حکومت پر تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں سی پی آئی کے ایم پی اچھوتن نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو نظرانداز کرنے کا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان شعبوں پر سرکاری خرچ کو کم کرتے ہوئے حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو فائدہ پہونچارہی ہے۔ وقفہ صفر کے دوران مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اچھوتن نے کہاکہ سوشیل سیکٹر کے اخراجات کو کم کرتے ہوئ

بی جے پی کی نظر میں سیکولرازم اور جمہوریت کا کوئی احترام نہیں : سونیا گاندھی

جموں 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اِس نے اپنی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس نے جمہوریت کے لئے کوئی احترام کی نگاہ نہ رکھتے ہوئے مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کئے تھے۔ فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو منقسم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ سونیا گاندھ

بی جے پی قائدین این ڈی اے کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کوشاں

بلرام پور (یوپی)۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر شیو پرتاپ یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین اور وزراء متنازعہ بیانات دے کر مرکزی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی لیڈر نے مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی اور بی جے پی لیڈر سوامی چنامتند کی جانب سے کئے گئے حالیہ ر

نریندر مودی پر لوک سبھا میں ترنمول کانگریس رکن کا منفی تبصرہ

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس حکومت کلیان بنرجی پر لوک سبھا میں بی جے پی اور بائیں بازو کی پارٹیوں میں سخت تنقید کی کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے تھے جس کی وجہ سے ایوان میں شور و غل اور سرزنش کی قرارداد پیش کرنے کی دھمکیوں کے مناظر دیکھے گئے۔ ترنمول کانگریس کے رکن

عمر عبداللہ کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید

سرینگر ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمرعبداللہ نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے سیلاب کے دوران اور بعد میں ناقابل تصور تباہی کے بعد کشمیریوں کو مصائب میں مبتلاکرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی صاحب کشمیریوں کے دکھ اور درد کو محس

ٹاملناڈو میں این ڈی اے کی حلیف جماعتوں میں پھوٹ

چینائی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ٹاملناڈو میں این ڈی اے سے حلیف جماعت MDMK کے باہر نکل جانے کے ایک دن بعد سینئیر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج یہ مشورہ دیا ہے کہ پی ایم کے جو کہ نریندر مودی حکومت کی ناقد ہے اتحاد سے علحدہ ہوجانا چاہئے ۔ قبل ازیں سوامی نے این ڈی اے کی حلیف جماعت ہونے کے باوجود حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر MDMK سربراہ و

فیول قیمتوں پر راجیہ سبھا میں سی پی ایم کی تحریک

نئی دہلی 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں سی پی ایم نے فیول قیمتوں میں کمی کیلئے ایک دستوری تحریک پیش کی ہے جس سے ایوان بالا میں برسر اقتدار بی جے پی کی طاقت کا امتحان ہوسکتا ہے ۔ حکومت کو کل ہی مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ ریمارکس پر تنازعہ سے راحت ملی ہے ۔ حکومت نے حال ہی میںفیول پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے اور

فیول قیمتوں پر راجیہ سبھا میں سی پی ایم کی تحریک

نئی دہلی 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں سی پی ایم نے فیول قیمتوں میں کمی کیلئے ایک دستوری تحریک پیش کی ہے جس سے ایوان بالا میں برسر اقتدار بی جے پی کی طاقت کا امتحان ہوسکتا ہے ۔ حکومت کو کل ہی مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ ریمارکس پر تنازعہ سے راحت ملی ہے ۔ حکومت نے حال ہی میںفیول پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے اور

وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرنے الیکشن کمیشن سے کانگریس کامطالبہ

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شکایت کی اور انہیں وادی کشمیر میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی کو سیاسی تناظر میں کھسیٹنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ اے آئی سی سی لیگل ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کے سی متل نے کمیشن کو بڈگام کے اس واقعہ کا حوالہ دیک

جموں و کشمیر کو موروثی سیاسی جماعتوں سے نجات

سرینگر 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کے عوام سے یہ کہتے ہوئے کہ وہ ان کی تکلیف اور غم کو بانٹنا چاہتے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے رائے دہندوں سے کہا کہ وہ ریاست کو کانگریس اور دو موروثی جماعتوں نیشنل کانفرنس و پی ڈی پی سے نجات دلائیں۔ وزیر اعظم نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گذشتہ 30 سال میں کیا کچھ دیکھا ہے ؟

لوک سبھا میں مائیک بند کردیا گیا،کھرگے کی شکایت

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ملکارجن کھرگے نے آج شکایت کی کہ ان کا مائیک اس وقت بند کردیا گیا جبکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے لوک سبھا میں مرکزی وزیر کے متنازعہ تبصرہ پر بیان دینے کے بعد سوالات کرنا چاہتے تھے۔ وقفہ سوالات سے قبل یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کی دستاویزات میں بھی مرک

ایم ڈی ایم کے کا این ڈی اے سے ترک تعلق

چینائی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیکو زیرقیادت ایم ڈی ایم کے نے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے ترک تعلق کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹاملناڈو میں ایم ڈی ایم کے، این ڈی اے حکومت کی حلیف ہے، اس نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ٹاملوں کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے اور اس نے ریاستی عوام سے غداری کی ہے۔ ایم ڈی ایم کے کے ضلعی معتمدین کا ایک اجلا

بوسہ احتجاج پر امتناع عائد کرنے سے حکومت کا انکار

تیرواننتاپورم ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا نے آج کہا کہ وہ ’’بوسہ احتجاج ‘‘ پر امتناع عائد نہیں کرے گی۔ عوام کے ایک گوشہ نے ریاست میں اخلاقی پولیسنگ کے خلاف بطور احتجاج اس کا اہتمام کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔