10 ہزار ایم بی بی ایس نشستوں کو حکومت کی منظوری

نئی دہلی 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )مرکز نے آج ملک بھر میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے زائد از 10 ہزار ایم بی بی ایس نشستوں کے اضافہ کی تجویز کو منظوری دے دی تا کہ ڈاکٹر ۔ مریض تناسب کو گھٹانے میںمدد کی جاسکے ۔10 ہزار کروڑ روپئے کی اس تجویز میں مرکز 7,500 کروڑ روپئے برداشت کرے گا اور ریاستوں / مرکزی زیر انتظام علاقوں کا حصہ 2,500 ک

معیشت پر وزیراعظم کے ادعا کو صدر جمہوریہ کی حمایت

نئی دہلی 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اس دعوے کی حمایت کی کہ ہندوستانی معیشت کی بنیادیں طاقتور ہیں اور ملک کو یقین دلایا کہ یہ قوم سرمایہ کاری کیلئے پُر کشش منزل کے طور پر از سر نو ابھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’جیسا کہ وزیر اعظم نے کل نشاندہی کی ہے کہ ہمارے معاشی بنیادیں بدستور طاقتور ہی

سماج وادی حکومت بے حس :بینی پرساد ورما

لکھنو 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی حکومت انتہائی غیر حساس ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے کہا کہ حکومت سائیفائی میں موج مستی کررہی ہے جبکہ مظفر نگر فسادات کے متاثرین ریلیف کیمپوں میں پریشان ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پڑوس میں موت واقع ہوجائے تو گھروں می

سبسیڈی پر گیس سلنڈرس کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی آج موئیلی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ارکان پارلیمنٹ مجوزہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سبسیڈی پر دیئے جانے والے گیس سلنڈرس کی تعداد کو سالانہ 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ارکان پارلیمنٹ کل وزیرپٹرولیم ویرپا موئیلی سے ملاقات کریں گے۔ ایک سینئر وزیر نے بتا

پنجاب اور راجستھان میں سردی کی شدت میں کمی

سرینگر۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر اور لداخ میں عوام نے بالآخر راحت کی سانس لی کیونکہ گذشتہ کچھ دنوں سے جاری شدید سردی میں کمی واقع ہوئی ہے البتہ برفباری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ کپواڑہ میں سب سے زیادہ برفباری کی اطلاع ہے جبکہ لداخ کے لیہہ کو سردترین مقام قرار دیا گیا ہے۔ اسکینگ کیلئے مشہور گلمرگ میں 1.5 فیٹ برفباری ہوئی ہے جس سے

مہنگائی کیخلاف بائیں بازو کا مجوزہ ملک گیر احتجاج

نئی دہلی 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو جماعتوں نے اشیائے ضروریہ اور پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کے خلاف آئندہ ہفتہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِن جماعتوں نے یونیورسل پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) ، آل انڈیا فارورڈ بلاک اور آر ایس پی قائدین کے سرکردہ اجلاس