلکاروں پر حملہ ، اکھیلیش پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے اترپردیش کی سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرس کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کے باوجود ایس پی وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ دریں اثناء بی جے پی کے ریاستی ترجمان و جے بہادر پاٹھک نے اس سلسلہ میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ایس پی ورک

قسمت ہمیشہ مہربان نہیں ہوتی : لالو پرساد

پٹنہ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے جو قلب کے آپریشن کے بعد ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فی الحال بہار کی ریاست سے زیادہ وابستگی کا احساس اس لئے نہیں ہے کہ ان کی حالت اب پہلے جیسی نہیں ہے۔ صحت ساتھ دے تو سب اچھا لگتا ہے۔ البتہ ملک میں ہونے والی تبدیلیوں پر جہاں وہ خوش ہیں وہیں کچھ

فرقہ پرستی کیخلاف سیکولر طاقتوں سے متحد ہوجانے کی اپیل

کولکتہ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی سیاست بتدریج برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صف آرائی کی سمت بڑھ رہی ہے جبکہ ریاستی کانگریس قائدین کے ایک حصہ نے فرقہ پرست سیاست کو روکنے کے لئے سیکولر طاقتوں کے متحد ہوجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نامور کانگریس قائد عبدالمنان نے کہا کہ فرقہ پرست سیاست پر قابو پانے کی

جموں و کشمیر انتخابات میں اکثر سیاسی پارٹیوں کا اپنے بل بوتے پر مقابلہ ، کانگریس مہر بہ لب

جموں۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بیشتر سیاسی پارٹیاں بشمول بی جے پی، برسراقتدار نیشنل کانفرنس، اپوزیشن پی ڈی پی اور جے کے این پی پی تمام پانچ مرحلے پر مشتمل انتخابی جنگ میں جو جموں و کشمیر اسمبلی کی 27 نشستوں کیلئے ہوگی، اپنے بل بوتے پر مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج ریاست میں پہلے مرحلے کے انتخابات کا اعلامیہ جاری ک

’’میں 25 سال سے سیاست میں ہوں، عوامی فنڈس کا کبھی بیجا استعمال نہیں کیا‘‘

بنگلور ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر ریلوے ڈی وی سدانند گوڑ نے آج ان الزامات کو مسترد کردیا کہ ان کے اثاثہ جات میں اچانک دس کروڑ روپئے کا اس وقت اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جب سے انہوں نے مرکزی کابینہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض کے تئیں ایک دیانتدار سیاستداں ہیں اور کبھی بھی انہوں نے عوامی فنڈس ک

جموں و کشمیر میں کانگریس امیدواروں کا عنقریب اعلان

جموں۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے اعلامیہ کے ساتھ ہی کانگریس نے آج کہا ہے کہ وہ امیدواروں کو عنقریب قطعیت دے گی۔ پردیش کانگریس کمیٹی صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے بتایا کہ اندرون چند یوم امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے اعلامیہ ک