اچھے دن نہیں آئے ،عوام پرانے دنوں کے خواہاں: ڈگ وجئے سنگھ
جئے پور۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں عوام نے اس توقع کے ساتھ بی جے پی کو ووٹ دیا تھا کہ ’’اچھے دن …‘‘ آئیں گے لیکن اب وہ ماضی کے ایام کو یاد کرتے اور چاہتے ہیں کہ پرانے دن ہی واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد بھی اچھے دن نہیں آئے۔ عوام اب یہ کہہ رہے