بجٹ سیشن : صدرجمہوریہ کے خطبہ میں کوئی نئی بات نہیں

نئی دہلی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں ۔ صدرجمہوریہ نے اپنی تقریر میں نریندر مودی حکومت کے روڈ میاپ کا نقشہ کھینچا ہے لیکن اس میں کوئی نئی بات نہیں اور یوپی اے کی پالیسیوں میں تھوڑی بہت تبدیلی لاتے ہوئے اسے نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے

وزیر اعظم کے دورہ ارونا چل پردیش پر چین کا موقف

ایٹا نگر 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ارونا چل پردیش کی سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 فبروری کو ریاست کے دورہ پر چین کے اعتراض پر شدید تنقید کی ہے ۔ وزیر اعظم ریاست کی 29 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ چین نے وزیر اعظم کے دورہ کی اس لئے مخالفت کی ہے کہ وہ اس علاقہ کو ’’متنازعہ ‘‘ سمجھتا ہے ۔ ارونا چل پردیش کانگری

پنسارے کا قتل: چیف منسٹر مہاراشٹرا پر شیو سینا کی تنقید

ممبئی 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی زیر قیادت حکومت پر ایک اور تنقید کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ مہاراشٹرا میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود کچھ بھی نہیں بدلا ہے ۔ کمیونسٹ قائد گوئند پنسارے کے قاتلوں کی گرفتاری سے قاصر رہنے پر حکومت پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے شیو سینا کے ترجمان سامنا نے اداریہ تحریر کیاگیا ہے جس میں شیو سینا نے ریا

گوا کے ڈانس بارس کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی کی بھوک ہڑتال

پناجی 23 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گوا بی جے پی کے سینئر قائد مائیکل لوبو آج ایک دن طویل بھوک ہڑتال کررہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کالنگوٹ باگا ساحل پر تمام ڈانس بارس بند کردیئے جائیں ۔لوبو اپنے دیگر کئی حامیوں کے ساتھ باگا جنکشن پر بھوک ہڑتال کا آغاز کررہے ہیںاور انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس علاقہ کے غیر قانونی

عاپ یو پی میں قدم جمانے کوشاں

لکھنو 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی سے حوصلہ پاکر عام آدمی پارٹی سیاسی اعتبار سے اہم ریاست اتر پردیش میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے ۔ اسے امید ہے کہ وہ ذات پات پر مبنی سیاست کی جگہ مسائل پر مبنی سیاست کو دے سکے گی ۔ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کے رکن اور ریاستی ترجمان ویبھو مہیشوری نے کہا کہ لوگوں

ہزارے ۔ کجریوال ملاقات

ممبئی 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے آج رات چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ حصول اراضی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا آغاز کرنے والے ہیں ۔ ملاقات دہلی کے نیو مہاراشٹرا سدھن میں ہوگی ۔ حکومت حصول اراضی آرڈیننس کی جگہ ایک نیا قانون پیش کرنے والی ہے جس کی غیر این ڈی اے پارٹیوں کی جانب سے شدید مخالفت جا

اڈوانی نے شادی کی 50ویں سالگرہ منائی

نئی دہلی۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سیاسی منظر سے دور رہنے کے بعد آج پھر ایک بار سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ آج اڈوانی کی شادی کی 50ویں سالگرہ تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے پھر ایک بار دلہا بن کر بیوی کملا کو روایتی ’’ ورمالا‘‘ پہنائی۔ نائب صدر حامد انصاری ‘ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی گورنرس اور ب

جموں و کشمیر میں نئی حکومت کا آئندہ ہفتہ اعلان

جموں۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں بی جے پی ۔پی ڈی پی مخلوط حکومت کے قیام کا آئندہ ہفتہ اعلان کیا جائے گا کیونکہ دونوں پارٹیوں نے افسپا اور دفعہ 370جیسے متنازعہ مسائل پر اختلافات دور کرلئے ہیں ۔ اب مشترکہ اقل ترین پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ ریاست کے سینئر بی جے پی لیڈر نرمل سنگھ نے کہا کہ تشکیل حکومت کا اعلان اب ایک رسمی

نتیش کمار کو مودی کی مبارکباد ‘ چیف منسٹر بہارکا اظہار تشکر

پٹنہ۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) نتیش کمار نے چیف منسٹر بہار بننے پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکبادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی رقابت کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ ریاست کی ترقی کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور مرکز و ریاست تعاون کو بہتر بنائیں گے ۔ آج چوتھی مرتبہ چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد ذرائع ابلاغ ک

بجٹ کو عام آدمی دوست بنانے حکومت کی کوشش

نئی دہلی ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اوسط آمدنی والے طبقہ (میڈل کلاس) کا دل جیتنے کیلئے توقع ہے کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی /28 فبروری کو ’’عام آدمی دوست‘‘ بجٹ پیش کرتے ہوئے نہ صرف ٹیکس سے استثنی کی حد میں اضافہ کریں گے بلکہ بچتوں میں سرمایہ کاری کی حد میں بھی توسیع کی جائے گی ۔ وزیر فینانس ، انفرادی

پارلیمنٹ میں حکومت بجٹ اجلاس میں مشکلات کا سامنا کرنے تیار

نئی دہلی۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں جس کا کل سے آغاز ہورہا ہے، مشکلات کا سامنا کرنے تیار ہے، حالانکہ اس نے تیقن دیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے اندیشوں کا ازالہ کرنے کے لئے ایک قدم پیشرفت کرنے تیار ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی عام آدمی کے فائدے کے لئے تعاون کی اپیل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ا

کُل جماعتی اجلاس میں خیرسگالی کے لمحات

نئی دہلی۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت اور اپوزیشن نے کئی مسائل پر اختلافات کے باوجود کُل جماعتی اجلاس میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے درمیان خیرسگالی کے مظاہرے دیکھے گئے۔ لنچ کے لئے جب تمام قائدین جمع ہوئے تو راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ (ترنمول کانگریس) ڈیریک اوبرائن نے

پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا کل آغاز، ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا پیر سے آغاز ہورہا ہے۔ اپوزیشن کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے امکان غالب ہے کہ یہ بجٹ سیشن ہنگامہ خیز رہے گا۔ نریندر مودی کے لئے آرڈیننس کی تبدیلی کے ساتھ 6 بلوں کی منظوری یقینا ایک مشکل مرحلہ ہوگا کیوں کہ ایوان بالا میں حکومت کو اپوزیشن کے سخت احتجاج و اعتراض کا سامنا ہے۔ دہلی میں

پارٹی سے بڑا کوئی نہیں:مکل رائے

کولکتہ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے نے آج چیف منسٹر ممتا بنرجی کے ساتھ ان کے تعلقات میں دراڑ کی قیاس آرائیوں کے دوران کہاکہ پارٹی کسی بھی شخصیت سے زیادہ مقدم ہے۔ مسٹر مکل رائے نے جوکہ ٹی ایم سی آل انڈیا سکریٹری کے عہدہ پر برقرار ہیں، پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کا تذکرہ کئے بغیر کہاکہ پارٹی کسی بھی شخصیت

کسی ایرے غیرے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا مناسب نہیں: گورنر یو پی

لکھنو 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک نے جو ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سماج وادی پارٹی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، آج کہاکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ ریاستی یونیورسٹی نے چیف منسٹر اکھلیش یادو کو ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے کا منصوبہ بنایا

سرکردہ افراد کو نشانہ بنایا جائے: کجریوال

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کارپوریٹ گھرانوں کے جاسوسی ریاکٹ کو بے نقاب کرنے پر دہلی پولیس کی ستائش کرتے ہوئے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہاکہ اب اعلیٰ سطح کے افراد کو نشانہ بنایا جائے جنھیں خفیہ دستاویزات کے افشاء سے فائدہ ہوا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ اگرچیکہ دہلی پولیس جاسوسی ریاکٹ کا پتہ چلاکر قابل ستائش کام کیا لیک

پارٹی سے بڑا کوئی نہیں ہے

کولکتہ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے نے آج چیف منسٹر ممتا بنرجی کے ساتھ ان کے تعلقات میں دراڑ کی قیاس آرائیوں کے دوران کہاکہ پارٹی کسی بھی شخصیت سے زیادہ مقدم ہے۔ مسٹر مکل رائے نے جوکہ ٹی ایم سی آل انڈیا سکریٹری کے عہدہ پر برقرار ہیں، پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کا تذکرہ کئے بغیر کہاکہ پارٹی کسی بھی شخصیت