اسکولس میں مسلم طلبہ کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی ۔6جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتوں میں تعلیمی بیداری مہم اور اس کیلئے جاری کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ چنانچہ سال 2012-13ء میں ثانوی اسکولس میں مسلم طلبہ کے شریک ہونے کا تناسب آبادی کے حساب سے کافی بڑھ گیا ہے ۔وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو نے بتایا کہ 2006-07ء میں پرائمری اسکولس میں مسلم طلبہ کی تعداد 9.4فیصد تھی

صرف معلومات طلبی‘مقدمات سے دستبرداری نہیں:اکھلیش

لکھنو۔6جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) مظفرنگر فسادات کے سلسلہ میں مسلم قائدین کے خلاف مقدمات سے دستبرداری کی حکومت اترپردیش کی کوششوں پر آج ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جب کہ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے کہاکہ صرف بعض معلومات طلب کی گئی ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں ایک سوال پر کہا کہ یہ سماج

تلنگانہ کے خلاف درخواست قبل از وقت :سپریم کورٹ

نئی دہلی۔6جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کی تجویز کی مخالفت میں پیش کردہ ایک درخواست کو سپریم کورٹ نے آج پھر مسترد کردیا اور اسے درخواست قبل از وقت قرار دیا۔ جسٹس ایچ ایل دتو اور ایس اے بابڈے پر مشتمل ایک بنچ نے کہاکہ ’’ یہ قبل از وقت ہے ہم آندھراپردیش اسمبلی کی جانب سے قطعی فیصلہ تک اس

مودی کے خلاف ایف آئی آرسے گجرات پولیس کا انکار

احمدآباد۔6 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس نے ایک معطل شدہ آئی اے ایس آفیسر پردیپ شرما کی شکایت پر ایک خاتون پر خفیہ نظر رکھنے ( تانک جھانک ) کے اسکینڈل میں چیف منسٹر نریندرمودی اور ان کے قریبی رفیق کار امیت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پردیپ شرما نے عدالت سے رجوع ہونے کی دھمکی دی ہے ۔ اس موضوع کو منظر عام

جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان ہنوز شدید سردی کی گرفت میں

سرینگر ؍ چندی گڑھ ؍ جے پور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ شب برفباری کے بعد رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے کم سے کم وادی اور لداخ خطہ کے لوگوں کو شدید سردی سے راحت ملی ہے۔ سرینگر جموں و کشمیر کا موسم گرما کا دارالخلافہ ہے، یہاں 2-3 ملی میٹر برفباری ہوئی جبکہ درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پہلگام، گلمرگ،

بنگلہ دیش میں انتخابی تشدد‘ ہندوستان کا اظہار مذمت

نئی دہلی۔6جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے’’ پارلیمانی انتخابات کے دوران تشدد کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ رائے دہی ایک دستوری تقاضہ ہے اور اس ملک میں جمہوری عمل کو اپنے ضابطہ کے مطابق تقاضہ کے تکمیل کی اجازت دی جائے ۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اپوزیشن کے بائیکاٹ اور پُرتشدد جھڑپوں کے دوران منعقدہ ان متنازعہ انتخابات می

گوا کی منہدمہ عمارت کے مقام سے بچاؤ کاری مسدود

پنجی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گوا نے کانکونا ٹاؤن میں منہدم عماررت کے مقام پر بچاؤ کاری مسدود کردی ہے کیونکہ منہدمہ عمارت سے نعشوں کونکالنے کیلئے مسلسل ڈرلنگ سے متصلہ عمارتوں میں ارتعاش کی وجہ سے ہلکے شگاف بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ منوہر پاریکر نے کہا کہ متصلہ عمارتوں کے اثر انداز ہونے کی وجہ سے فی الحال بچاؤ کاری کام

لینڈنگ کے وقت طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا

جے پور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لینڈنگ کرتے وقت ایک طیارہ ٹائر پھٹ جانے سے سنگانیر ایرپورٹ پر کچھ وقفہ کے لئے پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ ٹائر پھٹنے سے البتہ کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ایرانڈیا کی گوہاٹی سے دہلی جانے والی فلائیٹ میں 173 مسافرین سوار تھے لیکن دہلی ایرپورٹ پر ناقص حد

پرواسی بھارتیہ دیوس کاآج آغاز

نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پرواسی بھارتیہ دیوس 2014 کا کل سے نئی دہلی میں آغاز ہوگا ۔ اس کے کلیدی موضوعات میں حفظان صحت پر تبادلہ خیال اور نوجوانوں کی شمولیت ہوں گے۔جاریہ سال کا مرکزی موضوع ’’ہندوستانی برادری کی شمولیت :نسلوں تک ربط ‘‘ہوگا اور نوجوان پرواسی بھارتیہ برادری توقع ہے کہ بیرون ملک نوجوان ہندوستانیوں کی ہندوستان کے

اودے کرن کی موت پر بالی ووڈ میں جزوی سوگ

ممبئی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں آج ایسے بہت سے اداکار مل جائیں گے جو تلگو فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور شاید یہی وجہ ہیکہ تلگو فلموں کے جانے مانے ہیرو، ہیروئنس اور دیگر اداکاروں سے بالی ووڈ اداکار بھی واقف رہتے ہیں۔ گذشتہ روز جب ٹالی ووڈ کے جواں سال اداکار اودے کرن کی خودکشی کی خبر بالی ووڈ کو ملی تو وہاں صرف جزوی سو

گنگولی کے خلاف کارروائی پر التواء کی درخواست مسترد

نئی دہلی 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست مفاد عامہ کی سماعت سے انکار کردیا جس میں خواہش کی گئی تھی کہ سابق جج ایک کے گنگولی کے خلاف تمام کارروائیوں پر حکم التواء جاری کیا جائے ۔ گنگولی کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پی ستا سیوم اور جسٹس رنجن گوگوئی پر مشتمل ایک بنچ نے درخواست مفاد ع

مظفرنگر فسادات مقدمات سے دستبرداری کی تائید

لکھنو۔5جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی نے مظفرنگر فسادات میں ملزمین کے خلاف مقدمہ کی دستبرداری کی تائید کی اور کہا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ کابینی وزیر راجندر چودھری نے حکومت کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنے منشور میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار بے قصور نوجوانو ں کے خلاف مقدم

مجھے ہندوستان میں گرفتار نہیں کیا گیا : عبدالکریم ٹنڈا

نئی دہلی ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے سرکردہ بم ساز عبد الکریم ٹنڈا نے آج یہاں ایک عدالت میں دعویٰ کیا کہ اسے ہندوستان میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ دہلی پولیس نے نیپال سے ’’پکڑا‘‘ اور یہ استدعا کی کہ پولیس کو اُس کے خلاف زیر تصفیہ کیسوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ٹنڈا اُن 20 دہشت گردوں میں سے ہے جن کی ہندوستان نے 26