محبت اور اتباع کا ربط و تعلق

ہمارے ہاں ظاہری اور آسان سنتوں پر اس طرح زور دیا جاتا ہے، جیسے یہی مقصود بعثت ہے۔ اس بارے میں ہماری روش یہ ہو گئی ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی سنتوں کو تو ضرور اہمیت دیتے ہیں، لیکن جو اہم سنتیں ہیں، جن کا تعلق مقاصد بعثت سے ہے، ان کو ہم نظرانداز کردیتے ہیں۔ مثلاً ایک مشہور واقعہ آپ نے بھی سنا ہوگا۔ بعثت سے پہلے کسی خرید و فروخت کے معاملے میں ع

کُـفـر

٭ (شرع میں ) ایمان کی ضد کا نام کفر ہے ۔ یعنی جن چیزوں کی دل سے تصدیق اور زبان سے اقرار کرنا واجب ہے ان کا انکار کرنا کفر اور انکار کرنے والا کافر کہلاتا ہے ۔ ( خواہ سب چیزوں کا انکار کرے یا کسی ایک چیز کا ‘خواہ زبان سے انکار کا کوئی لفظ نکالے یا دل سے یقین نہ رکھے )
٭ کفر نہایت بری چیز ہے اس کا مرتکب (کافر) ہمیشہ دوزخ میں رہے گا ۔

تجارت میں خیر و برکت اور ترقی

٭ تجارت اور کاروبار کی ترقی کے لئے بہتر عمل یہ ہے کہ جب دوکان کا دروازہ یا شٹر کھولیں تو اسی (۸۰) بار ’’یاغنی‘‘ پڑھ کر کھولنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ خوب ترقی ہوگی۔

قران

آپ فرمائیے (اے گستاخ سن!) زندہ فرمائے گا انھیں وہی جس نے انھیں پہلی بار پیدا کیا تھا اور وہ ہر مخلوق کو خوب جانتا ہے۔ جس نے (اپنی حکمت سے) رکھ دی تمہارے لئے سبز درختوں میں آگ پھر تم اس سے اور آگ سلگاتے ہو۔ (سورہ یٰسین۔۷۹،۸۰)

حدیث

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس بندہ نے دنیا میں (زائد از ضرورت و حاجت، دنیوی مال و جاہ سے) زہد یعنی بے رغبتی اختیار کی، اللہ تعالی نے اس کے دل میں حکمت یعنی معرفت و یقین کی دولت پیدا کی۔ اس کی زبان کو اس (حکمت) کے ساتھ گویا کیا اور اس کو دنیا کے عیوب (جیسے کثرت رنج و غم، قلت غنا، خ

پیغمبرانہ کردار

اللہ سبحانہ و تعالی نے انبیاء کرام کو حسن اخلاق اور اعلی کردار کا جامع نمونہ بناکر مبعوث فرمایا، جن سے ساری انسانیت اخلاق و کردار کی رہنمائی حاصل کرتی رہی۔ ارشاد باری ہے: ’’یہ (انبیاء) وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالی نے ہدایت دی تھی تو تم ان ہی کی ہدایت کی پیروی کرو‘‘ (سورۃ الانعام۔۱۹) ’’بے شک تمہارے لئے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے

حضرت فاروق اعظم کی اولیات

مولانا غلام رسول سعیدی

اوائل عہد فاروقی تک لوگ الگ الگ نماز تراویح پڑھا کرتے تھے، حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے انھیں امام واحد کی اقتدا میں جمع کردیا اور سب مل کر جماعت سے تراویح پڑھنے لگے اور اس میں ختم قرآن کا اہتمام کرلیا گیا۔ (بخاری و بیہقی)

قرض کی ادائیگی کا عمل

محترم محمد رضی الدین معظم
اگر کوئی شخص قرض کے بوجھ سے پریشان ہو تو اسے چاہئے کہ درج ذیل بتائے ہوئے طریقوں پر پابندی سے عمل کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا قرض ادا ہو جائے گا۔

نبوت کی کرنیں

فاطمہ قریشی

جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ چھوڑا تھا، اُس وقت یوں لگ رہا تھا کہ مکہ کی آبرو لُٹ گئی۔ پھر اس کے بعد کفار مکہ کے بڑے بڑے زعما میدانِ بدر میں فنا کردیئے گئے۔ ہر ایک کے دل میں انتقام کی آگ بھڑک رہی تھی۔ یہ آگ جلتی تو رہی، لیکن حق کی شمع روشن تر ہوتی رہی اور باطل روز بروز مٹتا رہا۔