کرن بیدی سے بی جے پی لیڈر نرملا سیتا رامن کی اچانک ملاقات

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رام نے دہلی میں چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے اپنی پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کرن بیدی سے آج صبح ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اروند کجریوال کے زیرقیادت عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہوئے سخت انتخابی مقابلے کے نتائج کا منگل کو اعلان ہوگا لیکن ایگز

ساتھی وزیر کو دھمکی، بہار کے وزیر کیخلاف ایف آئی آر

پٹنہ۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پر جے ڈی (یو) میں جاری لڑائی آج اس وقت بدنما شکل اختیار کرگئی جب ریاستی وزیر ونئے بہاری کے خلاف پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلیا جن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے حریف کیمپ سے تعلق رکھنے والی اپنی ساتھی وزیر کو ڈرایا دھمکایا تھا لیکن ونئے بہاری نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

دہلی بی جے پی کے تابوت میں پہلی کیل

ہردوئی( یو پی) ۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات بی جے پی کے تابوت میں پہلی کیل اور یو پی آخری کیل ثابت ہوں گے ۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے پنچایت سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اسمبلی انتخابات جو 2017ء میں مقرر ہے ‘ بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سروے عام آدمی پارٹی کی

کجریوال اور بیدی نے پُرسکون دن گذارا

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ساری دہلی دَم سادھے اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا انتظار کررہی ہے ، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ پرسکون صبح گذاری جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا ایک بڑا ہجوم کاؤشنبی میں واقع کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر ان کا منتظر تھا۔ اس شخص نے جو ایگزٹ پ

کجریوال کی فلم بینی

نئی دہلی ۔ /8 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج دن بھر آرام کیا اور شام میں اپنے رفقاء منیش سیسوڈیا اور کمار وشواس کے ہمراہ اکشئے کمار کی فلم ’’بے بی‘‘ دیکھی۔

توگاڑیہ کی ریکارڈ تقریر ریالی میں سنائی گئی ، امتناع کی خلاف ورزی

بنگلورو۔/8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ پر پولیس کی پابندیوں کے باوجود آج ریالی میں ان کی ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر سنائی گئی ۔ توگاڑیہ نے گھر واپسی اور ’’دستوری ہندو مملکت‘‘ کے قیام پر زور دیا ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس (بنگلورو) الوک کمار نے کہا کہ ہم نے اس خلاف ورزی کا نوٹ لیا ہے اور قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے جس

غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کے لیے منتخب

جموں ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : سی پی آئی ( ایم ) اور دو آزاد ارکان اسمبلی کی مدد سے سینئیر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد آج راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوگئے جب کہ پی ڈی پی اور بی جے پی نے جموں و کشمیر میں ایوان بالا کے لیے چار کے منجملہ تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ غلام نبی آزاد کے علاوہ پی ڈی پی کے دو امیدوار فیاض احمد میر اور نذیر احمد ل

اقدار کے بغیر تعلیم زیادہ نقصان دہ راج ناتھ سنگھ

موہن لال گنج ( یو پی ) ۔ 7 ۔ فروری : (سیاست ڈاٹ کام ) : اخلاقی اقدار کے بغیر علم کی اہمیت نہیں ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نوجوان جن کے پاس ٹکنیکل ڈگریاں ہیں اگر وہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوں تو یہ ڈگریاں بے کار ہیں ۔ ان کا اشارہ ایسے کمپیوٹر و آئی ٹی انجینئرس کی طرف تھا جو سائبر جرائم اور اکثر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث

پرانی ذہنیت بدل دو، سفیروں کو مودی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سفارتکاروں پر زور دیا کہ وہ پرانی ذہنیت کو ترک کریں ۔ ملک کے قائدانہ رول کو یقینی بنانے میں مدد کریں ۔ انہوں نے ہندوستان کے تقریبا 120 سرکردہ سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر متوازن قوت کے بجائے قائدانہ رول ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موج

دہلی کے مسلم علاقہ میں کرن بیدی کے دورہ پر احتجاج

نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے بی جے پی امیدوار کرن بیدی نے آج مسلم اکثریتی علاقہ کھجوری خاص کے حلقہ کرشنا نگر میں دورہ کیا جس پر مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتخابات سے ایک دن قبل مہم چلانا ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ قومی دارالحکومت میں گھمسان انتخابی جنگ کی مہم کل اختتا

اوباما نے ہندوستان کو مودی کے ویژن کے مطابق دیکھا: کانگریس

نئی دہلی 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ویژن اور فلسفہ‘‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کے ریمارکس کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ ہندوستان میں گزشتہ چند برسوں میں مختلف مذاہب کو عدم رواداری کے سبب ہونے والے تجربہ سے مہاتما گاندھی کو تکلیف و صدمہ ہوتا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئ

سچ کی جیت ہو۔ عام آدمی سرخرو ہو

نئی دہلی۔/6فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ دہلی میں اسمبلی انتخابات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں چیف منسٹر عہدہ کے خواہشمند 2امیدوار اویند کیجروال ( عام آدمی پارٹی) اور کرن بیدی ( بی جے پی ) نے آج اپنی اپنی کامیابی کیلئے مقدس مقامات پہنچ کر آشیرواد حاصل کیا۔ کرن بیدی نے پنے حلقہ کرشنا نگر میں واقع گردوارہ میں حاضری دی اور یہاں لن

کانگریس کے تنظیمی چناؤ کیلئے راہول گاندھی کا زور

نئی دہلی ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس توقع ہے اپنے تنظیمی انتخابات کا عمل آئندہ ماہ شروع کرے گی جبکہ اس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اس عمل کے انعقاد میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے، جو پارٹی کو حالیہ انتخابات میں سلسلہ وار ناکامیوں کے تناظر میں منعقد کیا جائے گا۔ سینئر پارٹی قائدین کے ساتھ آج ایک میٹنگ میں جو تنظیمی انتخابات سے مت

عام آدمی پارٹی پر گھٹیا سیاست چلانے کا الزام

نئی دہلی 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کو ’’گھٹیا فرقہ وارانہ سیاست‘‘ چلانے کا مورد الزام ٹھہرایا جبکہ جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے مسلمانوں سے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ دہلی کانگریس کے اے آئی سی سی انچارج پی سی چاکو نے کہاکہ شاہی امام کی طرف سے جس نوعیت کا فتویٰ

صدرجمہوریہ کا مثالی مرکز رائے دہی کا دورہ

نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی راشٹرپتی بھون میں قائم ایک اسکول میں مثالی مرکز رائے دہی کا کل دورہ کریں گے۔ دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی سے قبل یہ دورہ کیا جائے گا۔ یہ مرکز رائے دہی راجندر پرساد سرودیا ودیالیہ نے قائم کیا تھا۔ اس کو مزید چند سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے بموجب پرنب مکرجی انتخا

بی جے پی کے اشتہار پر عآپ کا اعتراض مسترد

نئی دہلی 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مختلف اخبارات میں بی جے پی کے اشتہار پر تنازعہ پیدا ہوگیا کیونکہ عام آدمی پارٹی نے اسکو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس اعتراض کو مسترد کردیا اور کہا کہ اشتہار میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے اشتہار پر اعتراض کیا جس میں مودی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ ک

دہلی پولیس پر بی جے پی کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام

نئی دہلی 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں کل ہونے والی اسمبلی انتخابات کی پولنگ سے قبل عام آدمی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی پولیس عام آدمی پارٹی قائدین کے خلاف فرضی مقدمات درج کرنے بی جے پی کے دباؤ میں کم کر رہی ہے ۔ پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس عہدیداروں پر بی جے پی کی جانب سے ز

بی جے پی پر ووٹ خریدنے کی کوشش کا الزام : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی انتخابات میں ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پارٹی لیڈر اشوتوش نے کہا کہ بی جے پی رائے دہندوں میں شراب اور رقومات تقسیم کر رہی ہے ۔ ہمیں یہ اطلاع ہے کہ رقم ‘ شراب اور نان ویج غذائیں رائے دہندوں میں تقسیم کی گئیں اور غریب عوام کے ووٹر شناختی کارڈز

بوس پر استعفیٰ کیلئے دباؤ : پارتھو چٹرجی

بردوان ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے آج کہا کہ رکن پارلیمنٹ سرنجوئے بوس پر جنہوں نے ایک دن قبل ترنمول کانگریس کے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ انہیں شردھا اسکیمات کے سلسلہ میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اب ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہیکہ وہ پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں۔ چٹرجی بردوان یونی