وزیراعظم کی تائید، امریکی سفارتخانہ کے تحفظ کا دفاع : سلمان خورشید

نئی دہلی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ ایک شریف النفس آدمی ہیں اور معاشیات کے شعبہ میں ایک ذہین شخص ہیں۔ نریندر مودی کے بارے میں ان تبصرہ کانگریس کے احساسات کے مطابق ہے حالانکہ یہ سخت اور تلخ ہے۔ وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ وہ صرف اپنے احساسات کا اظہار کررہے تھے۔

جسٹس گنگولی کا اعزازی پروفیسر کے عہدہ سے استعفیٰ

کولکتہ ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین پریشان حال ریٹائرڈ جسٹس اشوک کمار گنگولی نے آج قومی یونیورسٹی برائے عدالتی علوم کے اعزازی پروفیسر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ اسی یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزام عائد کئے ہیں۔ چند اساتذہ نے ان کے برقرار رہنے پر ذہنی تحفظات کا اظہار کیا تھا

شکتی ملز اجتماعی عصمت ریزی معاملہ : ہائیکورٹ کا التواء سے انکار

ممبئی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شکتی ملز اجتماعی عصمت ریزی کے ملزمین کی جانب سے مقدمہ کی منتقلی کے بارے میں داخل کردہ عرضداشت کی سماعت کرتے ہوئے بامبے ہائیکورٹ نے آج زیریں عدالت میں مقدمہ پر التواء سے انکار کردیا اور ملزمین کے وکلاء کو مناسب اور بہتر نمائندگی کرنے کی ہدایت کی۔ ہائیکورٹ کی تعطیلات بنچ کے جسٹس جی ایس پٹیل نے کہا کہ ہم م

آسارام کی تصویر کی آرتھی اتارنے پر بی جے پی رکن اسمبلی پریشان

اندور۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی اوشاٹھاکر نے ایک تنازعہ پیدا کردیا جبکہ انہوں نے مبینہ طور پر متنازعہ مذہبی رہنما آسارام باپو کی تصویر کی آرتھی اتاری جنہیں مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کے مقدمہ میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اندور حلقہ کی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر نے ایک مذہبی رسم میں نئے سال کی شام نرسنگ واٹیکا میں شرکت کی ت

رعایتی ایل پی جی سلنڈر کوٹہ میں اضافہ حکومت کے زیر غور

نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ وہ سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈروں کا کوٹہ موجودہ 9 کی حد سے بڑھا کر سالانہ فی گھرانہ 12 سلنڈرس کردینے کے مطالبہ کا ’’جائزہ ‘‘ لے گی ، وزیر فینانس پی چدمبرم نے یہ بات بتائی۔ ایک روز قبل ہی سبسیڈی کے بغیر ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 220 روپئے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ۔

لوک پال بل ہمارے ایجنڈے پر کلیدی مسئلہ :کجریوال

نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی آج دہلی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک اعتماد میں کامیابی کے کچھ دیر بعد چیف منسٹر ارویند کجریوال نے کہا کہ جن لوپال بل کی منظوری ان کی حکومت کے ایجنڈہ پر ’’نہایت اہم مسئلہ ‘‘ہے۔ کجریوال نے دہلی حکومت اور شہر کے بلدی اداروں میں کرپشن سے اپنی دسترسکیتمام تر وسائل کے ذریعہ لڑنے کا عزم بھی

وزیر اعظم کا آج سے دورۂ کیرالا

تھرواننتاپورم 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم منموہن سنگھ کیرالا کے سہ روزہ دورہ پر کل شام یہاں پہنچیں گے جبکہ ریاستی دارالحکومت اور کوچی میں ان کا مصروف شیڈول رہے گا۔ ایر پورٹ پر استقبال کے بعد ڈاکٹر سنگھ سنٹرل یونیورسٹی آف کیرالا کے کپیٹل سنٹر کے قیام کے ضمن میں راج بھون میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس دوران ذرائع نے کہا کہ وز