اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کی کارروائی کو پرسکون بنائیں

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے بیان پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے دوران حکومت نے آج رات اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کو پیچھے چھوڑ دیں اور کل سے ایوان کے کام کاج کو یقینی بنائیں۔ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے یہ اپیل کی ہے کیونکہ گذشتہ ہفتے راجیہ سبھا میں اسی مسئلہ پر ہنگامہ ہوا ہ

کانگریس کے احیاء کیلئے راہول گاندھی پر نظریں

نئی دہلی ۔7ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی اپنی کھوئی طاقت و عظمت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے ۔ آسام کے تین مرتبہ چیف منسٹر رہنے والے ترون گوگوئی نے کہا کہ راہول گاندھی کے اختراعی اقدامات اور سونیا گاندھی کے سیاسی شعورپن کے امتزاج سے توقع ہے کہ پارٹی کو اپنی قسمت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ ترون گوگوئی جنہوں نے 2001ء سے آسام میں اسمبلی

امیت شاہ کی بی جے پی چیف منسٹروں سے ملاقات

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج تمام بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹروں سے ملاقات کی اور تنظیم اور ان ریاستوں میں حکومت کے مابین تعاون پر زور دیا ہے تاکہ جن دھن جیسی اسکیمات کے فوائد نچلی سطح تک عوام کو پہونچ سکیں۔ اس اجلاس کے دوران امیت شاہ اور بی جے پی چیف منسٹروں نے 25 ڈسمبر کو یوم بہترین حکمرا

جموں و کشمیر میں کل تیسرے مرحلہ کی رائے دہی‘ پی ڈی پی اقتدار پر واپسی کیلئے کوشاں

سری نگر۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے 3 رفیق کی قسمت کا فیصلہ ریاست میں ہونے والے تیسرے مرحلہ کی رائے دہی میں ہوجائے گا۔ ان حلقوں میں گزشتہ مرتبہ 16 حلقوں کے منجملہ 9 نشستوں پر پی ڈی پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان انتخابات میں پی ڈی پی بحیثیت اپوزیشن پارٹی رائے دہندوں سے رجوع ہوکر ووٹ

مہاراشٹرا اسمبلی کے سرمائی سیشن کا آج سے آغاز

ناگپور۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا لیجسلیچر اسمبلی کے سرمائی سیشن کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ اس سیشن میں اپوزیشن کی جانب سے زبردست ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ حکمراں اتحادی گروپ بی جے پی۔ شیوسینا کو کانگریس اور این سی پی کے ارکان کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن نے مہاراشٹرا میں کسانوں اور خشک سالی جیسے مسائل پر حک

منصوبہ بندی کمیشن کو دوبارہ تربیت کی ضرورت‘ سیاسی تدفین کی نہیں: کانگریس

نئی دہلی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے آج کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن کا خاتمہ ’غیر ضروری، کم نظری اور خطرناک‘ ہے۔ اس کے طویل مدتی منفی اثرات مرکز۔ ریاست تعلقات پر مرتب ہوں گے اور کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن کو ’دوبارہ تربیت‘ کی ضرورت ہے، ’سیاسی تدفین‘ کی نہیں۔ پارٹی کے ترجمان آنند شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منصوبہ بندی

جنتا پریوار پارٹیوں کا انضمام مستقل اتحاد: لالو

لکھنؤ۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق جنتا پریوار کا یکجا ہونا مستقل اتحاد ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ متحدہ محاذ بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی عرصہ سے ضرورت تھی۔ وہ اپنی دختر راج لکشمی کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوتے، لوک سبھا رکن تیج پرتاپ یادو کے ساتھ منگنی سے پہلے کی

جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلہ کے لئے انتخابی مہم کا اختتام

رانچی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جھارکھنڈ میں 9 دسمبر کو تیسرے مرحلہ کی رائے دہی سے پہلے انتخابی مہم میں وزیراعظم نریندر مودی، صدر بی جے پی امیت شاہ، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے رائے دہندوں کو رِجھانے کی کوشش کی، آج اختتام پذیر ہوئی۔ 17 انتخابی حلقوں میں سے 14 ماؤیسٹ زیر اثر علاقوں میں واقع ہیں۔ انتخابی مہم آج 3 بجے دن ختم ہوگئی

بی جے پی تحفظات کا ادارہ ختم کرنے کی خواہاں: مایاوتی

جموں۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی کو سرمایہ داروں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیا کہ بھگوا پارٹی زیر قیادت مرکزی حکومت تحفظات کے ادارہ کا صفایا کرنا چاہتی ہے جو پسماندہ عوام کے فائدے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ اس سے انتخابات کے دوران پارٹی کو فنڈس حاصل ہوسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سات ماہ قب

بی جے پی ‘ اکثریت میں اقلیتوں کا خوف پیدا کرنے کوشاں : نتیش کمار

دھنباد 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر بہار مسٹر نتیش کمار نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اکثریت میں اقلیتی برادری کا خوف پیدا کرکے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سما ج کو تقسیم کر رہی ہے ۔ پارٹی نے ووٹوں کی سیاست کیلئے اکثریت میں اقلیتی برادری کا خو

مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع کے بعد قلمدانوں کا الاٹمنٹ

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج 20 رکنی مجلس وزارت بشمول شیوسینا کے 10 ارکان کیلئے قلمدانوں کو مختص کیا ہے۔ جبکہ کابینہ کی توسیع کے موقع پر کل شیوسینا کو شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم شیوسینا کو محکمہ داخلہ، مالگذاری اور آبی وسائل جیسے اہم قلمدان نہیں دیئے گئے جبکہ چیف منسٹر نے پہلے ہی یہ وضاحت کردی

کانگریس کو اپوزیشن کے موقف سے محروم کردینے پر شیوسینا کا اعتراض

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے شیوسینا قائد ایکناتھ شنڈے کی استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ حاصل کرنے کے لئے کانگریس اور این سی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں شیوسینا نے کہاکہ کانگریس کو اپوزیشن لیڈر کے موقف سے محروم کردینا سراسر ناانصافی ہے۔

ممتاز بنرجی ، دہلی میں چیف منسٹرس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی

کولکتہ ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان مختلف مسائل پر جاری تعطل کے دوران چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت منعقد ہونے والے چیف منسٹرس کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ یہ اجلاس نئے منصوبہ جاتی پیانل کے بارے میں غور و خوص کے لیے طلب کیا گیا ۔ منصوبہ بندی کمیشن کی جگ

سادھوی کے تبصرے کیخلاف اپوزیشن برہم ،پارلیمنٹ کی کارروائی معطل

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اپنے منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے کانگریس کے قائدراہول گاندھی کی زیر قیادت پارلیمنٹ کے باہر خاموش احتجاج کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کو ان کے متنازعہ تبصرے کی بناء پر برطرف کردیا جائے ۔ احتجاج میں کانگریس ،ترنمول کانگریس ،سماجوادی پارٹی ،عام آدم

اقتدار کیلئے ’’جنتا پریوار ‘‘قائدین نے بی جے پی کا ساتھ دیا تھا:سی پی آئی

بلیا 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی کے سینئر قائد اتل کمار انجان نے آج کہا کہ کاشتکاروں کیلئے کام کرنے کے ’’جنتا پریوار‘‘ کے دعوے دلچسپ ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کی مخالفت کا دعوی کررہے ہیں جو ان کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ ’’ماضی میں اقتدار کیلئے بی جے پی کا ساتھ دے چکے ہیں‘‘۔ اتل کمار انجان نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم نریند

بی جے پی وزراء کا گیت گا کر پارلیمنٹ میں جوابی احتجاج

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک غیر معمولی احتجاج کریت ہوئے پانچ مرکزی وزراء آج پارلیمنٹ کی عمارت میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے روبرو گیت گانے لگے اور دعاء کی کہ کانگریس ارکان کو ’’نیک عقل‘‘ آجائے جنہوں نے سادھوی نرنجن جیوتی کے تبصرے کے مسئلہ پر راجیہ سبھا کی کارروائی مفلوم کردی ہے۔ ان مرکزی وزیر میں سدا نند گوڈا ،اننت کمار ،

مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع شیوسینا کے 10 وزرا شامل

ممبئی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں دیویندر فرنویس حکومت میں آج توسیع کرتے ہوئے 20 نئے وزرا شامل کئے گئے جن میں شیوسینا کے 10 وزرا بھی شامل ہیں ۔ شیوسینا کو پانچ کابینی قلمدان دئے گئے ہیں جبکہ پانچ وزرا کو مملکتی وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے ۔ شیوسینا کے بی جے پی کے ساتھ شدید اختلافات تھے جسے مصالحتی کوششوں کے ذریعہ ختم کر

مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے خلاف تحریک سرزنش کا مطالبہ : اپوزیشن

نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ فرقہ پرستانہ ریمارکس پر راجیہ سبھا میں مسلسل چوتھے دن بھی تعطل جاری رہا جبکہ نو اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک مشترکہ قرار داد منظور کرتے ہوئے مرکزی وزیر کے ریمارکس کی مذمت کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی وزیر کابینہ سے برطرف کئے جانے کی متقاضی ہیں۔