لوک پال کیلئے تازہ احتجاج شروع کرنے انا ہزارے کا اعلان
ممبئی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن انا ہزارے نے آج کہا کہ وہ ایک بار پھر نریندر مودی حکومت کے خلاف لوک پال کے مسئلہ پر تازہ احتجاج کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند کی دستخط کے 365 دن بعد بھی مودی حکومت نے لوک پال قانون پر عمل آوری نہیں کی۔ مودی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے، ان کی تکمیل نہیں کی۔ انہوں نے کہا ک