دہلی کے انتخابات میں بی ایس پی کا ناقص مظاہرہ قومی جماعت کے موقف سے محروم ہونے کا اندیشہ

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی نے اگرچیکہ تمام 70نشستوں پر اپنے امیدواروں کو نامزد کیا تھا لیکن چند ایک نشستوں پر معمولی ووٹ حاصل ہوئے جس کے باعث پارٹی کا ناقص مظاہرہ سامنے آیا ہے۔ بی ایس پی نے قومی جماعت کا موقف برقرار رکھنے کی ممکنہ کوشش کی ہے لیکن بیشتر حلقوں میں اسے 1000سے بھی کم ووٹ حاصل ہ

عام آدمی پارٹی کی یلغار سے بچ جانے والے بی جے پی کے تین امیدوار

نئی دہلی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ریاستی صدر بی جے پی وجیندر گپتا ‘جگدیش پردھان اور اوم پرکاش شرما وہ تین بی جے پی قائدین ہیں جو عام آدمی پارٹی کی انتخابی یلغار سے بچ گئے اور انہوں نے بھگوا پارٹی کی شرمناک شکست میں حصہ نہیں لیا ۔ گپتا کو 5367 کی سبقت حاصل ہوئی پردھان کو 58,388 اوراوم پرکاش شرما کو 58,124 ووٹ حاصل ہوئے ۔ گپتا کو 47966 وو

این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ

چینائی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر ایم ڈی ایم کے بانی وائیکو نے آج بی جے پی کا صفایا کردینے پر ارویند کجریوال کی پارٹی کو مبارکباد پیش کی ۔ اور نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک خاموش جمہوری انقلاب برپا کردیا ہ

نتیش کمار کی130 تائیدی ایم ایل ایزکیساتھ دہلی آمد

نئی دہلی/ پٹنہ ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ بہار کا تعطل مسلسل جاری ہے، سابق چیف منسٹر نتیش کمار نے یہ سیاسی کشاکش آج رات 130 ایم ایل ایز کے ساتھ دہلی منتقل کردی، جو ان کی نئی حکومت تشکیل دینے کے دعوے کی تائید کرتے ہیں اور جنہیں وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے روبرو پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ دکھاسکیں کہ انہیں اکثریتی حمایت حاصل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی 36 ویں سالگرہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی مبارکباد

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان کُل وقتی اور اضافہ شدہ معاہدہ ایران کے ساتھ مختلف مسائل پر کرنے کا خواہاں ہے۔ اُنھوں نے ملک کو اُس کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر جو کل مقرر ہے، مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حسن روحانی کو میں حکومت، ہندوستان کے

اروند کجریوال کا شریک حیات سے اظہار تشکر

نئی دہلی 10 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پرجوش حامیوں کے درمیان عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنی شریک حیات سنیتا سے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہی ہیں۔ کجریوال کی سنیتا سے نیشنل اکیڈیمی آف اڈمنسٹریشن مسوری میں دوران تربیت ملاقات ہوئی تھی جب دونوں ہی آئی آر ایس کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ کجریوال نے اپنے حام

دہلی نتائج کے ملک پر دور رس اثرات: جے ڈی یو کا ادعا

پٹنہ 10 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں بے مثال کامیابی پر اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے جنتادل یو نے آج کہا کہ دہلی کے عوام نے ومیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی کو مسترد کردیا ہے اور دہلی کے اسمبلی نتائج کے سارے ملک بشمول بہار پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔ جنتادل یو کے بہار کے صدر وششتا نارائن س

مودی کی ترقی کے بارے میں صرف باتیں

جئے پور ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی ترقی کے بارے میں ’’بہت کچھ ‘‘ کہہ رہے ہیں لیکن ان کی حکومت نے تاحال سائنس کے شعبہ میں کچھ نہیں کیا ۔ بھارت رتن یافتہ نامور سائنسداں سی این آر راؤ نے آج سنگین فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کیلئے موجودہ بجٹ میں جو گنجائشیں فراہم کی گئی ہیں وہ ناکافی ہیں ۔ مر

مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو اراضی الاٹ کرنے اعظم خان کا مطالبہ

رامپور 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج مطالبہ کیا کہ ریاست میں غیر مستعملہ اراضی اور عمارتیں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو دی جائیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ان اراضیات کو سماج کے پسماندہ طبقات کیلئے تعلیمی ادارے قائم کرنے استعمال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے سماج کے پسماندہ طبقات کو تعلیم سے

مغربی بنگال انتخابات میں بی جے پی اچھا مظاہرہ کریگی : نقوی

کولکتہ 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مسٹر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ شردھا اسکام میں جو کوئی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے کیونکہ عوامی رقوم لوٹی گئی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال انتخابات میں اچھا مظاہرہ کریگی ۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شردھا اسکام میں عوام

ایگزٹ پولس درست رہے تو کانگریس کیلئے تباہ کن : ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں ووٹوں کی گنتی سے قبل کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ اگر ایگزٹ پولس کے نتائج درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ پارٹی کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے ۔ پولس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ کانگریس کو یہاں پانچ سے زیادہ نشستیں حاصل نہیںہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں بی جے پی کو شکست ہوتی ہے تو وزیر اعظم مودی

کالا دھن ‘اطلاعات عوام کو پیش کی جائیں : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج حکومت سے کہا کہ جو ہندوستانی بیرونی ممالک میں اپنا کالا دھن رکھتے ہیں ان کی اطلاعات عوام کے سامنے پیش کی جائیں ۔ پارٹی نے کہا کہ اب جبکہ اس معاملہ میں نئے ناموں کا بھی انکشاف ہوا ہے تو پارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے ۔ سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرت

اجئے ماکین کو کانگریس عہدوں سے علیحدگی کا خطرہ؟

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں اگر کانگریس پارٹی صدر بازار نشست سے کامیابی حاصل نہیں کرتی ہے تو کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکین پارٹکی عہدوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ دہلی انتخابات میں پارٹی نے اجئے ماکین کو پیش کیا تھا ۔ انہیں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی امیدواروں کے خلاف صدر ب

بی جے پی پر جے ڈی یو میں پھوٹ ڈالنے کی سازش کا الزام

نئی دہلی۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) داخلی بحران کی گرفت میں جنتادل ( یو) نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے پورے بحران کی سازش رچائی ہے اور اس بات کی تردید کی کہ سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار اقتدار کی ’’ہوس‘‘ رکھتے ہیں ۔ جے ڈی ( یو) کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی بی جے پی کی ایماء پر کام کررہے ہیں ‘ انہ

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کیساتھ حکومت سازی کیلئے بات چیت

جموں ۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے اگرچہ پی ڈی پی کے ساتھ ہیئت ترکیبی کے مذاکرات جاری ہی ہیں کہ بی جے پی نے آج واضح کردیا کہ مفاہمت کے ایجنڈہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے چند اہم مسائل کو ترک کرنے کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ بی جے پی نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے منگل کو آنے والے نتائ