ہندوستان
سادھوی پرگیہ کی درخواست ضمانت پر29 جنوری کو قطعی سماعت
ممبئی ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے 2008 ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی درخواست ضمانت پر قطعی سماعت کی تاریخ 29 جنوری مقرر کیا ہے ۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر 29 ستمبر 2008 ء کو ضلع ناسک کے مالیگاؤں میں ہوئے بم دھماکوں کی دوسروں کے ساتھ سازش کی اصل ملزمہ ہے۔ ان دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پ
پرینکا کی صرف رائے بریلی اور امیٹھی میں مہم :کانگریس
نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر پرینکا گاندھی وڈرا کی جانب سے سارے ملک میں انتخابی مہم چلانے کی قیاس آرائیوں کو بالآخر آج ختم کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا صرف رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کی مہم چلائیں گی۔ کانگریس کے ذرائع نے کہاکہ صدر پارٹی سونیا گاندھی اور نائب صدر ر
نیوکلیئر توانائی ترقی کی برقراری کیلئے ناگزیر : وزیراعظم
گورکھپور (ہریانہ)۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ’’صاف ‘‘ اور ’’قابل بھروسہ‘‘ نیوکلیائی توانائی کے عظیم تر استعمال پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج واضح کیا کہ ہندوستان کو ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے بھاری مقدار میں توانائی کی ضرورت پڑے گی جبکہ شرح ترقی گزشتہ 10 سال کے دوران دو مرتبہ عالمی انحطاط کے باوجود اوسط 7.9
ہندوستان پولیو سے پاک ، تین سال سے نیا کیس نہیں
پیرس ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج تین سال مکمل کرلئے جبکہ اُس کا آخری پولیو کیس سامنے آیا تھا ، جس کا مطلب ہے کہ اسے عنقریب سند مل جائے گی کہ اُس نے مفلوج کردینے والے وائرس کو شکست دیدی ہے جو عالمی سطح پر اس مرض کے انسداد کے لئے زبردست حوصلہ بخش تبدیلی ہے ، عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے یہ بات کہی ۔ ہندوستانی وزیر صحت غل
راہول کے حلقہ میں ترقی نہیں ہوئی ، وشواس کا دعویٰ
امیٹھی( یوپی ) ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے خلاف اُن ہی کے حلقہ میں اپنی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس آج ایک دلت کے گھر گئے جہاں کانگریس لیڈر نے ایک رات گذاری تھی ، اور دعویٰ کیا کہ اُس فیملی کے لئے کچھ بھی نہیں بدلا ہے ۔ شاعر سے سیاستداں بننے والے وشواس نے دعویٰ کیا کہ یہاں جواہر پور گاؤں میں س
کانگریس کو مزید نوجوان اور خواتین درکار : راہول
کوچی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج نوجوانوں اور خواتین سے پارٹی میں شامل ہوکر بڑا رول ادا کرنے کی اپیل کی ۔ راہول جو یوتھ کانگریس کے زیراہتمام ضلع الاپوڑہ کے نورناڈ میں یوا کیرالا یاترا میں حصہ لینے کے بعد واپس ہورہے تھے ، نیڈمبا سری ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ زیادہ سے
اقلیتوں کو حقوق سے محروم رکھنے دستور کی غلط تشریح
نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اقلیتی اُمور کے رحمن خان نے آج کہا کہ اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنے کیلئے دستور کی غلط تشریح کی جارہی ہے ۔ جن حقوق کے ذریعہ اقلیتوں کو شہریوں کے ایک طبقہ جیسا سلوک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انھیں فوائد سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ مسٹر کے رحمن خاں جو اقلیتوں کے لئے کوٹہ کے ک
کیدارناتھ سیلاب کے متاثرین کو حکومت یو پی کی عنقریب مالی امداد
لکھنؤ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش جلد ہی ان مہلوکین کے ارکان خاندان کو مالی امداد فراہم کرے گی جو گذشتہ سال اتراکھنڈ کے سیلاب میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک متعلقہ عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے 1150 افراد جو چاردھام یاترا کے لئے روانہ ہوئے تھے، یا تو سیلاب کی نذر ہوگئے یا پھر ہنوز لاپتہ ہیں خصوصی طور پر واد
دہلی میں ملٹی برانڈ ریٹیل شعبہ میں ایف ڈی آئی کا فیصلہ منسوخ
نئی دہلی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے پالیسی پر مبنی ایک غیرمعمولی فیصلہ کو آج منسوخ کردیا جو ماضی میں شیلاڈکشٹ حکومت نے اس ریاست میں ملٹی برانڈ ریٹیل شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت کیلئے کیا تھا۔ حکومت نے کہا ہیکہ وال مارٹ اور ٹیسکو جیسے بڑے عالمی ریٹیل اداروں کے قیام کی اجازت دینے
پرشانت بھوشن کی پریس کانفرنس میں ایک شخص کی ہنگامہ آرائی
نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر پرشانت بھوشن کی پریس کانفرنس میں ایک شخص نے ہنگامہ آرائی کی۔ اس نے جموں وکشمیر میں فوج کی موجودگی کے بارے میں ان کے تبصروں پر احتجاج کیا۔ اس شخص کی شناخت وشنو گپتا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اس سرکردہ وکیل کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے جموں و کشمیر کے بارے میں ان کے حالیہ تبصروں پر انھی
پرشانت بھوشن کی پریس کانفرنس میں ایک شخص کی ہنگامہ آرائی
نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر پرشانت بھوشن کی پریس کانفرنس میں ایک شخص نے ہنگامہ آرائی کی۔ اس نے جموں وکشمیر میں فوج کی موجودگی کے بارے میں ان کے تبصروں پر احتجاج کیا۔ اس شخص کی شناخت وشنو گپتا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اس سرکردہ وکیل کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے جموں و کشمیر کے بارے میں ان کے حالیہ تبصروں پر انھیں
پاریکر کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے عام آدمی پارٹی کا مطالبہ
پنجی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کی گوا یونٹ نے آج بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی یہ سمجھتی ہیکہ وہ سادگی پسند ہے تو پھر اس کے پاس یہ جرأت ہونی چاہئے کہ وہ وزیراعلیٰ گوا منوہر پاریکر کو نریندر مودی کی صرف ایک روز قبل نریندر مودی نے ایک عوامی جلسہ میں وزیراعلیٰ گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نرین
کشمیر، پنجاب اور راجستھان میں سردی کی شدت میں کمی
سرینگر ؍ چندی گڑھ ؍ جے پور ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے لوگوں کو شدید سردی سے کچھ راحت ملی ہے جبکہ درجہ حرارت میں کئی ڈگری کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کا موسم گرما کا دارالخلافہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سلسیس منفی ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ رات سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ، کپواڑہ، پہلگام
خصوصی اختیارات قانون کی برخواستگی مسترد: سربراہ فوج
نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ فوج جنرل بکرم سنگھ نے آج پاکستان کو انتباہ دیا کہ اگر پاکستان قواعد کی خلاف ورزی کرے جیسا کہ حال ہی میں فوجی کارروائی میں پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے اس نظریہ کو مسترد کردیا کہ ہندوستانی فوج نے گزشتہ سال پاکس
راحت رسانی کیمپوں کی رپورٹ حکومت یو پی کو پیش
مظفر نگر ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ضلعی عہدیداروں نے متاثرین فسادات کے راحت رسانی کیمپوں کی صورتحال کے بارے میں حکومت یو پی کو رپورٹ پیش کردی ہے جس میں مظفر نگر فسادات کے متاثرین کی بازآبادکاری اقدامات کا تذکرہ بھی شامل ہے۔ حکومت یو پی کو سپریم کورٹ میں اس سلسلہ میں ایک رپورٹ پیش کرنا ہے چنانچہ اس نے ضلعی عہدیداروں سے یہ رپورٹ طلب
دیویانی کے والد پر شیوسینا کی تنقید
ممبئی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج سفارتکار دیویانی کھوبرگاڑے کے والد اتم کھوبرگاڑے پر جو سابق آئی اے ایس عہدیدار ہیں، مراٹھی ذرائع ابلاغ کو ذات پات کی بناء پر تعصب برتنے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کی ۔ شیوسینا نے قبل ازیں مطالبہ کیا تھا کہ دیویانی کی گرفتاری پر حکومت ہند سخت جوابی کارروائی کرے،
کوئلہ اسکام پر سی پی آئی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج کوئلہ بلاک مختص کرنے کی کارروائی میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی تفصیلات کے بشمول موقف رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ موقف رپورٹ ایک سربمہر لفافہ میں سپریم کورٹ کو پیش کی گئی۔ امکان ہے کہ سپریم کورٹ 15 جنوری کو اس رپورٹ کا جائزہ لے گا
سبسڈی والے سلینڈرس کوٹہ میں اضافہ زیر غور
فیصلے کے اثرات کا جائزہ لینا ضروری ۔ ویرپا موئیلی کا بیان
شیخ حسینہ کو منموہن سنگھ نے فون پر مبارکباد دی
نئی دہلی 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عوامی لیگ کی لیڈر شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی حیثیت سے تیسری مرتبہ حلف لینے پر مبارکباد دی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے شیخ حسینہ کے نام دوبارہ اقتدار ملنے پر مبارکبادی کا پیام روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے باہمی روابط مزید مستحکم ہوں