سیاسیات
بی جے پی کالا دھن واپس لانے میں ناکام : راہول گاندھی
پنکی۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر 100 دن کے اندر کالادھن واپس لانے میں ناکامی کیلئے تنقید کرتے ہوئے اے آئی سی سی لیڈر راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ نظم و نسق کی ذمہ داری پوری کرنا ایک فن ہے۔ اس کے لئے صبر و تحمل اور سنجیدگی کی ضرورت ہوتی ہے اور بی جے پی ان خوبیوں سے محروم ہے۔ جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں پنکی حلقہ میں انتخابی جلسہ س
لوک سبھا میں ملکارجن کھرگے کو قائد اپوزیشن کی نشست !
نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حالانکہ ملکارجن کھرگے کو قائد اپوزیشن کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے لیکن انہیں لوک سبھا میں وہ نشست الاٹ کی گئی ہے جو عموما قائد اپوزیشن کو دی جاتی ہے ۔ یہ نشست اپوزیشن کی بنچوں میں ڈپٹی اسپیکر کے بازو ہوتی ہے ۔ کھرگے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے قائد ہیں اور وہ پہلی صف میں پارٹی صدر سونیا گاندھی ‘ سماجواد
جموں و کشمیر میں کسی بھی جماعت کو اکثریت نہ ملنے کا امکان
نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ٹی وی نیوز چینل کے اوپینین پول کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے جبکہ دوسرے دو سرویز میں یہ ادعا کیا گیا ہے کہ بی جے پی کو جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی مل سکتی ہے ۔ہندی چینل نیوز نیشن انڈیا کے ایک اوپینین پول کے بموجب جموںو کش
بی جے پی کو روکنے کیلئے ترنمول سے اتحاد نہیں ہوگا :برندا کرت
دھنباد 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن برندا کرت نے آج مغربی بنگال میں بی جے پی کو روکنے کیلئے سیکولرازم کے نام پر ترنمول کانگریس کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تبدیلی کیلئے قومی سطح پر بھی ترنمول سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا ۔ ممتابنرجی اپنی حکمرانی کا اعتب
ناناوتی کمیشن نریند رمودی کو بچانے قائم کیا گیا تھا ‘ کانگریس کا الزام
نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے گجرات میں 2002 میں ہوئے منظم مسلم کش فسادات پر جسٹس ناناوتی کمیشن کی قطعی رپورٹ کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ یہ کمیشن اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو بچانے کیلئے قائم کیا گیا تھا ۔ پارٹی ترجمان شکتی سنہہ گوہل نے کہا کہ جب کمیشن قائم کیا جارہا تھا اسی وقت انہوں نے کہا تھا کہ اس کی رپور
اڈیشہ اسمبلی میں دوسرے دن بھی اپوزیشن کا احتجاج
بھوبھانیشور ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پونزی اسکیم اسکام پر اڈیشہ اسمبلی میں آج مسلسل دوسرے دن بھی کارروائی مفلوج ہوگئی ۔ جب کہ اپوزیشن ارکان ، اسکام میں حکمران بی جے ڈی لیڈروں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور اس مسئلہ پر فی الفور بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آکر احتجاج کیا ۔ اسمبلی کی کارروائی آج صبح شروع ہوتے ہی کا
امیت شاہ کو ریالی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی
کولکتہ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ پولیس نے شہر میں ریالی نکالنے کیلئے بی جے پی کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس ریالی سے پارٹی صدر امیت شاہ خطاب کرنے والے تھے۔ پارٹی کے ریاستی صدر راہول سنہا نے کہا کہ بی جے پی شہر میں 30 نومبر کو جلسہ منعقد کرنا چاہتی ہے۔ کولکتہ پولیس کمشنر سروجیت کر پروکوشتا نے کہا کہ بی جے پی کی بنگال قیادت نے ک
اقتدار کیلئے بعض طاقتیں کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہیں: سونیا گاندھی
چندرکوٹ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرکانگریس سونیا گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے انتخابی اضافوں میں بی جے پی پر درپردہ تنقید کی اور کہا کہ بعض سیاسی طاقتیں اقتدار کیلئے کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہیں۔ ان کے پروگرام اور پالیسیاں مطلب پر مبنی ہوتی ہیں۔ سونیا گاندھی بظاہر بی جے پی پر تنقید کررہی تھیں جس نے کشمیری علحدگی پسندوں کے ساتھ ہاتھ
شیو سینا کے سینئر ترجمان کی جگہ پانچ نئے چہرے
ممبئی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات کے بعد بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے شیو سینا نے قدیم سینئر ترجمان کی جگہ پانچ نئے چہروں کا تقرر کیا ہے ۔ سینا قائدین جنہیں مستعفی ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سنجے راوت ،منوہر جوشی ،سبھاش دیسائی اور شیوتا پرولیکر ہیں ۔ ان کی جگہ اروند ساونت ،وجئے شیوتارے ،ڈاکٹر منیش کیانڈے
پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کا آئندہ ہفتہ سے آغاز
نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے ایک ماہ طویل چلنے والے سرمائی سیشن کا آئندہ ہفتہ آغاز ہوگا جس میں توقع ہے کہ انشورنس بل گڈس و سرویس ٹیکس بل کے بشمول 39 بلوں کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کے ساتھ مختلف وزارتوں اور محکموں کے معتمدین کا ایک اجلاس اس ہفتہ منعقد ہوگا۔ 24 نومبر سے 23 ڈسمبر تک چلنے والے سیشن میں مختلف
بی جے پی کا مقابلہ کرنے مغربی بنگال اسمبلی میں ٹی ایم سی ۔ بائیں بازو ۔ کانگریس اتحاد
کولکتہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز میں این ڈی اے کو یکا و تنہا کرنے کے لئے ایک نادر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال میں حکمراں پارٹی ترنمول کانگریس اور اپوزیشن بائیں بازو پارٹیوں اور کانگریس نے آج باہمی اتحاد کرلیا ہے۔ یہ اتحاد مرکز کی اسکیم ایم جی این آر ای جی اے اور دیگر مسائل کو مبینہ طور پر حذف کرنے کے خلاف ہوا ہے۔ ترنمول
بی جے پی نیجموں عوام کا ہمیشہ استحصال کیا : آزاد
جموں ۔ 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے آرٹیکل 370 جیسے مسائل پر موقف تبدیل کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زعفرانی پارٹی نے ہمیشہ آرٹیکل 370 پر جموں کے عوام کے جذبات کا استحصال کیا ہے۔ بی جے پی نے اس آرٹیکل جیسے مسائل سے روگردانی کی ہے۔ قبل ازیں بھی اس طرح کے حساس مسائل کو اُٹھاکر اپنے س
تریپورہ کانگریس کی ہڑتال سے عام زندگی متاثر
اگرتلہ ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تریپورہ میں کانگریس نے آج صبح 6 بجے سے 12 گھنٹے طویل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ ہڑتال کے باعث عام زندگی متاثر دیکھی گئی جب کہ دارالحکومت اگرتلہ کی سڑکوں پر چند ایک آٹو رکشا ، موٹر سیکلیں نظر آئے ۔ تعلیمی ادارے اور مارکٹس بند رکھے گئے ۔ ریاستی انتظامیہ نے نظم و ضبط کی ب
راجیو اور منموہن سنگھ کی کاوشوں سے ہندوستان کی تیز رفتار ترقی : کانگریس
رانچی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر آسکر فرنانڈیز نے آج بتایا کہ ملک کی ترقی کی بنیاد سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور منموہن سنگھ نے ڈالی تھی۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا سابقہ وزرائے اعظم راجیو گاندھی منموہن سنگھ اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی کاوشوں سے ہندوستان دنیا میں تیز رفتار ت
چیف منسٹر بہار کو متنازعہ بیانات سے گریز کا مشورہ
پٹنہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں جنتادل (یو) نے آج چیف منسٹر جسٹس رام مانجھی سے کہا ہیکہ متنازعہ بیانات دینے سے باز آجائیں جبکہ انہوں نے کل یہ بیان دیا تھا کہ مرکزی وزراء کو بہار میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر وہ ریاست کیلئے مرکزی امداد حاصل کرنے میں ناکام ہوجائیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر کے سی تیاگی نے کہا کہ چیف
کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے مکمل ہم آہنگی کی کوشش
رمبن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر مسٹر امیت شاہ نے آج آرٹیکل 370 کی تنسیخ کا تذکرہ کئے بغیر آج کہا ہیکہ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی صرف ان کی پارٹی لاسکتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کی انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں یہ ان
دفعہ 370 پر بی جے پی کی متضاد باتیں
بیروا(جموں و کشمیر)۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ بی جے پی ریاست کے مختلف مقامات پر دستور کی دفعہ 370 کی تنسیخ کے بارے میں متضاد باتیں کررہی ہے۔ انہوں نے آج بیروا اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی متضاد باتیں کررہی ہے۔ جموں م
بی جے پی کا موقف تبدیل نہیں ہوا : شاہنواز حسین
نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے معاملے میں پارٹی کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور اسمبلی انتخابی مہم میں اس مسئلہ کو نظرانداز بھی نہیں کیا گیا ہے۔پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ دفعہ 370 ایک قومی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ریاست میں کرپشن اور خاندانی وراثت سے پاک حکومت کے نعرے پر مقابل