الاستفتاء
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قربانی کن افرادپرواجب ہے؟اگر ایک گھر میں کچھ افراد (شوہر‘ بیوی‘بالغ لڑکا‘بالغ لڑکی)مالدار ہوں تو کیا ایک قربانی سب کی طرف سے ہو جائیگی؟بعض افراد حدیث پیش کررہے ہیں کہ ایک قربانی پورے گھر والوں کی طرف سے کافی ہے۔