کولکتہ میں آج امیت شاہ کی ریلی کے انعقاد کی اجازت

کولکتہ 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی کل کولکتہ میں ریلی منعقد ہوگی ۔ اس ریلی کو کولکتہ میونسپل کارپوریشن اور فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظوری دیدی گئی ہے ۔ شہر کے مئیر دیباشیش کمار نے کہا کہ کولکتہ میونسپل کارپوریشن نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی کل منعقد ہونے والی ریلی کی منظوری دیدی ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی سکریٹ

انتخابی مصارف کا تختہ پیش کرنے میں ناکامی پر 20 پارٹیوں کو نوٹس

نئی دہلی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج 20 سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو انتخابی مصارف کے تختہ جات مقررہ وقت کے اندرون داخل کرنے میں ناکامی پر وجہ بتاؤ نوٹسیں جاری کئے۔ ای سی نے ان جماعتوں کو متنبہ بھی کیا کہ اگر یہ تختہ جات جو حالیہ اسمبلی اور عام چناؤ سے متعلق ہیں، آئندہ پندرہواڑہ کے اندرون

جمشید پور میں پارٹی کارکنوں سے راہول گاندھی کا تبادلہ خیال

جمشیدپور ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج ایر پورٹ پر پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کیا جبکہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جھارکھنڈ کے ضلع سند ہوم میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کی پُرسکون سماعت کی اور جمشید پور کے موجودہ رکن اسمبلی و پارٹی امیدوار رانا گپتا سے بھی ملاقات کی۔

ملک میں نئے منصوبہ بندی کمیشن کے قیام کی سمت پیشرفت

نئی دہلی 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی 7 ڈسمبر کو ریاستوں کے چیف منسٹروں سے ملاقات کرینگے تاکہ منصوبہ بندی کمیشن کی بجائے نئے قائم کئے جانے والے ادارہ کے ڈھانچہ کے تعلق سے تبادلہ خیال کرسکیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ریاستوں کے چیف منسٹروں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ لینے کیلئے

چیف منسٹر مہاراشٹرا کی قیام گاہ کے روبرو کسانوں کا دھرنا

ناگپور ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : کسانوں نے اپنی نقصان دہ فصل کے لیے خاطر خواہ معاوضہ کی ادائیگی کے مطالبہ پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس سے تیقن حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد شیتکاری سنگھٹن نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ دھرم پیٹ میں واقع چیف منسٹر کی قیام گاہ کے روبرو کل سے دھرنا دیا جائے ۔ تنظیم کے سربراہ شرد جوشی نے بتایا کہ ایج

جھارکھنڈ میں علاقائی جماعتوں کا دبدبہ عدم استحکام کی اصل وجہ

رانچی۔/28نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ تشکیل جھارکھنڈ کے بعد گزشتہ 14سال کے دوران دسویں حکومت کے انتخاب کیلئے 5مرحلوں کے چناؤ کا عمل جاری ہے۔ رائے دہندگان میں عدم استحکام کا مسئلہ توجہ کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی تقاریر میں اس مسئلہ کو اُٹھایا ہے جبکہ 15نومبر 2000 میں تشکیل کے بعد یہ ریاست عدم استحکام سے دوچار ہے۔

سوچھ بھارت ابھیان ‘ یو پی اے حکومت کے پروگرام کا ہی چربہ : منموہن سنگھ

کمبالنگی ( کیرالا ) 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت کی صفائی مہم ’ سوچھ بھارت ابھیان ‘ پر طنز کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج کہا کہ یہ پروگرام ان کی زیر قیادت سابقہ یو پی اے حکومت کے پروگرام کا ہی حصہ ہے جسے نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کیرالا کے اس گاؤں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ٹاملناڈو میں ٹامل منیلا کانگریس کا احیاء

ترچرا پلی 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر جی کے واسن نے آج رسمی طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت ٹامل منیلا کانگریس ( موپنا ) کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں روایتی ہائی کمان کلچر کو ختم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے طرز کارکردگی پرتنقید کی ۔ ایک ریلی سے یہاں ترچرا پلی میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر واسن نے کہا کہ انہیں

جموں و کشمیر میں دو انتخابی جلسوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب آمد سے قبل وادی میں فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ مبینہ طور پر یہ جلسہ جموں علاقے کے اضلاع پونچھ اور اودھم پور میں منعقد کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل انکاونٹر کے واقعہ کی بناء پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کل اس انکاونٹر

حکومت میںشمولیت پر بی جے پی ۔ شیو سینا مذاکرات کا احیاء

ممبئی 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہفتوں کی کشاکش کا خاتمہ کرتے ہوئے سابق بھگوا حلیفوں بی جے پی اور شیو سینا آج چار ہفتہ قدیم حکومت مہاراشٹرا میں شیو سینا کی شمولیت کے بارے میں بات چیت کا احیاء کریں گے ۔ بی جے پی کو مختلف گوشوں سے حکومت تشکیل دینے کیلئے این سی پی کی خارجی تائید پر تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہے ۔ چنانچہ پارٹی شیو سینا کو ای

جمشید پور میں پارٹی کارکنوں سے راہول گاندھی کا تبادلے خیال

جمشیدپور 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج ایر پورٹ پر پارٹی کارکنوں سے تبادلے خیال کیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جھارکھنڈ کے ضلع سند ہوم میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔ انہوں نے سکون کے ساتھ پارٹی کارکنوں کی سماعت کی اور جمشید پور کے موجودہ رکن اسمبلی و پارٹی امیدوار رانا گپتا سے بھی ملاقات کی۔

کانگریس، جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بورہی ہے

سری نگر۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کی اپوزیشن پارٹی پی ڈی پی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کے بیج بو رہی ہے۔ اس ریاست کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاسی غیر یقینی اور معاشی عدم استحکام ک

بلڈوزر پہلے میرے اوپر چڑھایا جائے: راہول گاندھی

نئی دہلی 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج جنوبی دہلی میں رنگ پور پہاڑی سلم بستی کا دورہ کیا ۔ جہاں چند دن قبل کئی جھونپڑیوں کو منہدم کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے مرکز کو خبردار کیا کہ اس بار وہ انہدامی کارروائی میں کامیاب ہوگئے لیکن اس علاقہ میں دوبارہ بلڈوزر لایا گیا تو پہلے اسے اُن کے اوپر سے گذرنا ہوگا ۔ انہو

کالا دھن 100 دن میں واپس لانے کا وعدہ کبھی نہیں کیا گیا

نئی دہلی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ اس نے بیرونی بینکوں میں پوشیدہ رکھے گئے کالے دھن کو 100 دن کے اندر واپس لانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے اس مسئلہ پر مسلسل حکومت کو نشانہ بنایا۔ کالے دھن کے مسئلہ پر اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو ن

دیہی روزگار اسکیم میں تبدیلی لانے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی۔27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کی جانب سے سابق یو پی اے حکومت کی دیہی روزگار اسکیم میں تبدیلی لائے جانے کے خلاف اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا میں احتجاج کیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت یو پی اے دور میں شروع کردہ دیہی روزگار ضامن اسکیم کو برخاست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائم

سابق وزیر سلمان خورشید کی این جی اوز میںدھاندلیاں

فرخ آباد ۔/27نومبر،( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سچیدانند ہری ساکشی نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ ایک این جی اوز کی جانب سے جسمانی معذؤرین کے آلات کی تقسیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ جبکہ یہ رضاکارانہ تنظیم سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور ان کی اہلیہ لوئیس چلاتی ہیں۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کر

شیوسینا سے اتحاد کیلئے بی جے پی کی کوشش

ممبئی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان شدید اختلافات کے باوجود بی جے پی نے آج اعلان کیا کہ وہ چار ہفتے پرانی حکومت میں شیوسینا کو شامل کرنے کے مسئلہ پر تازہ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ہم بی جے پی قائدین دھرمیندرا پردھان اور

نیشنل کانفرنس پر خوداختیاری کے استحصال کا کانگریسی الزام

بردل (جموں) 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی سابق حلیف نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وہ خود اختیاری کا استحصال کررہی ہے اور کہاکہ مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون جوابدہی سے بچنے کا بہانہ ہے۔ کانگریس قائد شام لال شرما نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس ایک بار پھر اپنی سابقہ لفاظی کا احی