رجنی کانت کو سیاست میں داخلہ نہیں لینا چاہیئے

چینائی۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تمل سوپر اسٹار رجنی کانت کو بی جے پی نے اور کانگریس کا حالیہ دنوں ساتھ چھوڑنے والے جی کے واسن نے سیاست کی جانب ضرور راغب کیا ہوگا لیکن تملناڈو میں کانگریس کے نئے مقرر کردہ سربراہ ای وی کے ایس ایلانگون کا یہ احساس ہے کہ رجنی کانت کو سیاست میں داخلہ نہیں لینا چاہیئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایلانگون نے کہ

سونیا گاندھی کو مہاراشٹرا کانگریس مقننہ پارٹی کے قائد کے انتخاب کا اختیار

ممبئی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کانگریس مقننہ پارٹی کا ایک اجلاس آج منعقد ہوا جس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کو مقننہ پارٹی کے قائد کی نامزدگی کا اختیار سپرد کردیا گیا۔سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوان نے کہا کہ وہ اس عہدہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ ریاستی پارٹی کے صدر مانک راؤ ٹھاکرے نے ایک سطری قرارداد کی منظوری کے ذریعہ قوم

دہلی اسمبلی تحلیل، عنقریب انتخابات

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی آج تحلیل کردی گئی جس کے ساتھ ہی تازہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور سیاسی غیریقینی کیفیت کا خاتمہ ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے فوری اثر کے ساتھ دہلی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے کل لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی سفارش پر اسمبلی

منوہر پریکر کو وزارت دفاع کا قلمدان !

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں اتوار کو ردوبدل کی قیاس آرائی جاری ہے۔ چیف منسٹر گوا منوہر پریکر نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جبکہ یہ اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ انہیں دفاع کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔ مرکزی کابینہ میں تقریباً 10 وزراء کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کو اس وقت

مودی کو خطرہ نہیں ، سیکوریٹی چوکس

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان کی ہندوستان پر دہشت گرد حملہ کی دھمکی کے بعد ہند ۔ پاک سرحد پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دھمکی دی ہے لیکن سیکوریٹی ایجنسیوں نے اس کا سنجیدہ نوٹ نہیں لیا کیونکہ وزیراعظم کی سیکوریٹی پر مستقل نظر رکھی جاتی ہے اور انہ

ہندوستان پر گجرات ماڈل مسلط کرنے نریندر مودی کی کوشش

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے چیف منسٹر کی کرسی پر 12 سال سے زائد عرصہ تک فائز رہنے کے بعد اونچی سیاسی قلا بازی کے ذریعہ وزیراعظم ہند کے جلیل القدر منصب پر فائز ہونے والے نریندر مودی ا یسا محسوس ہوتا ہے کہ اب سارے ہندوستان پر گجرات ماڈل مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گاندھی نگر میں اپنے بااعتماد رفقاء

ملک کی 13 بڑی ریاستوں میں مسلم وزراء کا تناسب 16% : سروے

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گذشتہ ماہ منعقد کئے گئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد مہاراشٹرا میں مسلم ایم ایل ایز کی تعداد گیارہ سے گھٹ کر نو ہوگئی ۔ جب کہ گذشتہ اسمبلی میں تین مسلم وزراء بھی تھے اور اب صورتحال یہ ہے کہ نو مسلم لیجسلیٹرس تو ہیں لیکن مسلم وزیر کوئی نہیں ۔ بی جے پی نے مہاراشٹرا میں 122 نشستوں پر قبضہ کیا ہے لیک

معیشت کو دوبارہ فروغ کی راہ پر لانے حکومت کے اقدامات کا ادعا، پرنب مکرجی کا بیان

نئی دہلی۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ حکومت کے پالیسی اقدامات جلد ہی ہندوستانی معیشت کو بلند فروغ کی راہ پر ڈال دیں گے اور شرح ترقی 7 تا 8 فیصد ہوجائے گی۔ انہوں نے اسکوپ ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے احیاء کے مقصد سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بڑے معاشی استحکام اور انفراس

منشیات کی لت سے نمٹنے وزیراعظم کو تجاویز مطلوب

نئی دہلی۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منشیات کی لت سے نمٹنے کے مقصد سے وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام اور این جی اوز سے اس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے تجاویز طلب کیں۔ نریندر مودی نے اپنے ’’من کی بات‘‘ ریڈیو پروگرام میں جو گزشتہ اتوار کو پیش کیا گیا، کہا تھا کہ ان کی حکومت کی ویب سائیٹ عوام کے نظریات اور تجربات میں شراکت داری کی تیاریاں مکمل

بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں 151 وزراء میں صرف ایک مسلم وزیر

نئی دہلی۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صرف لوک سبھا میں ہی مسلم نمائندگی انحطاط پذیر نہیں ہوئی بلکہ ریاستی اسمبلیوں میں بھی یہ انحطاط تیز رفتار سے پھیلتا جارہا ہے۔ روزنامہ ’’دی ہندو‘‘ نے کہا کہ 9 ریاستوں میں جہاں بی جے پی یا تو برسراقتدار ہے یا مخلوط حکومت میں شریک ہے، جیسے مہاراشٹرا، ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، گجرات، گ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا دورۂ اسرائیل

یروشلم۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے صیانتی تعلقات بشمول انسداد دہشت گردی میں تعاون توقع ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورۂ اسرائیل کا اہم موضوع ہوں گے۔ راج ناتھ سنگھ آج صبح یہاں پہنچنے والے تھے لیکن ان کے منصوبوں میں تبدیلی کردی گئی کیونکہ موناکو کے لئے ان کی پرواز طوفانی موسم کی بناء پر ملتوی کردی

غریبوں کو ملازمت فراہم کرنے کے بجائے

لکھنؤ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے وزیر ریاست یوپی اعظم خان نے آج کہا کہ سماج کے کمزور اور غریب طبقات کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے ان سے جھاڑو بھی چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب تماشہ ہے، ملک کا ماحول غریبوں کی فکر ہی نہیں کرتا۔ ان کے ساتھ سخت ناانصافی کی جارہی ہے۔ مودی کے پس

چین کی دراندازی پر مودی کی ’خاموشی‘

لکھنؤ ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ ہندوستانی علاقہ میں چین بار بار گھس آنے کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی نے ’’پراسرار خاموشی‘‘ اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں۔ چین ہمارے خطہ میں وقفہ وقفہ سے دخل اندازی کرتا آرہا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے

مہاراشٹرا میں 10 رکنی کابینہ کی تشکیل ‘12نومبر کو خط اعتماد

ممبئی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج اپنی 10 رکنی کابینہ میں قلمدان تفویض کئے۔ وزارت داخلہ، شہری ترقی، امکنہ، صحت کے محکموں کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہے۔ سی ایم او کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ جن قلمدانوں کو خصوصی طور پر کسی وزیر کے تفویض نہیں کیا گیا، یہ قلمدان چیف منسٹر کے پاس ہی رہ