عـقـائـد بـاطـلـہ

شرک
٭ کسی اور کو اللہ تعالیٰ کے برابر سمجھنا (یعنی اللہ کی ذات یا صفات یا استحقاق عبادت میں کسی اور کوشریک کرنا ) شرک ہے ۔
٭ شرک بہت بڑا گناہ ہے جس کا مرتکب (مشرک) کبھی بخشا نہ جائے گا بلکہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔
٭ شرک کی مختلف قسمیں ہیں یہاں چند عام فہم صورتیں بتادی جاتی ہیں :
٭ اللہ تعالیٰ کی ذات میں کسی اور کو شریک کرنے کی صورتیں

قران

اور نہیں پیدا فرمایا ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طورپر۔ (سورۃ الدخان۔۳۸)

حدیث

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن ہر بندہ کو اسی حالت پر اُٹھایا جائے گا، جس حال پر وہ مرا ہے‘‘۔ (مسلم)

عالمی میڈیا میں اپنا وجود منوانا جہاد اسلامی کا اہم حصہ ہے

اسلامی دنیا اور مغربی و یوروپی دنیا میں آئے دن دُوری اور نفرت کا ماحول بڑھ رہا ہے۔ اسلامی سماج اور مغربی و یوروپی سماج میں عمداً غلط فہمی اور باہمی نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں عالمی میڈیا کے منفی رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، جو وقفہ وقفہ سے اسلام کی غلط تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے اور اسلام و مسلمانوں سے متعلق شکوک و

حکم ربانی کو دوسروں تک پہنچانا اہم کام

خانقاہوں کا بنیادی مقصد اصلاح و ارشاد، تبلیغ دین اور اسلام کی اشاعت تھا، آج بہت سی خانقاہوں میں اس کے نظام کی روح فنا ہو چکی ہے، لیکن اس کی روح کو زندہ کرنا چاہئے اور اس کے تن مردہ میں جان ڈالنی چاہئے۔ خانقاہی نظام کو فروغ دے کر اصلاح بین المسلمین اور تبلیغ بین غیر المسلمین کا فرض انجام دینا چاہئے، کیونکہ یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و

ذیابیطس کا آسان مجرب علاج

محترم محمد رضی الدین معظم

٭ سورۂ ہود کی آیت۴۴ ایک بار اور سورۂ بنی اسرائیل کی آیت ۸۰ سات بار پڑھنے کے بعد ہر پینے کی چیزوں (پانی، دودھ، چائے وغیرہ) پر دَم کرکے پینے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔

قران

جو اللہ کی راہ ہے وہ اللہ جو مالک ہے ہر اس چیز کا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، خوب سن لو! سب کاموں کا انجام اللہ تعالی کی طرف ہی ہے۔ (سورۃ الشوریٰ۔۵۳)

حدیث

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(قیامت کے دن) اعمال (خدائے بزرگ و برترکے حضور) آئیں گے۔ پس (سب سے پہلے) نماز پیش ہوگی اور عرض کرے گی کہ اے پروردگار! میں نماز ہوں۔ اللہ تعالی فرمائے گا: ’’بے شک تو بھلائی ہے‘‘۔ پھر صدقہ یعنی زکوۃ پیش ہوگی اور عرض کرے گی کہ اے پروردگار!

سلام اس پر کہ جس نے زخم کھاکر پھول برسایا

انسان کی زندگی خوشی و غم، دکھ درد، فرحت و انبساط کا امتزاج ہے۔ حالات ہر وقت یکساں نہیں رہتے، انسان کبھی خوش رہتا ہے اور کبھی غیظ و غضب میں ہوتا ہے۔ باہمی ربط و ارتباط میں کبھی اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ عیش و طیش دونوں صورتوں میں یاد الہی اور خوف خداوندی کو ملحوظ رکھنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے اور بالعموم آزمائش کی گھڑیوں میں انسان کے قدم لڑکھڑا

اُمت پر بُرائی کو روکنے کی ذمہ داری

ہم مسلمانوں کے سر پر ’’خیراُمت‘‘ کا تاج اس لئے رکھا گیا ہے کہ ہم کو فریضہ تبلیغ و اصلاح ادا کرنا ہے۔ اب اگر ہم یہ فریضہ ادا نہیں کرتے تو ہم اس تاج کے مستحق بھی نہیں ہوسکتے اور نہ یہ تاج ہمارے سر پر زیب دیتا ہے۔ یہ تاج فخر و غرور اور بڑائی و تکبر کے اظہار کے لئے نہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہے: ’’اس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہو

شیخ الاسلام مولانا محمد انواراﷲ فاروقی نوراﷲ مرقدہ

شیخ الاسلام حضر ت مولانا محمد انوار اللہ فاروقی نور اللہ مرقدہ {بانی جامعہ} کے احسانات بالعموم مسلمانان ہند اور بالخصوص مسلمانان دکن پر بہت زیادہ ہیں۔آپ نے دنیا میں ایسے وقت آنکھ کھولی جب پورا دکن لہو ولعب، کھیل تماشوں، عیش وعشرت او رجہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ دکن کو جہالت کے اس غار سے نکالنے اور معاشرے کی اصلاح کرنے کا کا

مرتد ہوکر غیر مسلم سے شادی کے بعد اسلام قبول کرنا

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال : ہندہ نے ہندو مذہب قبول کرکے غیر مسلم سے شادی کرلی تھی ۔ کچھ عرصہ بعد وہ ایک حیدرآباد کے عالم دین کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلی اور اس کا غیر مسلم شوہر اپنے مذہب پر قائم ہے۔ ایسی صورت میں ہندہ کا اسلام قبول کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں اور کیا غیر مسلم سے اسکا نکاح ٹوٹ گیا ؟

کثرتِ اولاد رحمت، نہ کہ زحمت

مفتی سید صادق محی الدین فہیمؔ

خالق کائنات نے حضرت سیدنا آدم علیہ السلام وحوا علیہاالسلام سے انسانوں کا سلسلہ جاری فرمایا، اللہ تعالیٰ کا ارشادہے: اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیداکیا اور اسی سے ان کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پھیلائے۔ (۴؍۱)

حضرت عثمان غنی کی تواضع و انکساری

مولانا غلام رسول سعیدی

ایک دفعہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پچاس درہم قرض لیا۔ کچھ دنوں بعد جب واپس دینے کے لئے آئے تو حضرت عثمان غنی نے لینے سے انکار کردیا اور فرمایا کہ ’’یہ تمہاری مروت کا صلہ ہے‘‘۔ (تاریخ طبری،ج۳،صفحہ۱۳۹)