عاپ نے بی جے پی کو دہلی انتخابات میں ’کچرا‘ بنادیا

ممبئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی انتخابی نتائج میں تحقیر کے زخموں پر آج شیوسینا نے نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ جھاڑو اٹھائی ہوئی عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو ’’کچرے‘‘ میں تبدیل کردیا اور عملی اعتبار سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس کی ذمہ داری قبول کریں۔ لوک سبھا انتخابات میں شاندار اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی جھاڑو لہ

کجریوال کو ہتک عزت مقدمہ میں آج حاضری سے استثنیٰ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو دہلی کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے فوجداری مقدمہ میں حاضری سے آج کیلئے استثنیٰ دے دیا۔ نامزد چیف منسٹر نے شخصی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور کہا تھا کہ انہیں آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرنا ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ منیش گرگ نے کجریوال کی د

ہزارے کی کجریوال کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت

رالیگاؤں سدھی ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مخالف کرپشن مہم چلانے والے اناہزارے اپنے سابق ساتھی عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کی ہفتہ کے دن بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ حالانکہ انہیں شخصی طور پر دعوت نامہ روانہ کیا گیا ہے۔ ہزارے کے قریبی ساتھی ددا آواری نے کہا کہ کجریوال نے کل ٹیلیفون پر دہلی میں پارٹی کی فتح ک

ہندو، اختلافات فراموش کرکے متحد ہوجائیں

کھڑ گاؤں۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ ’’ملک کو طاقتور‘‘ بنانے کیلئے اپنے اختلافات فراموش کرتے ہوئے متحد ہوجائیں۔ دریائے نرمدا کے کنارے واقع تاریخی ٹاؤن مشہور میں ’’نرمدا ہندو سنگم‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ’’بھارت اس وقت طاقتور ہوگا جب سارے ہندو قوم کی

مانجھی کو چیف منسٹر برقرار رکھا جائے : رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سیاسی تعطل نے ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے آج چیف منسٹر جتن رام مانجھی کی تائید کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ لالو پرساد سے مطالبہ کیا کہ انہیں علحدہ کرنے کے اپنے مطالبہ پر نظرثانی کریں۔ پٹنہ ہائیکورٹ کی جانب سے نتیش کمار کو جے ڈی (یو) مقننہ پارٹ

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو انکم ٹیکس نوٹسیں

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی جو 2 کروڑ روپئے کے عطیہ کے سلسلہ میں تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر شیل کمپنیوں سے چیکس حاصل کئے تھے، آج محکمہ انکم ٹیکس نے اسے اور کانگریس کو نوٹسیں جاری کردیں جبکہ دیگر 48 اداروں کو زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ نوٹسیں 9 فبروری کو جاری کی گئی ہیں جو دہلی اسمبلی انتخابات سے

کوئی سیاسی پارٹی انکم ٹیکس نوٹسوں کا نشانہ نہیں:بی جے پی

نئی دہلی۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کو ان کے وصول کئے ہوئے عطیوں کے بارے میں محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹسیں کسی پارٹی کو نشانہ بناکر جاری نہیں کی گئی ہیں۔ پارٹی کے قومی معتمد سریکانت شرما نے کہا کہ عام آدمی پارٹی یا کسی اور مخصوص پارٹی کو نشانہ بناکر محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹسیں جاری نہیں کی ہیں۔ سیاسی

دہلی کے انتخابات میں سیکولرازم کی فتح:ڈی ایم کے

چینائی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 67 نشستوں پر عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز کامیابی کے ایک دن بعد ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے پارٹی لیڈر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال کو روانہ ایک مکتوب میں کروناندھی نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ڈی ایم کے اور م

نئے ارکان اسمبلی میں 17 پوسٹ گریجویٹ اور 29 گریجویٹ

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نو منتخبہ 70 ارکان اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے منیش سیسوڈیا اور راکھی برلا پوسٹ گریجویٹ ہیں جبکہ پانچ کی تعلیم میٹرک کی سطح سے کم ہے۔ الیکشن کمیشن کو داخل کردہ حلفناموں کے بموجب پانچ ارکان اسمبلی 10+2 کامیاب ہیں۔ گریجویٹس کی تعداد 29 ہے اور پوسٹ گریجویٹس کی تعداد 17 ہے۔ ان میں چیف منسٹر اروند کجریوال

بی جے پی کی کراری شکست کے درمیان امیت شاہ کے فرزند کی شادی

احمد آباد ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایسے روز جبکہ دہلی کے انتخابی نتائج ظاہر ہورہے تھے،آج یہاں صدر پارٹی امیت شاہ کے فرزند جئے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی پارٹی قائدین اور وزراء شریک ہوئے۔ امیت شاہ فیملی کے رشتہ داروں کے مطابق شادی کی رسومات متھرا اور وارانسی کے ہندو پجاریوں نے انجام دیں اور یہ لگ بھگ دو گھنٹے چلیں۔شادی ک

عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد

کولکتہ ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر فینانس امیت مترا نے آج کہا کہ اگر ہم سیاسی نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ نتائج ایک نئی جہت عطا کریں گے ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج جمہوریت میں ایک نیا موڑ ثا

دہلی میں رائے دہندوں کے موڈ کو سمجھنے میں ناکامی کا اعتراف

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار بی جے پی نے آج یہ اعتراف کیا ہے کہ یہ اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے اور بتایا کہ پارٹی بہت جلد انتخابی ہزیمت کے پس پردہ وجوہات کا پتہ چلائے گی۔ پارٹی نے یہ کہا ہے کہ دہلی کی شکست پارٹی کی مشترکہ ناکامی ہے کسی ایک شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا

شیو سینا کی تائید سے دستبرداری پر این سی پی بھی مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کی تائید نہیں کرے گی

ممبئی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیو سینا اور بی جے پی کے دہلی انتخابی نتائج کے سلسلہ میں تلخ الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ شرد پوار زیر قیادت این سی پی نے دریں اثناء کہا کہ اگر شیو سینا مہاراشٹرا میں برسر اقتدار اتحاد سے علحدہ ہوتی ہے تو وہ بھی فرنویس حکومت کی تائید نہیں کرے گی۔ پارٹی کے ترجمان نواب ملک نے آج کہا کہ اگر سینا حکومت سے دستبردا

عاپ کی زبردست کامیابی تنوع کا احترام کرنے کا بی جے پی کیلئے پیغام : مفتی محمد سعید

جموں 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی سے بات چیت کررہے ہیں ۔ انہوں نے آج کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی زبردست کامیابی کا پیغام ’’بلند آہنگ اور واضح‘‘ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کے تنوع کا احترام کرنا ہوگا اور ’’انتشار پسند عناصر ‘‘کو ڈسپلن کا پا

دہلی کے انتخابات میں سیکولرازم کی جیت : ڈی ایم کے

نئی دہلی۔/10فبروری،( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی زبردست کامیابی اور بی جے پی کی ہزیمت پر ڈی ایم کے پارلیمانی پارٹی لیڈر کنی موزھی نے آج کہا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں ابھی سیکولرازم برقرار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں یہ نتائج غیر متوقع ہیں اور عام آدمی پارٹی نے جس طرح کامیابی حاصل کی ہے اس کی

کالا دھن میں بھی جائز اور ناجائز دولت کا فرق ہے

ممبئی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئس بینک میں تقریباً 1200نئے ہندوستانی کھاتہ داروں کے ناموں کی فہرست کے انکشاف کے پیش نظر ممتاز بینکر دیپک پاریکھ نے آج کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کسی بھی کارروائی سے قبل جائز اور ناجائز فنڈ کا پتہ چلائے چونکہ بعض مالیاتی لین دین میں دھاندلیاں پائی جاتی ہیں اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بھی کہا ہے کہ

بی جے پی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا: بی ایس پی

فیروزآباد۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں بی جے پی کی ہزیمت پر سماج وادی پارٹی نے آج کہا کہ ملک بھر میں عوام کے موڈ میں تبدیلی خوش آئند ہے کیونکہ عوام نے بہت جلد محسوس کرلیا کہ زعفرانی پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو آمریت کے خلاف عوام کے فیصلہ میں عام

’’پہلے آپ، پہلے آپ ‘‘ کہتے ہوئے ’ آپ‘ کو پہلے کردیا

ممبئی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر عام آدمی پارٹی کو بالی ووڈ کی ممتاز شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی توقعات کو پورا کرے گی جبکہ دہلی میں 70کے منجملہ 66نشستوں پر اروند کیجروال کی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ موسیقار وشال وادلانی جوکہ عام آدمی پارٹی کے حامی

کارگل کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے

سرینگر ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست جموں و کشمیر میں کارگل سب سے زیادہ سرد ترین مقام ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر اور دیگر مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں موسم خشک ہوجائے گا اور طلوع آفتاب سے عوام کو راحت فراہم ہوگی ۔