ترنمول ایم پیز سی بی آئی کے خلاف نائب صدر سے نمائندگی کرینگے

کولکتہ 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری سے ملاقات کرکے شردھا اسکام میں سی بی آئی کی جانب سے ایم پیز کو نشانہ بنائے جانے کا مسئلہ رجوع کرینگے ۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان و راجیہ سبھا ایم پی ڈیرک او برائین نے کہا کہ ترنمول کانگریس کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آٹ

کرن بیدی بھی ریڈیو پروگرام ’ دل کی بات ‘ پیش کرینگی

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ’ دل کی بات ‘ سے متاثر ہوتے ہوئے دہلی میں بی جے پی وزارت اعلی امیدوار کرن بیدی نے بھی آج کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار پر آجاتی ہیں تو وہ دہلی کے عوام سے جڑنے کیلئے ریڈیو پروگرام ’ دل کی بات شروع کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر مہینے میں ایک بار یہ پروگرام منعقد کرینگی ت

عام آدمی پارٹی کی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ : ایس پی

لکھنؤ ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کو غیرمتوقع طور پر سماج وادی پارٹی کے قائد رام گوپال ورما کی تائید حاصل ہوئی جنہوں نے دعویٰ کیا کہ اروند کجریوال دہلی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور بی جے پی کو ان کی پارٹی کی مقبولیت اور بی جے پی کے فنڈس پر کجریوال کے الزامات پر پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ

بی جے پی کارکنوں ۔ وکلاء کی جھڑپ کی تحقیقات

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کارکنو ںاور چند وکلاء کے درمیان پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کرن بیدی کے دفتر کے روبرو جھڑپ آج عدالت میں پہنچ گئی جس نے دہلی پولیس کو اس کی تحقیقات کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیل بنیوال نے متعلقہ اے سی پی کو ہدایت دی کہ اس معاملہ کا جائزہ لیں اور 5 فبروری تک رپورٹ پیش ک

عام آدمی پارٹی کے خلاف الزامات

نئی دہلی۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری ڈو وجئے سنگھ نے آج یہ شبہ ظاہر کیا کہ عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ کے الزامات کے پس پردہ بی جے پی محرک ہوسکتی ہے۔ گزشتہ سال ارویند کیجروال نے 4فرضی کمپنیوں سے 2کروڑ روپئے کے عطیات حاصل کئے تھے۔ کانگریس لیڈرنے اپنے ٹوئٹر میں بتایا کہ مجھے اس بات پر حیرت نہیںہوگی کہ اگر بی جے پی کے

عام آدمی پارٹی امیدوار کی گاڑی پر حملہ

نئی دہلی۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں 7فبروری کے انتخابات سے عین قبل عام آدمی پارٹی امیدوار کی گاڑی پر کل رات نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے مکان واپس جارہی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی روہتاس نگر کی امیدوار سریتاسنگھ اپنی کار میں جاری تھیں کہ شمال مشرقی دہلی میں ایک گروپ نے اچانک حملہ کردیا۔ حملہ آوروں ن

بہار میں چیف منسٹر اور کابینی وزراء میں اختلافات کا اعتراف

پٹنہ۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتا دل متحدہ بہار یونٹ کے صدر بسیتھا نارائن سنگھ نے آج یہ اعتراف کیا کہ چیف منسٹر اور بعض کابینی رفقاء کے درمیان فاصلہ بڑھتا جارہا ہے اور کہا کہ یہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی کی ذمہ داری ہے کہ اس خلیج کو پاٹنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ چیف منسٹر اور ان کے کابینی رفقاء

دہلی اسمبلی انتخابات روکنے سے ہائیکورٹ کا انکار

نئی دہلی 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج 7 فبروری کو مقرر اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کردیا۔ ایک درخواست پیش کرتے ہوئے شکایت کی گئی تھی کہ نامزدگی کی آخری تاریخ تک بھی اُن افراد کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جنھیں انتخابات میں مقابلہ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ جسٹس ویبھو باھکرو نے کہاکہ یہ درخواست قبول نہیں

کرن بیدی کے دفتر میں توڑ پھوڑ ، تین بی جے پی ورکرز زخمی

نئی دہلی ، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 150 وکلاء کے گروپ نے آج دہلی میں بی جے پی کی وزارت اعلیٰ امیدوار کرن بیدی کے اسمبلی حلقہ کرشنا نگر میں واقع اُن کے دفتر میں توڑ پھوڑ مچائی، اور اس حملے میں تین پارٹی ورکرز زخمی ہوگئے، پولیس نے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سہ پہر تقریباً 4:30 بجے پیش آیا، جب بیدی کو بی جے پی کی وزارت اعلیٰ

اروند کجریوال کی برادری کو نشانہ بنانے پر الیکشن کمیشن سے شکایت

نئی دہلی ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج بتایا ہے کہ بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس نے ایک اشتہار میں ان کی برادری کو نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی چند دنوں سے اشتہارات جاری کرتے ہوئے ان پر شخصی حملہ کررہی ہے اگرچیکہ وہ ( بی جے

مودی لفظوں کے ماہر :ششی تھرور

نئی دہلی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور جنہیں نریندر مودی کی ستائش پر پارٹی قیادت کی برہمی کا حال ہی میں سامنا کرنا پڑا ۔ آج کہا کہ وزیراعظم کی شکل میں ہم ایک اچھے لفظوں کے ماہر کو دیکھ رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے ہندوتوا ایجنڈے کی حوصلہ افزائی پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حک

میری قسمت سے عوام کا فائدہ :مودی

نئی دہلی۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی میں بی جے پی کو اکثریت دلانے کی عوام سے خواہش کی اور انہوں نے خود کو ’’خوش قسمت ‘‘ شخص کے طور پر پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے حریفوں کا مضحکہ اُڑایا جو اُن کی میعاد کے دوران خوش قسمتی کی وجہ سے کامیابیوں کا سہرا اپنے سرباندھ رہے ہیں ۔ نریندر مودی نے آج ایک ریالی سے خطاب کرتے

مودی پرچارک اور کجریوال دھرنے باز : سونیا

نئی دہلی۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال کو آج اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک پرچارک ہے تو دوسرا دھرنے باز ہے ۔ انہوں نے ووٹرس سے خواہش کی کہ وہ کھوکلے وعدے کرنے والوں سے دہلی کو بچائیں۔ سونیا گاندھی نے بدرپور کے قریب میٹھاپور میں

دہلی انتخابات میں کالے دھن کے استعمال پر سخت نگرانی

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی محکمہ مال کے عہدیداروں نے آج دہلی انتخابات میں فضائی اور زمینی منتقلی کے مقامات پر کالادھن کی جانچ کے سلسلہ میں چوکسی میں اضافہ کردیا ہے، کیونکہ عنقریب ریاست دہلی میں انتخابات مقرر ہیں۔ محکمہ مال کی سراغ رسانی کی ڈائریکٹوریٹ اور کسٹمس نے خاص طر پر ایرپورٹس پر رقم کی غیر قانونی منتقلی کے

ڈگ وجئے سنگھ کا وزیراعظم پر موقف برعکس کرنے کا الزام

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریسی قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے پالیسی مسائل پر اپنا موقف برعکس کرلیا ہے جب کہ وہ خود قبل ازیں اس کی مخالفت کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انھوں نے 60 سال کی ناقص حکمرانی کے ذریعہ ہندوستان کو تباہ کردینے کا کانگریس پر الزام عائد

سیاسی اختلافات سے ترقی متاثر نہ ہونے پائے

لکھنؤ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایسے دور میں جبکہ مرکز اور ریاستوں میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھال رکھی ہے، قانون ساز اداروں کے پریسائیڈنگ آفیسرس کو یہ دیکھنا ہوگا کہ اس اختلافِ رائے سے ترقی متاثر نہ ہونے پائے، اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے یہ بات کہی تھی۔ وہ یہاں قانون ساز اداروں کے پریسائیڈنگ آفیسرس کی دو روزہ