دہلی میں کہر متعدد پروازیں متاثر

نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دارالخلافہ میں شدید کہر کی وجہ سے ٹرینیں اور فضائی خدمات شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ آئی جی آئی پر کم و بیش 50 قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی اوقات میں تبدیلی کی گئی جبکہ آٹھ پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑدیا گیا ۔ صبح 5-30 تا 9-30 کے درمیان یہاں پہنچنے والی پروازوں کا رخ احمد آباد اور چندی گڑھ ک

جموں و کشمیر میں 73 ویں آئینی ترمیم کے مطالبہ میں شدت

جموں ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی پنچایت مجلس نے آج سنگین نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دستور ہند میں 73 ویں ترمیم کے بل کو 3 فروری تک جموں و کشمیر اسمبلی میں متعارف کیا جائے ۔ آل جموں اینڈ کشمیر پنچایت کانفرنس (AJKPC) نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت منتخبہ سرپنچوں کو مستعفی ہونے پر مجبور کر رہی ہے

عشرت کیس : سی بی آئی ضمنی چارج شیٹ پیش کرسکتی ہے

نئی دہلی۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں سی بی آئی کی جانب سے ضمنی چارج شیٹ بھی پیش کی جاسکتی ہے ، بشرطیکہ آئی بی افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے قانونی رائے اندرون دس یوم موصول نہ ہوجائے ۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ اگر چارج شیٹ کی پیشکشی سے قبل قانونی رائے وصول نہیں ہوتی تو یہ ادارہ عدالت مجاز کو مطلع کر

ہندوستان طالبان کا اگلا نشانہ ہوسکتا ہے ؟ نارائنن

نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق قومی سلامتی مشیر ایم کے نارائنن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہ وئے کہا کہ اگر دہشت گرد گروپس جیسے طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تو اس صورت میں ہندوستان ان کا اگلا نشانہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان ہنوز جہادیوں کی مدد کرتا آرہا ہے جو یقیناً ایک

کمار وشواس پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

لکھنو ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد کمار وشواس کے خلاف ویڈیوز کے ذریعہ مذہبی جذبات کو ٹھیس لگانے کے ریمارکس کرنے پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ مذکورہ ویڈیوز آن لائین پر دستیاب ہیں۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ معاملہ جنرل سکریٹری سری رام جنم بھومی سیوا سمیتی آر پی مشرا کی جانب سے درج کروایا گیا ہے جہاں کمار وشواس نے مبی

تعلقات بہتر بنانے پاکستان فراخدلی کا مظاہرہ کرے : خورشید

جئے پور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو ایک ویژن اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ وزیر خارجہ مسٹر سلمان خورشید نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے سالانہ جئے پور ادبی فیسٹول کے موقع پر ایک سشن کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور ان کے پالیسی سازوں کو چاہئے کہ وہ فرا

یو پی میں خاتون سرپنچ ‘ شوہر ‘ بیٹے اور بھانجے کو گولی مار دی گئی

ٹکم گڑھ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی بی جے پی کی ایک خاتون سرپنچ ‘ اس کے شوہر ‘ بیٹے اور بھانجے کو نامعلوم افراد نے یو پی کے پڑوسی ضلع جھانسی میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ قتل سیاسی مخالفت کی بنیاد پر کیا گیا ۔ متوفی بابلی تیواری 52 سال کدھار گاوں کی سرپنچ تھیں۔ نواڈہ ( مدھیہ پردیش ) ٹاؤن کے

سونیا گاندھی نے ششی تھرور کی رہائش گاہ پہونچ کر اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج لودھی ایسٹیٹ میں واقع مرکزی وزیر ششی تھرور کی رہائش گاہ پہونچ کر ان کی بیوی سنندا پشکر کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ سونیا گاندھی نے وہاں تقریباً 6 تا 7 منٹ گزارے ۔ ششی تھرور کی رہائش گاہ پہونچنے والے دیگر سرکردہ قائدین میں وزیر دفاع اے کے انٹونی ‘ سمندر پار ہندوستا

لوک پال کے صدرنشین و ارکان کیلئے درخواستوں کی طلبی

نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے انسداد رشوت ستانی ادارہ لوک پال میں صدرنشین اور ارکان کے تقررات کیلئے آج درخواستیں طلب کئے ہیں ۔ وزارت اُمور ملازمین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ لوک پال میں صدرنشین اور آٹھ ارکان کے تقررات کیلئے حکومت نے درخواستیں طلب کئے ہیں ۔ اہل و مستحق افسران کی نامزدگیوں سے متعلق ایک مکتو

فساد متاثرین کی باز آبادکاری پر حقوق انسانی کمیشن مطمئن

لکھنو 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی میں سماجوادی پارٹی کو آج اس وقت راح نصیب ہوئی جب قومی حقوق انسانی کمیشن نے مظفر نگر فساد متاثرین کی باز آبادکاری کیلئے اس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی ہے ۔ تاہم کمیشن نے یہ واضح کیا کہ ریلیف کیمپس میں جو سہولیات فراہم کی گئی تھیں وہ ناکافی تھیں۔ قومی حقوق انسانی کمیشن کے صدر نشین کے

گیس سلینڈرس کوٹہ میں اضافہ ہوگا : موئیلی

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پٹرولیم مسٹر ایم ویرپا موئیلی نے آج کہا کہ سبسڈی پر فراہم کئے جانے والے پکوان گیس سلینڈرس کی تعداد کو سالانہ 9 سے بڑھا کر 12 کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے اضافہ کی وکالت کے بعد یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاں اس کوٹہ میں اضافہ کیا جائیگا ۔

عہدیدار سی اے جی اور سی وی سی سے خوفزدہ، پراجکٹس کی منظوری سے گریز

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پالیسی مفلوج ہوجانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج اعتراف کیاکہ شرح ترقی سست رفتار ہوگئی ہے کیونکہ انفراسٹرکچر پراجکٹس کی منظوری سی اے جی اور سی ای سی کے خوف سے سرکاری عہدیدار دینے سے گریز کررہے ہیں۔ اُنھوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اُن کی حکومت کا ریکارڈ اپوزیشن حکومتوں کے

بینکوں کی کُل ہند ہڑتال ملتوی

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری شعبہ کی بینکوں کے ملازمین کی یونینوں نے 20 جنوری سے 2 روزہ مجوزہ ہڑتال ملتوی کردی کیونکہ انتظامیہ نے ملازمین کی اُجرتوں میں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے۔ جنرل سکریٹری نیشنل آرگنائزیشن آف بینک ورکرس اشونی رانا نے کہاکہ آئی بی اے کے ساتھ آج کے اجلاس میں مثبت پیشرفت دیکھی گئی اور تنخواہوں میں سابق

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

جموں 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج بریگیڈیر کی سطح کے فلیگ اجلاس میں جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے خلاف ورزیوں کے خلاف پاکستان سے زبردست احتجاج کیا۔ فوج کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ پاکستانی عہدیداروں نے خلاف ورزیوں کی حسب معمول تردید کردی۔مبینہ طور پر اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہ