مسجد اقصیٰ کا تاریخی پس ِمنظر

مولوی محمد عبد العزیز
حرم اسلامی دور میں: ہجرت کے پندرہویں سال ہیکل کی آخری تباہی کے ۵۶۹ سال بعد ۶۳۶ء میں دنیا کی بے مثال فتح کے ذریعہ مسلمانوں کے قبضہ میں آیا، اسقف اعظم سفر ونیس (Sophronips ) نے شہر کی چابیاں خود امیر المؤمنین کو پیش کردیا۔

اعتکاف کی فضیلت اور احکام … بیک نظر

سید زبیر ہاشمی، مدرس جامعہ نظامیہ

شریعت اسلامیہ کی مقرر کردہ عبادتوں پر غور و فکر کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ اعتکاف ایک جامع عبادت ہے۔
اعتکاف کی تعریف:
لغت میں اعتکاف کے لغوی معنی قیام کرنا،نفس کو قابو میں رکھنے کے بتلائے گئے ہیں اور اصطلاح شریعت میں مسجد میں تقرب کی نیت سے قیام کرنا۔

روزے کا مقصد اعلیٰ

اے ایمان والو! فرض کئے گئے تم پر روزے، جیسے فرض کئے گئے تھے ان لوگوں پر جو تم سے پہلے تھے کہ کہیں تم پرہیزگار بن جاؤ۔ (سورۃ البقرہ۔۱۸۳)

روزہ کے مقاصد

روزہ کو عربی میں صوم کہتے ہیں اور صوم کے معنی کسی چیز سے رکنا اور اسے چھوڑ دینا ہے (لسان العرب) اصطلاح شریعت میں اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی ایسے شخص کا جو احکام شریعت کا مکلف ہو، صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ کی نیت اور اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے ارادتاً کھانے پینے اور جماع سے مجتنب رہنا ہے۔

رمضان اس طرح گزاریں

اے ۔ اے ۔ خان
٭ فرض روزوں کا اہتمام کریں، کیونکہ اگر سال بھر بھی روزہ رکھیں گے تو رمضان کے روزوں کا ثواب نہیں ملے گا۔
٭ شرعی عذر کے بغیر روزہ قضا ہرگز نہ کریں۔
٭ نماز تراویح بیس رکعات پابندی اور خشوع و خضوع سے ادا کریں۔
٭ ماہ رمضان کی راتیں لغویات میں ہرگز نہ گزاریں۔
٭ ماہ رمضان میں نماز تہجد کا اہتمام کریں۔

علم اسلام کی زندگی اور دین کا ستون ہے

جامعہ نظامیہ کو عارف باللہ شیخ الاسلام حضرت علامہ حافظ محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ علیہ الرحمۃ نے ۱۲۹۲ھ م ۱۸۷۲ء میں تقوی و توکل کی اساس پر علم دین کی اشاعت کیلئے قائم فرمایا ۔ یہ ایک اقامتی دینی درسگاہ ہے ۔ جو علم دین کی تعلیم و اشاعت میں مصروف ہے ۔ اس مرکزی درس گاہ سے لاکھوں طالبان علم فیض یاب ہوئے۔ ان شاء اللہ العزیز تا قیام قی

صحیح بخاری و مسلم کا اجمالی تعارف

علامہ سید احمد سعید کاظمی
حضرت امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے مقدمہ شرح صحیح مسلم میں فرمایا کہ علمائے محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کے بعد اصحی الکتب صحیحین ہیں، یعنی صحیح بخاری اور صحیح مسلم ان دونوں کے حق میں امت مسلمہ کی تلقی بالقبول ان کی عظمت کی روشن دلیل ہے۔

خالق کی ناراضگی سے بچو

کیا تم بے خوف ہو گئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمھیں زمین میں غرق کردے اور وہ زمین تھر تھر کانپنے لگے۔ (سورۃ الملک۔۱۶)

دنیا بڑی حقیر چیز ہے

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یہ دنیا اگر خدا کے نزدیک مچھر کے پَر کے برابر بھی وقعت رکھتی تو اللہ تعالی اس میں سے کافر کو ایک گھونٹ پانی بھی نہ پلاتا‘‘۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ)

دعوت و تبلیغ سے پہلو تہی دین اسلام کا نقصان عظیم

نبوت و رسالت کا بنیادی مقصد دعوت و تبلیغ، انذار (ڈرسنانا)، تبشیر (بشارت دینا) اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کے ذریعہ قوم و ملت کو ضلالت و گمراہی سے نکال کر صراط مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے سعی بلیغ کرنا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق انبیاء کرام کی تبلیغ ’’نذیر عریان‘‘ کے مانند ہوتی تھی، جو کسی بہت بڑے خطرے