نوین پٹنائک کے خلاف سیاہ جھنڈیوں سے مظاہرہ

بھوبنیشور 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اوڈیشہ مسٹر نوین پٹنائک کے خلاف آج یوتھ کانگریس کارکنوں نے سچیوالیہ مارگ پر سیاہ جھنڈیوں سے مظاہرہ کیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسٹر پٹنائک بی جے ڈی رکن پارلیمنٹ پرسنا پٹسانی کے ساتھ طلبا یونین کی سالانہ تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے جو اتکل یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوئی تھی ۔ حالا

غیر این ڈی اے پارٹیوں کیساتھ حکمت عملی اجلاس

نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے غیراین ڈی اے پارٹیوں کا ایک اجلاس پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل طلب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔ بجٹ اجلاس کا آغاز 23 فروری سے ہورہا ہے اور اپوزیشن ، حکومت کے خلاف کئی مسائل اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب سونیا گاندھی نے اب تک اپوزیشن کے اجلاس کے منصوبو

پارلیمنٹ میں بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا جائے گا : شردیادو

نئی دہلی 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں جاری سیاسی بحران کے باوجود جنتادل (یو) نے آج کہاکہ وہ پارلیمنٹ میں مختلف مسائل جیسے حصول اراضی آرڈیننس پر بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو نشانہ بنائے گی۔ پارٹی صدر شرد یادو نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اِس آرڈیننس کا مسئلہ اُٹھائیں گے اور شدت سے مخالفت کی جائے گی۔ اُنھوں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب کو منظوری

نئی دہلی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی پیر کے دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس کی منظوری آج مرکزی کابینہ نے دے دی۔ یہ خطاب وزیراعظم نریندر مودی کی سب کو ساتھ لے کر ترقی کرنے کی پالیسی کا نچوڑ ہوگا۔ اس میں این ڈی اے حکومت کے سماجی، معاشی ایجنڈے کی عکاسی بھی کی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں صدر کے خطاب کو من

کانگریس کو ہیڈ کوارٹر کے تخلیہ کی نوٹس

نئی دہلی 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا لگتا ہے کہ کانگریس پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ۔ حالیہ انتخابات میں مسلسل شکستوں کے بعد اب کانگریس پارٹی کو اس کے دہلی کے ہیڈ کوارٹرس کے تخلیہ کی نوٹس دیدی گئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب مرکزی وزارت شہری ترقی نے کانگریس پارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اکبر روڈ نئی دہلی کی اس ک

ٹرین کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہوگا: مملکتی وزیر ریلوے

بریلی (یوپی) 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتہ ریل بجٹ پیش کرنے سے قبل حکومت نے آج ٹرین کرایوں میں کمی کا امکان مسترد کردیا اور کہاکہ یہ کرایے پہلے ہی سے کم ہیں۔ مملکتی وزیر ریلوے منوج سنہا نے کہاکہ ریل کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی کیونکہ کرایے پہلے ہی سے کم ہیں اور حکومت سبسیڈی دے رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وزارت ریلوے

کرن بیدی کے داخلہ سے بی جے پی کو شکست: کلراج مشرا

بریلی 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر کلراج مشرا نے آج کہاکہ حالیہ دہلی انتخابات میں شکست کے پیش نظر پارٹی اترپردیش میں اپنے لائحہ عمل کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے۔ مرکزی وزیر میڈیم اسمال اینڈ مائیکرو انٹرپرائزیز کلراج مشرا نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ’’غبارہ کی مانند‘‘ اُبھرنے والے قائدین کو پیش کرنے کی وجہ

جسمانی معذورین کیلئے کجریوال کا جنتا دربار

غازی آباد 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے جنتا دربار میں آج جسمانی معذورین کو اوّلین ترجیح دی گئی۔ عام آدمی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ یہ پروگرام ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہا۔ چیف منسٹر نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور اُس وقت ان کے اطراف 3 مرحلوں پر مشتمل سکیورٹی انتظامات تھے۔ اِس پروگرام میں تقریباً 500 افرا

جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کی کوشش

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے آج وزیرفینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔ وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے قومی دارالحکومت میں مقیم ہیں اور جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی کے ساتھ مشترکہ اقل ترین پروگرام پر اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج کی اس ملاقات سے میڈیا کو دور رکھا گیا۔ واضح رہیکہ بی جے

بہار میں مانجھی حکومت کو بی جے پی کی تائید کا اشارہ

پٹنہ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں اپوزیشن بی جے پی نے آج چیف منسٹر جتن رام مانجھی کی 20 فبروری کو تحریک اعتماد کے دوران تائید میں ووٹ دینے کا اشارہ دیا ہے۔ پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے اس کی تائید کی تاکہ نتیش کمار کو ایک مہادلت کی توہین کا مؤثر جواب دیا جاسکے۔ سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے آج بتایا کہ پارٹی ارکان اسمبلی

ملائم کے گھر تقریب، وزیراعظم شرکت کرینگے

ایٹاوہ(یوپی) ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بھائی کے پوترے تیج پرتاب یادو کی ’’تلک‘‘ تقریب 21 فبروری کو ایٹاوہ میں منعقد ہورہی ہے اور تقریباً 1.25 لاکھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں ملک کی سربرآوردہ شخصیتیں بشمول وزیراعظم نریندر مودی شامل ہیں۔ اترپردیش کے ڈی جی پی اے کے جین نے آج ملائم سنگھ ی

دمہ کیلئے ڈاکٹرناگیندر سے رجوع ہوں ، کجریوال کو مودی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی میدان میں دو کٹر حریف وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو شخصی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کل سٹی پولیس کمشنر بی ایس بسی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں اروند کجریوال اپنی اہلیہ سنیتا اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے ہمراہ انووا کار میں پہنچے۔ ان

گورنر کے ساتھ تنازعہ اعظم خان صدرجمہوریہ سے ملاقات کرینگے

لکھنؤ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک کے ساتھ جاری لفظی بحث کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعظم خان نے آج کہاکہ وہ اس مسئلہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ ایک مکتوب لکھنے پر گورنر آخر اس قدر برہم کیوں ہے۔ کیا ایسی کوئی دستوری پابندی ہیکہ انہیں مکتوب روانہ نہ کیا جائے۔ ان

مدھیہ پردیش اسمبلی سے کانگریس کا واک آؤٹ

بھوپا ل ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے آج مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن گورنر رام نریش یادو کے خطبہ کا بائیکاٹ کردیا اور گورنر سے ان کے فرزند کے MPPEB اسکام میں ملوث ہونے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ گورنر جیسے ہی ایوان سے خطاب کیلئے پہنچے اور تحریری تقریر پڑھنا شروع کیا تو کانگریس کے رام نواس راوت اور دوسروں ن

اترپردیش اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کا بائیکاٹ

لکھنو ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا ہے کہ ریاستی گورنر رام نائک کے ساتھ سینئر وزیر محمد اعظم خاں کے غیر شائستہ سلوک کے خلاف اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے وہ غیر حاضر رہے گی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کابینہ سے محمد اعظم خاں کی برطرفی کے مطالبہ پر اسمبل

مہاراشٹرا میں اقلیتوں کی بااختیاری کا نقوی نے جائزہ لیا

ممبئی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج مہاراشٹرا میں اقلیتوں کی بااختیاری سے متعلق مسائل کا چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے ساتھ ایک ملاقات میں جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیاد پرست طاقتیں اور طالبانی ذہنیت ترقی کی دشمن ہے۔ مہاراشٹرا میں ترقی کیلئے اقلیتوں کی بااختیاری کی تجویز ہے۔

عام آدمی پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ قانون کی خلاف ورز ی نہیں، ہائی کورٹ میں حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج دہلی ہائیکورٹ کو اطلاع دی کہ عام آدمی پارٹی کے خلاف قانون فیرا کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات میں قانون کی کوئی خلاف ور زی ثابت نہیں ہوسکی۔ بیرونی ممالک سے عاپ کو جو مالیہ حاصل ہوا ہے ، وہ قانون کے مطابق تھا۔ عدالت نے کہا کہ حقائق پر غور کرنے کے بعد معاملہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت

پارلیمنٹ میں حصول اراضیات آرڈیننس کی شدید مخالفت

نئی دہلی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس مجوزہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصول اراضیات آرڈیننس کی شدو مد سے مخالفت کرے گی اور کہا کہ یہ آرڈیننس قانونی شکل اختیار کرگیا تو جبراً حصولیابی کیلئے راہموار ہوجائے گی جس کے نتیجہ میں کسانوں اور کھیت مزدوروں کے مفادات ضرب کاری پڑے گی ۔ کانگریسی ایم پی مسٹر جئے رام رمیش نے کہا کہ یہ آرڈیننس ایک

بجٹ سیشن : اسپیکر نے قائدین کا اجلاس طلب کیا

نئی دہلی۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ایک میٹنگ 22 فروری کو طلب کی ہے تاکہ بجٹ سیشن کے پرسکون انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے، جس کے دوران حکومت چھ حالیہ آرڈیننس کو قوانین میں بدلنے کی سعی بھی کرے گی۔ پارلیمانی ذرائع نے کہا کہ سمترا نے سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا اجلاس 22 فروری کو ڈنر پر