اپوزیشن کوقومی مفادات سے زیادہ سیاسی فوائد کی فکر

نئی دہلی۔/23ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں قانون سازی کی کارروائی سے بازرکھنے کیلئے عمداً رکاوٹ پیدا کی گئی ہے۔ حکومت نے آج کہا کہ وہ تنگ نظر سیاسی فوائد کیلئے قومی مفادات کو یرغمال بنانے کی کوشش میں ہے۔ وزیر پارلیمانی اُمور مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران

مدھوکوڈا کو شکست لیکن بیوی کو کامیابی

رانچی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں سابق چیف منسٹر مدھو کوڈا حلقہ مج گاؤں محفوظ برائے قبائیل سے جے ایم ایم امیدوار کے ہاتھوں 10 ہزار ووٹوں سے شکست سے دوچار ہوگئے۔ تاہم اُن کی بیوی گیتا جگناتھ پور سے بی جے پی کو شکست دے کر اِس نشست پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

دہلی میں ایک لاکھ سے زائد بوگس ووٹرس۔ کانگریس

نئی دہلی۔/23ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظرکانگریس نے آج بوگس ووٹروں کا مسئلہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور مزید کسی تاخیر کے اسمبلی انتخابات کی تواریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر دہلی پردیش کانگریس ارویندرسنگھ نے بتایا کہ صرف منڈکا اور وکاس پوری حلقوں میں ایک لاکھ سے زائد بوگس ووٹرس ہیں جبکہ پارٹی کارک

وادی کشمیر سے بی جے پی کے کھاتہ میں صفر

سرینگر ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں پہلی انتخابی کامیابی حاصل کرنے کیلئے بی جے پی کی پرعزم اور عنصر کی کوشش کے باوجود اس کے کھاتہ میں صرف 0 ہی آسکا اور وادی میں بی جے پی کے 34 امیدواروں کے منجملہ 33 کی صمانتیں بھی ضبط ہوگئیں۔ وادی کشمیر کی 46 نشستوں کے منجملہ بی جے پی نے 34 حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کئے تھے۔ اور جموں و کشمیر

فرقہ پرست بی جے پی کے خلاف سیکولر طاقتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ۔ کانگریس

چینائی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تاملناڈو کانگریس کمیٹی نے آج کہا کہ ریاست میں جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے ۔ صدر پردیش کانگریس مسٹر EVKS ایلنگون نے الزام عائد کیا کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بی جے پی نے ترقی کا جو نعرہ دیا تھا ۔ اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اور کہا کہ زعفرانی پارٹی اب مذہبی

صدر کانگریس سونیا گاندھی ہاسپٹل سے ڈسچارج

نئی دہلی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر کانگریس سونیا گاندھی کو آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ انہیں گذشتہ ہفتہ تنفسی نظام میں انفکشن کے باعث ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ ڈاکٹر ڈی ایس رانا صدر نشین بورڈ آف مینجمنٹ سرگنگا رام ہاسپٹل نے بتایا کہ صدر کانگریس کی حالت مستحکم اور افاقہ ہونے پر ہاسپٹل سے گھر بھیج دیا گیا ۔ تاہم انہ

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی وداعی تقریب

نئی دہلی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور دیگر 3 ارکان کی وداعی تقریب منعقد کی گئی ، وہ اپنے میعاد کی تکمیل پر ماہ فروری میں سبکدوش ہوں گے ۔ سیف الدین سوز ( کانگریس ) اور نیشنل کانفرنس کے 2 ارکان محمد شفیع اور جی این رتن پوری ماہ فروری میں سبکدوش ہوجائیں گے ۔ صدر نشین راجیہ سبھا مسٹر حامد انص

پی ڈی پی کو این سی کی تائیدممکن ،بی جے پی سے اتحاد نہیں: عبداللہ

سرینگر 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے انتخابات میں معلق اسمبلی کی تشکیل کے بعد سبکدوش ہونے والے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج اِس مبہم امکان کا اشارہ کیاکہ اُن کی پارٹی نیشنل کانفرنس حکومت سازی کے لئے اپنی کٹر سیاسی حریف پی ڈی پی کی تائید کرے گی۔ مفتی محمد سعید کی پی ڈی پی 28 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے اُبھری ہے،

کانگریس ،پی ڈی پی سے مفاہمت کیلئے تیار : غلام نبی آزاد

نئی دہلی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عوام کے غیرواضح فیصلے کے پیش نظر کانگریس نے آج کہاکہ وہ اِس ریاست میں ایک مستحکم حکومت کی فراہمی کیلئے پی ڈی پی سے مفاہمت کیلئے تیار ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ ’’ہم نے ہمیشہ ہی تمام راستے کھلے رکھے ہیں، ہم نے ماضی میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس

طوفانی سرمائی اجلاس کا اختتام،اصلاحی ایجنڈے میں رکاوٹ

نئی دہلی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جس میں طوفانی احتجاج اور کچھ سرکاری کام کاج کا امتزاج دیکھنے میں آیا، آج اختتام پذیر ہوا جبکہ کئی قانون سازیوں کو منظوری دی گئی لیکن بعض کلیدی اصلاحی بل جیسے انشورنس اور کوئلہ بلاک الاٹمنٹ سے متعلق بل بدستور معرض التواء ہیں۔ ایک ماہ طویل سیشن کے دوران لوک سبھا نے 22 نشستوں

حکومت کا کوئی مذہب نہیں وینکیا نائیڈو کا بیان

نئی دہلی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہے، وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج تبدیلی مذہب سے متعلق تنازعہ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ ادعاء کیا ہے۔ انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ صرف انفرادی لوگوں کا مذہب ہوتا ہے اور اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہ

بی جے پی کے ساتھ مابعد چناؤ اتحاد کا سوال نہیں ، عمر عبداللہ کا ادعا

سرینگر ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج اس امکان کو مسترد کردیا کہ بی جے پی کے ساتھ مابعد چناؤ کوئی اتحاد ہوسکتا ہے کیونکہ مختلف مسائل جیسے آرٹیکل 370، یکساں سیول کوڈ اور بابری مسجد پر اس کے موقف کے پیش نظر ایسی تبدیلی خارج از امکان ہے ۔ انھوں نے کسی دیگر پارٹی کے ساتھ بھی اتحاد کو ممکن نہیں بتایا ۔ 87