این ڈی اے حکومت 2015 ء تک نئی تعلیمی پالیسی لائے گی : سمرتی ایرانی

وارانسی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت ایک نئی تعلیمی پالیسی وضع کررہی ہے ۔ تعلیم میں موجودہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے اسے بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ۔ تعلیم کو سماج کے تمام طبقات کے لئے آسان رسانی کے قابل بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی پالیسی توقع ہے کہ آئندہ سال وضع کی

وزیر اعظم نہ بن پانے پر افسوس نہیں : اڈوانی

پٹنہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج کہا کہ انہیں وزیر اعظم نہ بن پانے کا کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ انہیں تمام جماعتوں سے جو عزت ملتی ہے وہ ان کیلئے بہت ہے اور وہ اس پر شکرگزار ہیں۔ اڈوانی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کا وزیر اعظم نہ بن پانے کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔ انہیں

سونیا گاندھی اور راہول نے بھی مودی کے ماڈل ولیج اسکیم کو اپنالیا

نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے متعلقہ حلقوں میں ایک گاؤں کو اپنا لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ اسکیم سنسد آدرش گرام یوجنا کا آغاز کیا تھا، جس کے لئے مواضعات کو مثالی بنانا ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ سونیا گاندھی نے رائے بریلی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے جگت پور

مہاراشٹرا میں بی جے پی نے مجلس کی مدد لی : ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے کابینی رفقا کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ یہ تنقید کابینہ میں نئے شامل کردہ منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل رام شنکر کتھیریا کے گریجویشن مارکٹ شیٹ تنازعہ کے سلسلہ میں کی گئی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے نریندر مودی کو دوسروں پر الفاظ کے جادو کے ذر

فرنویس حکومت کو دوبارہ خط اعتماد حاصل کرنے کی ہدایت دی جائے

ممبئی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نمائندوں نے آج گورنر مہاراشٹرا مسٹر سی ایچ ودیاساگر راؤ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کی حکومت کو ایوان میں ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ کانگریس مہاراشٹرا یونٹ کے سربراہ مانک راؤ ٹھاکرے کی قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے راج بھون

چیف منسٹر بہار کی نظر میں اعلیٰ ذات کے ہندو بیرونی حملہ آور

پٹنہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار جیتن رام مانجھی کی جانب سے اعلی ذات کے ہندووں کو بیرونی حملہ آور قرار دینے کے ریمارکس پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے علاوہ خود ان کی پارٹی جے ڈی یو کے قائدین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایک رکن اسمبلی نے تو کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چیف منسٹر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ جیتن ر

نہرو پورے ملک کے ہیں، کسی واحد پارٹی کے نہیں: منیکا گاندھی

نئی دہلی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر منیکا گاندھی نے آج کانگریس کی جانب سے این ڈی اے حکومت پر کی گئی تنقید کو تن آسانی سے لیتے ہوئے کہا کہ جو اہر لال نہرو کسی واحد پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ پورے ملک کا ان پر حق ہے۔ وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم تھے ۔ کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ ’ بال سوچھتا ابھیان ‘ میں ذرا سی تبدیلی کرتے ہوئ

سوچھ بھارت ابھیان کے خلاف راہول کے بیان پر تنقید : جاوڈیکر

نئی دہلی۔/14نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ماحولیات پرکاش جاواڈیکر نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو سوچھ بھارت ابھیان کے خلاف بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام کے تحت ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی سوچ اور عادتوں کو تبدیل کرنا ہ

پنڈت نہرو کو نریندر مودی کاخراج عقیدت

نئی دہلی 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پنڈت جواہر لعل نہرو کی 125 ویں یوم پیدائش تقریب پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی کے دوران ان کی کوششیں اور بحیثیت اولین وزیر اعظم ہندوستان ان کا کردار یادگار ہیں۔ مودی نے کہا کہ آج ہم پنڈت نہرو کی جدوجہد آزادی میں کوششوں اور اولین وزیراعظم ہندوستان کی حیثیت سے ان کی یا

کانگریس ارکان اسمبلی کو معطل کر کے خط اعتماد حاصل کرنے کی تیاری کرنے کے خلاف شیو سینا کا انتباہ

ممبئی 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے ساتھ قربت اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شیو سینا نے مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت کو کانگریس کے ارکان اسمبلی کو معطل کر کے آئندہ خط اعتماد حاصل کرنے کی تیاریوں کے خلاف انتباہ دیا ۔ دیویندر فرنویس حکومت نے چہارشنبہ کے دن ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈرمائی احتجاج کے دوران متنازعہ خط اعتماد حاصل

وزیر اعظم مودی کا ایجنڈہ فرقہ پرستانہ:کانگریس

فتح پور 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قومی جنرل سکریٹری مودھو سدھن مستری نے آج الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود کو ایک عالمی لیڈر کے طور پر پیش کررہے ہیں جبکہ ان کا اصل ایجنڈہ فرقہ پرستانہ ہے۔ آر ایس ایس کے لوگ بھی حکومت میں اپنی من مانی چلا رہے ہیں۔ بی جے پی تمام اعلی سرکاری عہدوں پر آر ایس ایس کے لوگوں کو تعینات کررہی ہے

مغربی بنگال اسمبلی سے بی جے پی کے واحد ایم ایل اے کا واک آؤٹ

کولکتہ۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال اسمبلی میں بی جے پی کے واحد ایم ایل اے شامک بھٹا چاریہ نے آج ایوان سے واک آوٹ کیا کیونکہ اسپیکر بمن بنرجی نے انہیں بربھوم ڈسٹرکٹ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ بھٹا چاریہ کے علاوہ کانگریس کے اسیت مترا اور سی پی آئی( ایم ) کے انیس الرحمان نے پربھوم میں لاء این

منوہر پاریکر و دیگر راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

لکھنؤ۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع منوہر پاریکر اور دیگر 9سیاسی قائدین کو آج اُتر پردیش سے بلا مقابلہ راجیہ سبھا کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، ریاستی وزیر محمد اعظم خان کی اہلیہ تعزین فاطمہ، سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کے فرزند نیرج شیکطر، روی پرکاش ورما، جاوید علی خان اور چندرپال سنگھ یادو ان قائد

رائے دہی کو لازمی قرار دینے پر جے ڈی یو کی حکومت گجرات پر تنقید

نئی دہلی۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتا دل ( یو ) نے آج حکومت گجرات کے اس فیصلہ کی شدید مذمت کی ہے جہاں مجالس مقامی انتخابات میں رائے دہی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی نے اس فیصلہ کو غیر جمہوری اور عوام کی آزادی سلب کرنے سے تعبیر کیا۔ صدر جے ڈی ( یو ) شرد یادو نے کہاکہ پارلیمنٹ کو اس بات کا سخت نوٹ لینا چاہیئے اور اس تجویز کو قطعیت دینے

یو پی اے دور کی پالیسیوں میں تبدیلی کا اشارہ

متھرا ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل پیشرو یوپی اے حکومت کی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی اور ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ منسٹر آف اسٹیٹ رما شنکر کتھریا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے فروغ انسانی وسائل کے شعبہ میں جو پالیسیاں اختیار کی ہیں ان پر نظرثانی کی جائیں گی اور ضرورت

بی جے پی کا صاف ستھری حکمرانی کا وعدہ جھوٹا: شیوسینا

ممبئی 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دیویندر فرنویس زیرقیادت حکومت کے ندائی رائے دہی کے ذریعہ اکثریت ثابت کرنے کے ایک دن بعد اُس کی سابق حلیف شیوسینا نے الزام عائد کیاکہ مہاراشٹرا حکومت دستوری دفعات کی خلاف ورزی کررہی ہے اور انتہائی شدید شوروغل اور ریاست کی قدیم دم گھوٹنے والی روایات کے دوران اپنی اکثریت ثابت کرچکی ہے۔ شیوسینا نے کہاکہ ب

کانگریس ارکان کے احتجاج کی وجہ سے گورنر مہاراشٹرا زخمی

ممبئی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے احتجاجی ارکان نے آج گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ کو سیشن کے پہلے دن زخمی کردیا۔ ودیا ساگر راؤ لیجسلیچر کامپلکس میں داخل ہورہے تھے لیکن کانگریس ارکان نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس گڑبڑ میں وہ زخمی ہوگئے۔ وزیرمال ایکناتھ کھڈسے نے اسمبلی میں کہا کہ کانگریس ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے دو

ٹاملناڈوکے سیاسی خلاء کو بی جے پی ہی پر کرسکتی ہے

چینائی ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی کی ملک گیر پیمانہ پر یکے بعد دیگرے کامیابی نے جہاں پارٹی کے حوصلے بلند کیے ہیں وہیں پارٹی کو اس بات کا ملال بھی ہے کہ ریاست تملناڈو میں پارٹی اپنے قدم جمانے میں ناکام رہی ہے لیکن اس کے باوجود 2016 میں تملناڈو اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے کم و بیش 122 نشستوں پر کامیابی کا نشانہ مقرر کیا ہے کیوں

جھارکھنڈ میں برسر اقتدار آنے پر بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا : بی جے پی

جمشید پور ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کی جھارکھنڈ یونٹ کے سابق صدر دنیش آنند گو سوامی جو جھارکھنڈ کے بہارا گوڑا حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی اولین ترجیح روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوگا تاکہ ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ نہ ک