عام آدمی پارٹی کو 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی کا یقین

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر سروے کرایا ہے اور توقع ہیکہ سابق کے مقابلہ زیادہ نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ اروند کجریوال نے 49 دن حکومت چلانے کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ سے

کانگریس قائدین کو برسرعام تجاویز سے گریز کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج پارٹی قائدین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی تجاویز پیش کرنے کیلئے میڈیا کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پی چدمبرم، ڈگ وجئے سنگھ اور ایچ آر بھردواج کے حالیہ بیانات کی وجہ سے پارٹی کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے ذرائع ابلاغ ک

نہرو پر کانفرنس میں مودی کو مدعو نہ کرنا تنگ نظری کا ثبوت: وینکیانائیڈو

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش تقریب میں مدعو نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے کہاکہ اِس سے پارٹی اور اُس کی قیادت کی ’’تنگ نظر ذہنیت‘‘ ظاہر ہوتی ہے۔ پنڈت نہرو ملک کے اوّلین وزیراعظم تھے اور مودی موجودہ وزیراعظم ہیں، اِس لئے کانگری

حکومت محنت کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کی عنقریب یکسوئی کرے گی: ارون جیٹلی

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مزدوروں کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کے علاوہ سرمایہ کی اعلیٰ لاگت کے مسائل کی عنقریب یکسوئی کرے گی۔ تاہم یہ ایک مشکل مہم ثابت ہوگی۔ کیونکہ جی ڈی پی میں پیداوار کنندوں کا حصہ 15 سے بڑھاکر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ اِس کے باوجود بھی وہ مصنوعات کی فروخت میں مدد ک

اونچی ذات کے افراد غیر ملکی، مانجھی کے تبصرہ پر بی جے پی برہم

بیٹیا ؍ پٹنہ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور تنازعہ کھڑاکرتے ہوئے چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے آج اونچی ذات کے افراد کو ’’غیر ملکی اور آریہ نسل کی اولاد‘‘ قرار دیا۔ مانجھی نے کل رات بیٹیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ بیرونی ممالک سے ہندوستان آئے تھے۔ صرف قبائیلی اور دلت مقامی افراد ہیں۔ چیف منسٹر بہار نے یہ د

جموں و کشمیر میں صرف ایک مسلم چیف منسٹر ہوسکتا ہے : پی ڈی پی

سرینگر 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے ایک رکن اسمبلی نے یہ کہتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کا چیف منسٹر صرف ایک مسلمان ہی ہوسکتا ہے، ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ تاہم اُن کی پارٹی نے اُن کے اِس بیان میںعجلت میں لاتعلقی کا اظہار کیا۔ شنگوس کے رکن اسمبلی پیرزادہ منصور نے ضلع اننت ناگ میں مزدوروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ جمو

جموں و کشمیر سے بی جے پی کے پانچ امیدواروں میں مسلم چہرے

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے مزید پانچ امیدواروں جن میں چار مسلمان ہیں، کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ آج ہی پارٹی نے امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کی ۔ جموں و کشمیر کی 87 نشستی ریاستی اسمبلی کیلئے بی جے پی نے اب تک 72 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں 20 مسلمان ہیں۔ عبدالرحم

کانگریس قائد پر حملہ کرنے والے نکسلائٹس گرفتار

رائے پور 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین نکسلائٹس جو 2010 ء میں کانگریس قائد اودیش گوتم کے مکان پر حملہ میں ملوث تھے، کو چھتیس گڑھ کے شورش زدہ دنتیواڑہ ضلع سے گرفتار کرلیا گیا جن کی 25 سالہ دیوا کنجم،30 سالہ برے مانجھی اور 25 سالہ کوما کونجم کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے ۔ سی آر پی ایف اور ڈسٹرکٹ فورس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہی

ماقبل انتخابات کوئی اتحاد نہیں : سجاد لون

سرینگر ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ علحدگی پسند لیڈر سجاد لون نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوسرے دن آج کہا کہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اتحاد کا امکان مسترد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماقبل ا

دفعہ 370 بی جے پی کے ایجنڈہ کا حصہ

جموں 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دفعہ 370 پر بی جے پی کے واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے آج کہاکہ تمام موضوعات بشمول دفعہ 370 پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور یہ ہمارا ایجنڈہ برقرار رہے گا۔ اُنھوں نے مشن 44+ کیلئے بی جے پی میڈیا سنٹر کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام موضوعات (بشمول دفع

آرجے ڈی اور کانگریس سے مفاہمت پر نتیش کمارکو تنقید کا سامنا

پٹنہ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے سینئر قائد سشیل کمار مودی نے آج نتیش کمار پر ’’نظریاتی قلا بازی‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ سیاسی مفاہمت کرنے پر انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ زعفرانی پارٹی کے ساتھ ان کی 17 سالہ طویل رفاقت رہ چکی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کما

مہاراشٹرا اسمبلی میں آج بی جے پی حکومت کو تحریک اعتماد کا سامنا

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کو کل تحریک اعتماد کا سامنا ہے اور پارٹی نے کہاکہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے کانگریس کے ماسوا دیگر تمام جماعتوں کی تائید کا خیرمقدم کرتی ہے۔ سینئر بی جے پی لیڈر راجیو پرتاپ روڈی نے کہاکہ بی جے پی ایسی تمام سیاسی جماعتوں کا خیرمقدم کرتی ہے جو ترقی میں معاون ہو۔ لیکن اِس معاملہ م

پارلیمنٹ ہاوز کے اندر اتفاقی فائرنگ واقعہ کی تحقیقات

نئی دہلی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سکیوریٹی ایجنسیاں ایک سی آر پی ایف جوان کی جانب سے اتفاقی طور پر چار گولیاں داغے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ یہ واقعہ پارلیمنٹ ہاوز کے اندر پیش آیا ۔ یہ جوان پارلیمنٹ بلڈنگ پر متعین ہے ۔ کہا گیا ہیکہ یہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب پارلیمنٹ ڈیوٹی گروپ کے ایک سکیوریٹی گارڈ نے اس وقت فائرنگ کی جب

وزیر اعظم نریندر مودی کو کانگریس کے زیر اہتمام ’’نہرو‘‘ پر کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا

نئی دہلی 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے پنڈت جواہر لعل نہرو کے 125 ویں یوم پیدائش پر منعقد کی جانے والی یادگاری بین الاقوامی کانفرنس میں حالانکہ عالمی قائدین کی ایک کہکشاں کو مدعو کیا ہے لیکن اس فہرست میں ایک نام موجود نہیں ہے اور وہ ہے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام۔ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی

شیو سینا ’’بھیک کا کشکول‘‘لئے باہر آگئی:مجید میمن

ممبئی 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی) کے قائد مجید میمن نے کہا کہ شیو سینا جس نے کئی بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی تحقیر کی تھی اور اس کے ساتھ بد سلوکی کی تھی اب بھی اس بات کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے کہ بی جے پی اس کے ’’بھیک کے کشکول ‘‘میں جو کچھ بھی ڈال دے اسے قبول کرنا ہوگا ۔ مجید میمن نے کہا کہ اگر ش

موثر حکمرانی کیلئے وینکیا نائیڈو کا 10 نکاتی منشور

نئی دہلی11نومبر (سیاست ڈاٹ کام )انوکھے نظریات اور سرکاری عہدیداروں سے نئی پہل کا تقاضہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج ایک 10 نکاتی منشور سرکاری عہدیداروں کے لئے تیار کیا جس کے ذریعہ موثر حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ شہری ترقیات اور تعمیر امکنہ اور انسداد شہری غربت کی وزارت کے سینئر عہدیداروں پر وینکیا نائیڈو نے زور د

چیف منسٹر گوا کی واچپائی سے ملاقات

پناجی 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے بی جے پی کے سرپرست اٹل بہاری واچپائی سے نئی دہلی میں ملاقات کی تا کہ اپنے نئے کیرئیر کے آغاز سے پہلے ان کا آشیر واد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گذشتہ پانچ سال میں واچپائی سے ملاقات کا کوئی موقع نہیں ملا تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا آشیر واد حاصل کریں۔ سابق وزیر اعظ

راجناتھ سنگھ نے ’’بیٹی‘‘ کو گود لے لیا

لکھنو 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ اور لکھنو کے رکن پارلیمنٹ نے راجناتھ سنگھ نے ضلع لکھنو کے دیہات ’’بیٹی‘‘ کو پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت گو لے لیا ۔ بی جے پی کی شاخ اتر پردیش کے معتمد ویریندر تیواری نے کہا کہ حالانکہ دیہات بیٹی لکھنو پارلیمانی حلقہ کا حصہ نہیں ہے لیکن یہ موہن لعل گنج پارلیمانی حلقہ میں شامل ہی

پڑوسی ممالک سے روابط حساس مسئلہ ، نئے وزیر دفاع کا تاثر

لکھنؤ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات حساس مسئلہ ہونے کا ادعا کرتے ہوئے نئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ ملک کو دشمنوں کے مقابلے میں دفاع سے محروم ملک بنانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع آج صحافت کے س