جموں و کشمیر گورنر راج کی طرف گامزن
نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تشکیل حکومت کے معاملہ میں چونکہ کوئی پیشرفت نہیں ہورہی ہے، اس لئے جموں و کشمیر شاید گورنر راج کے دور کی طرف بتدریج بڑھتا جارہا ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت درکار عددی طاقت جٹانے کے موقف میں ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ پی ڈی پی اور بی جے پی یا کسی اور کے ساتھ مبینہ مذاکرات بھی ثمرآور ثابت نہیں ہوئے جبکہ سبکدو