جلی کٹو پر مینکا گاندھی کے تبصرہ پر صدر پی ایم کے کی تنقید

چینائی۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے جلی کٹو پر تبصرہ پر اعتراض کرتے ہوئے صدر پی ایم کے رام داس نے جن کی پارٹی ریاست میں این ڈی اے کی حلیف ہے، کہا کہ یہ کھیلوںکی تاریخ اور ٹامل تمدن کا ایک حصہ ہے۔ مینکا گاندھی کو چاہئے کہ ایسے بیانات جاری کرنے سے پہلے تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ کریں۔ دریں اثناء سیلم سے موصولہ اطل

بی جے پی پر ذرائع ابلاغ میں افواہیں پھیلانے کا آزاد کا الزام

جموں۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس مقصد سے صحافت کے ایک گوشہ میں ان کے خلاف افواہیں پھیلی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت پر اُلجھن میں مبتل

بی جے پی چیف منسٹر کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ پر منحصر:راجناتھ

نئی دہلی ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی نے دہلی میں چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے اپنے امیدوار پر ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سابق آئی پی ایس آفیسر کرن بیدی کو چیف منسٹر دہلی کیلئے بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے پیش کیا جائے گا

آئندہ ہفتوں میں 7 گورنرس کے تقرر کا منصوبہ: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت آئندہ 20 دن میں 7 گورنرس کے تقرر کا منصوبہ بناچکی ہے۔ ان میں امکان ہے کہ بہار، پنجاب اور آسام کے گورنر بھی شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ بہار، آسام، منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ میں گورنر کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ٹامل ناڈو کے گورنر روشیا اور اوڈیش

اسمبلی انتخابات تک مانجھی کو برقرار رکھنے پپو یادو کا مطالبہ

پٹنہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ جے ڈی یو کے چیف منسٹر بہار جیتن رام مانجھی سے بڑھتی ہوئی ناراضگی کے پیش نظر آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف پپو یادو نے آج کہا کہ مانجھی کو اسمبلی انتخابات تک برقرار رکھا جائے، کیونکہ ان کی علیحدگی سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔ ایک دن قبل جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے برسرعام مانجھی سے ناراض

عام آدمی پارٹی کو بی جے پی پر سبقت‘کرن بیدی سے خوف

نئی دہلی۔18جنوری(سیاست ڈاٹ کام)دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو بی جے پی پر سبقت حاصل ہورہی ہے ۔ اندرون طور پر کروائے گئے سروے کے مطابق دو ہفتہ قبل عام آدمی پارٹی بی جے پی سے آگے تھی۔ عوام نے بی جے پی کے حق میں 39فیصد ووٹ دیئے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے حق میں 42فیصد عوام نے حمایت کی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر یوگیندر یاد

مودی کی شان میں کرن بیدی کی مداح سرائی

نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد کرن بیدی اب وزیراعظم نریندر مودی کی مداح سرائی کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی شکل میں بی جے پی کو دنیا کی سب سے خوبصورت شخصیت ملی ہے ۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ انہیں زعفرانی پارٹی میں اس لئے لایا گیا ہے کیوں کہ بی جے پی کے پاس دہلی می

حکومت سازی کیلئے بی جے پی ‘ پی ڈی پی اتحاد ممکن

سری نگر ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پی ڈی پی امکان ہے کہ بی جے پی سے اتحادکو قطعیت دے گی ۔ بعض اہم مسائل پر بی جے پی سے تیقنات دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ دونوں پارٹیوں نے حکومت تشکیل دینے کیلئے بات چیت کا آغاز کیا ہے تاکہ ریاست میں معلق اسمبلی کے بعد پیدا شدہ جاریہ سیاسی تعطل کو ختم کیا جاسکے ۔ پی ڈی پی کے ب

متنازعہ لیڈر سادھو یادو سے چیف منسٹر بہار کی ملاقات پر اعتراض

پٹنہ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مکر سنکرانتی فیسٹیول کے موقع پر راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد یادو کے متنازعہ برادر نسبتی سادھو یادو کے مکان چیف منسٹر بہادر جتن رام مانجھی کے جانے پر ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا جس پر حکمران جنتادل متحدہ نے کہا کہ مانجھی کو اس طرح کی سرگرمیوں سے باز آجانا چاہئے کیونکہ حکومت اور پارٹی کو رسواء ہونا پڑ

مفتی سعید کی گورنر ووہرہ سے ملاقات

جموں ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بدستور جاری سیاسی تعطل کے درمیان پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد سعید نے گورنر جموں و کشمیر این این ووہرہ سے ملاقات کی جو ظاہر طور پر کوئی حل پر تبادلہ خیال کیلئے ہوئی، جبکہ دو روز قبل اُن کی پارٹی نے نیشنل کانفرنس کی تائید کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ یہ میٹنگ کل رات راج بھون میں منعقد ہوئی لیکن تفصیلات معل

مودی کے ناقص مظاہرہ پر بی جے پی نے بیدی اور علمی کو شامل کرلیا

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سابق اعلی پولیس عہدہ دار کرن بیدی اور سابق قریبی ساتھی شازیہ علمی کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے عام جلسے ناکام ہو رہے تھے۔ ترلوک پوری میں جہاں تین ماہ قبل فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے، سا

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں انحراف، لیکن کانگریس صاف ستھری اور اہل: ماکن

کانگریس نے جو دہلی میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے، اپنے حریفوں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں ’’منحرفین‘‘ جیسے کرن بیدی اور اروند کجریوال پر انحصار کر رہی ہیں، کیونکہ ان کے پاس کوئی ’’صاف ستھرا اور اہل‘‘ قائد نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس کانگریس صاف ستھری شبیہ رکھتی ہے اور اس کے پاس اہل قائد

کجریوال کے خلاف کرن والیا کانگریسی امیدوار

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج سابق حکومت دہلی کی وزیر کرن والیا کو عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے خلاف باوقار اسمبلی حلقہ نئی دہلی سے امیدوار مقررکیا ہے۔ دہلی میں 7 فروری کو رائے دہی مقرر ہے۔ پارٹی نے آج اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جس میں 6 امیدواروں کے نام شامل ہیں، جاری کی۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے غیرجانبدارانہ انعقاد کو ترجیح

نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہری شنکر برہما جنہوں نے 19 ویں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ آج کہا کہ فی الحال ان کی اولین ترجیحی اور کلیدی مقصد دہلی اسمبلی انتخابات کے آزادانہ و غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ مسٹر برہما نے نرواچن سدن میں اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات

ترنمول کانگریس سے بی جے پی کی سودے بازی کا امکان

نئی دہلی۔/16جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ راجیہ سبھا میں عوام دشمن قوانین کی منظوری کیلئے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان سودے بازی ممکن ہے کیونکہ حکومت مغربی بنگال کے حالیہ منعقدہ بنگال گلوبل سمیٹ کی مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی تائید سے اس طرح کا تاثر اُبھر کر آیا ہے۔ سی پی ایم کے سینئر لیڈر

پرینکا گاندھی کا 2 روزہ دورۂ رائے بریلی

رائے بریلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پارٹی کی مختلف شاخوں کے سربراہوں سے آج یہاں ایک اجلاس منعقد کیا اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ محدود وسائل کے ساتھ کام کریں۔ وہ دو روزہ دورۂ رائے بریلی پر ہیں ۔ پرینکا صدر کانگریس کی دختر اور نائب صدر کانگریس کی ہمشیرہ ہیں۔

گڈکری کے خاکہ کی اشاعت پر تنازعہ

رائے گڑھ(چھتیس گڑھ)۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹریفک پولیس کے ایک پوسٹر میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کا خاکہ شائع کیا گیا ہے جس پر تنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا تھا جس کے بعد اس پوسٹر کی تمام نقول واپس لے لی گئیں۔ ایک پولیس عہدیدار کو اس پوسٹر کے بارے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی۔ اس پوسٹر کی اشاعت ’’سڑک پر صیانت کا ہفتہ‘‘ پروگرام کا ایک حصہ تھی جس