ایمان کی حلاوت اور آخرت کی بشارت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ ہوں گی، اس کو ان کی وجہ سے ایمان کی حلاوت نصیب ہوگی: (۱) ایک وہ شخص جس کے نزدیک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ محبوب ہوں (یعنی جتنی محبت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو، اتنی کسی سے نہ ہو) (۲) ایک وہ شخص جس کو کسی بندہ سے محب

قرآن

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالی اتارتا ہے آسمان سے پانی، پس ہم نکالتے ہیں اس کے ذریعہ طرح طرح کے پھل جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں، اور پہاڑوں سے بھی رنگ برنگ ٹکڑے ہیں کوئی سفید، کوئی سرخ، مختلف رنگوں میں (کوئی شوخ کوئی مدھم) اور بعض حصے سخت سیاہ۔ (سورۂ فاطر۔۲۷)

خلیفۂ دوم… گورنر کا احتساب اور غیر مسلم رعایا کے ساتھ انصاف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے عہد مبارک میں سلطنت اسلامیہ کو کافی وسعت ہوئی۔ وسعت کے ساتھ ساتھ دولت کی فراوانی تصور سے زیادہ ہو گئی۔ اگر حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی جگہ کوئی دنیادار حکمراں ہوتا تو اصول و اخلاق کو کھو دیتا اور جلد ہی دنیا سے غائب ہو جاتا، پھر اس کے ساتھ دین بھی خیرباد ہو جاتا۔

دامنِ رحمت ِعالم کو ہے تھاما ہم نے

ہم جیسے ننگ انسانیت لوگوں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب کماحقہٗ کہاں ممکن ہے، جتنی بھی ادب کرو کم ہے، جتنی بھی تعظیم کرو تھوڑی ہے۔ ہمارے اسلاف نے ادب کی بجاآوری کے ایسے ایسے نمونے چھوڑے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اللہ اللہ!

اقرار کی بناء پر نسب کا ثبوت

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید معمر ۴۷ سال نے ایک لڑکے بکر معمر تقریباً تین ماہ سے متعلق یہ اقرار کرتے ہیں کہ وہ ان کا اپنا بیٹا ہے۔ اس لڑکے کا کسی اور شخص سے نسب ثابت نہیں ہے۔ ایسی صورت میں کیا شرعاً اقرار کی بناء پر بکر کا زید سے نسب ثابت ہوگا یا نہیں؟۔

دعاء کی قبولیت کے مقامات

یوں تو دعاء ہر جگہ قبول ہوتی ہے، مگر چند مقامات ایسے ہیں، جہاں بہت جلد دعاء قبول ہو جاتی ہے، جن میں بیت اللہ شریف بھی شامل ہے، کیونکہ یہاں کی ایک نیکی ایک لاکھ نیکی کے برابر ہوتی ہے (ترمذی) اسی طرح بیت المقدس کی ایک نیکی پچاس ہزار نیکیوں کے برابر ہے (ابوداؤد) اسی طرح مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور روضہ مبارک و منبر شریف کے درمیان ’’ر

شاید میرا کریئر ختم ہوگیا : یوراج سنگھ

نئی دہلی ۔30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یوراج سنگھ شاید آئی سی سی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ 2014ء کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اپنے بین الاقوامی کریئر کا آخری مقابلہ کھیل چکے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ شاید وہ اپنے کریئر کا آخری مقابلہ کھیل چکے ہیں ۔ یوراج سنگھ جنہوں نے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2011ء میں میان آف دی

قران

اللہ تعالی تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے دُور کردے پلیدی کو اے نبی کے گھر والو! اور تم کو پوری طرح پاک صاف کردے۔ (سورۃ الاحزاب۔۳۳)

یوم عاشوراء اور پیغام ِعزیمت

محرم الحرام کے آغاز ہی سے کربلا کے عظیم سانحہ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، دردناک واقعہ کا غم پھر سے ہرا ہو جاتا ہے اور اہل بیت اطہار کی عظیم قربانیوں کی یاد سے سب کے دل لبریز ہو جاتے ہیں۔ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت تاقیامت تازہ رہے گی اور ہر وقت اہل باطل کے خلاف اہل حق کے لئے ایک لازوال پیغام عزیمت دیتی

اُدھر اللہ سے واصل ، اِدھر مخلوق میں شامل

حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ تعالی عنہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے حوض کوثر کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سنا ہے؟۔ انھوں نے جواب دیا ’’ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں، چار نہیں، پانچ نہیں، بار بار سنا ہے، جو اس کو جھٹلائے اللہ تعالی اسے اس کا پانی پینا نصیب نہ کرے‘‘۔

عمر قیدکی سزا سے نکاح نہیں ٹوٹتا

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرکسی شخص کو عمر قید کی سزا ہوجائے تو کیا رشتہ نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں اور اگر اس کی بیوی دوسرا نکاح کرنا چاہے تو شریعت میں اس کاکیا طریقہ ہے ؟

حضرت صدیق اکبر؄ کی سبقت

مولانا غلام رسول سعیدی

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر جگہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے۔ سفر ہو یا حضر، جنگ ہو یا امن، آپ ہمیشہ