بواسیر کا آسان مجرب علاج

محترم محمد رضی الدین معظم

٭ نماز فجر کی سنت میں پہلی رکعت میں سورۂ قدر اور دوسری رکعت میں سورۂ فیل پڑھنے کی عادت ڈالیں، عمر بھر بواسیر اور پیچش سے محفوظ رہیں گے۔
٭ روزانہ ۱۷ بار سورۂ دہر کی آیات ۲۹ تا ۳۱ پڑھ کر اپنے آپ پر دَم کریں۔

قرآن، نصیحت کے لئے آسان ہے

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا‘‘ (سورۂ فجر۔۴۰) اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے اور جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لی ہے۔ قرآن مجید نہایت آسان اور واضح کتاب ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے، جس میں کوئی شک نہیں۔ قرآن کری

قرآن مجید اور دَورِ حاضر کے مسلمان

عصر حاضر کے مسلمانوں کا حال ایسا ہے، جیسا کہ کمینوں کے دسترخوان پر ایک یتیم کا ہوتا ہے۔ صاحبانِ عقل سے مخفی نہیں ہے کہ آج پوری طاغوتی طاقتیں ہمیں سطح ارض سے محو کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ باری تعالیٰ سے قطع تعلق، دین سے دُوری اور احکامِ قرآنی سے بے اعتنائی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’اللہ تعالی

قران

اور آپ دیکھیں گے ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا ہوا، ہر گروہ کو بلایا جائے گا اس کے صحیفۂ (عمل) کی طرف، (انھیں کہا جائے گا) آج تمھیں بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ یہ ہمارا نوشتہ ہے جو بولتا ہے تمہارے بارے میں سچ، ہم لکھ لیا کرتے تھے جو تم (دنیا میں) عمل کیا کرتے تھے۔ (سورۃ الجاثیہ۔۲۸،۲۹)

حدیث

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن انسان کے پاؤں سرکنے نہیں پائیں گے اور اس کو بارگاہ رب ذوالجلال میں اس وقت تک کھڑا رکھیں گے، جب تک کہ اس سے پانچوں باتوں کا جواب نہیں لے لیا جائے گا۔ چنانچہ اس سے پوچھا جائے گا کہ اس نے اپنی عمر کس کام میں صرف کی؟

دل و جاں باد فدایت چہ عجب خوش لقبی

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ باکمال ہستی ہے، جو سراپا تعریف و مدح ہے، جن کی ہر آن و لحظہ تعریف و توصیف کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں، ہر زمان و مکان میں ان کی مدحت کا چرچا ہوتا رہتا ہے، ہر زبان و بیان میں ان کے محاسن و کمالات کے موتی پروئے جاتے ہیں۔ اپنے تو اپنے غیر بھی ان کے گرویدہ اور دام محبت کے اسیر نظر آتے ہیں۔ حقیقی فضل و کمال وہ ہو

اُمت پراصلاح و تبلیغ کی ذمہ داری

تشکر، اخلاق حمیدہ میں ایک بہترین اخلاق ہے اور ہر انسان جس میں ذرہ برابر بھی انسانیت ہوگی، وہ ضرور اس صفت سے متصف ہوگا۔ اس کے برخلاف ناشکری نہ صرف ایک بداخلاقی ہے، بلکہ انتہائی کمینگی ہے۔ کسی نے ہم پر کوئی احسان کیا ہو تو ہم فطری طورپر اس کے شکر گزار ہوتے ہیں۔ اس کے احسان کا اعتراف کرنا اور اس کے ممنون رہنا، اعلیٰ اخلاق کی علامت ہے۔

خلع شوہر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بیوی خلع چاہے تو کیا شوہر کا اس کو منظور کرنا ضروری ہے یا شوہر کے منشاء کے خلاف تفریق ہوسکتی ہے؟ بینوا تؤجروا

قران

وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم ایماندار ہو۔ نہیں کوئی معبود بجز اس کے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے۔ (سورۃ الدخان۔۷،۸)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ (ایک دن) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ’’کون آدمی بہتر ہے؟‘‘۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہر وہ شخص جو مخموم دل اور زبان کا سچا ہو‘‘۔ (یہ سن کر) صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ’’زبان کے سچے کو تو ہم جانتے ہیں (کہ زبان کا سچا اس شخص کو کہتے ہیں جو کبھی جھوٹ نہ بولے) لیکن ’’مخم

نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے

آج سے چودہ سو سال قبل مکہ کی سنگلاخ وادی میں علم و حکمت اور تہذیب و تمدن سے ناآشنا قوم میں ایک ایسی کرشماتی ہستی کی ولادت باسعادت ہوئی، جس نے ساری دنیا کو علم و حکمت سے آراستہ کیا اور بلند پایہ تہذیب و تمدن کی داغ بیل ڈالی۔ اخلاق و کردار کے اعلی جوہر سکھائے، حیات انسانی کے رازہائے سربستہ کو آشکار کیا، دنیا کو حکمرانی و جہاں بانی کا سل