وزیراعظم کا 30 نومبر دورۂ منی پور

امپھال۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 30 نومبر کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ وہ جاریہ ’’سنگائی منی پور ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ منی پور میں ایک نایاب قسم کا ہرن پایا جاتا ہے جس کا نام سنگائی ہے۔ ٹورازم کے اس فیسٹیول کو کسی نایاب ہرن سے منسوب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم

ممتابنرجی ملزمین کو بچانے کوشاں : وینکیا نائیڈو کا جوابی الزام

نئی دہی 24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ الزام مسترد کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت ترنمول کانگریس کی حکومت کے خلاف انتقامی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس طرح کے دعوے کے ذریعہ چیف منسٹر بنگال ممتابنرجی فوجداری مقدمات میں ملوث افراد کو بچانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ

مرکز کو دفعہ 370 منسوخ کرنے کا چیلنج

سرینگر ۔ 24 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر سیف الدین سوز نے وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کو ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی موقف فراہم کرنے والی دفعہ 370 کی تنسیخ کا چیلنج کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ دفعہ ریاست اور مرکز کے مابین ’’پل ‘‘ کی طرح ہے۔ انھوں نے کہا کہ نہ صرف مودی بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو وہ دفعہ 370 من

راجیہ سبھا کے وقفہ سوالات کو معطل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو کالے دھن کے مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں جیسے ترنمول کانگریس اور جنتادل (یو) نے آج راجیہ سبھا میں کل وقفہ سوالات معطل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس مسئلہ پر بحث کی جاسکے۔ اپوزیشن بھی امکان ہے کہ ایوان بالا میں اس اہم قانون سازی کی منظوری میں رکاوٹیں پیدا کرے

کشمیر میں 6 ڈسمبر کو وزیراعظم کے انتخابی جلسے

سرینگر ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اننت ناگ اور سرینگر میں 6 ڈسمبر کو دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس کا ’’مشن 44 ‘‘ کامیاب رہے گا اور وہ جموں و کشمیر میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ ریاستی بی جے پی کے نائب صدر رمیش ارورہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم وادیٔ کشمیر

رکن پارلیمنٹ بننے پر اداکاری ترک کرنے کا مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کا ادعاء

نئی دہلی ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سمرتی ایرانی جنہوں نے ٹی وی اداکارہ کی حیثیت سے انتہائی مقبولیت حاصل کی تھی، رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اداکاری ترک کرچکی ہیں تاکہ بحیثیت سیاستداں اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے توجہ مرکوز کرسکیں۔ انہوں نے آج دعویٰ کیا کہ رکن پارلیمنٹ بنتے ہی انہوں نے اداکاری ترک کردی تھی۔ انہوں نے

وادی کشمیر میں آج راہول گاندھی کے انتخابی جلسے

جموں ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)نائب صدر کانگریس راہول گاندھی وادی کشمیر میں کل اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کے سلسلہ میں انتخابی جلسوںسے خطاب کریں گے ۔ شمالی کشمیر اور ضلع جموں میں 25 نومبر کو دو انتخابی جلسوں سے ان کا خطاب مقرر ہے۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری و ترجمان ڈاکٹر عبدالرشید چودھری نے کہا کہ راہول گاندھی دونوں انتخابی

جھارکھنڈ میں کانگریس۔آر جے ڈی۔جے ڈی یو اتحاد کے خلاف صدر بی جے پی امیت شاہ کا انتباہ

آدتیہ پور۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کانگریس پر جھارکھنڈ اور ملک میں کرپشن کو فروغ دینا کا الزام عائد کرتے ہوئے رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ کانگریس ۔آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو ناپاک اتحاد کو ووٹ دینے کے سلسلہ میں خبردار رہیں۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مدھو کوڈا حکومت کے دورہ میں چار ہزا

کوئی بھی سازش ہمیں روک نہیں سکتی:ممتا بنرجی

کولکتہ ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر تازہ تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ کوئی بھی سازش انہیں پیشرفت کرنے اور ریاست کو ترقی دینے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے کہ انہیں (بی جے پی کو) ایسا کرنے دیجئے۔ میں انہیں بتادوں گی کہ کوئی بھی سازش ریاست میں میرے ترقیاتی کام کو ر

جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی انتخابی مہم ختم

سرینگر؍ رانچی۔ 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں 15 اور جھارکھنڈ میں ماؤسٹ سے متاثرہ 13 اسمبلی حلقوں میں منگل کو رائے دہی مقرر ہے اور پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج اختتام کو پہونچی ۔بی جے پی کو اُمید ہے کہ وہ مودی لہر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔ جموں و کشمیر میں جہاں پانچ مراحل میں رائے دہی ہوگی ، پہلے مرحلے میں 123 امی

مایاوتی عورت ہے یا مرد ۔۔؟ بی جے پی ترجمان کا سوال

جئے پور ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی کی خاتون ترجمان ساہینا این سی نے سابق چیف منسٹر اترپردیش مایاوتی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر تجسس ہے کہ آیا مایاوتی عورت ہیں یا مرد ۔ ساہینا نے یہاں ایک اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ میں یہ تک نہیں جانتی کہ مایاوتی مونث ہیں یا مذکر ۔ وہ سیاست میں خو

ممتا بنرجی کی ناراضگی دور کرنے نریندر مودی حکومت کوشاں

نئی دہلی ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن سے قبل برہم دکھائی دینے والی ممتا بنرجی کو منانے کیلئے مودی حکومت نے کوشش شروع کی ہے ۔ شردھا اسکام کیس میں ترنمول کانگریس کے بعض قائدین کے خلاف سی بی آئی کارروائی پر ممتا بنرجی شدید ناراض ہیں ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں اس کا کوئی رول نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی کو غلط فہم

پاکستان کے مقابل ہندوستان کے مسلمان سب سے زیادہ خوشحال: بی جے پی

پونچھ ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان پاکستانی مسلمانوں کے مقابل بہت زیادہ خوشحال ہیں ۔ بی جے پی قومی ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی ترقی اور خوشحالی کا مقابلہ اگر پاکستان کے مسلمانوں سے کیا جائے تو ا

ماؤسٹوں کے مسئلہ کا حل صرف ترقی ‘ جھارکھنڈ انتہائی پسماندہ

ڈالٹن گنج / گمبلا۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ماؤسٹ مسئلہ کا حل صرف ترقی ہے ۔ ملک کے قدرتی وسائل ترقی کیلئے عوام کے ہاتھوں میں ہونے چاہیئے ۔ وہ جھارکھنڈ میں ماؤسٹ زیراثر علاقوں ڈالٹن گنج اور گمبلا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نکسلائیٹ مسئلہ صرف نظم و قانون کا مسئلہ نہیں ہے ۔

شیوسیناسرمائی اجلاس میں ’’اہم اپوزیشن ‘‘ کا کردار ادا کرنے تیار

ممبئی۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا مہاراشٹرا اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں جس کا آغاز 8ڈسمبر سے ہورہاہے اہم اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پارٹی کے قائد سنجے راوت نے آج کہا کہ انہیں ان کی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان بات چیت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔شیوسینااپوزیشن پارٹی ہے اور آئندہ سرمائی اجلاس میں حکومت کا مقابلہ کرے گی۔ اسمبلی میں قا

کانگریس پر معیشت کو نقصان پہنچانے کا الزام

نئی دہلی ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی کہ انہوں نے ہندوستان کا موقف عالمی سطح پر بہتر بنادیا ہے اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ جب وہ برسراقتدار تھی اور اب جب کہ اپوزیشن میں ہے ملک کی معیشت کو تباہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کے ردعم