یو پی اردو اکیڈیمی تشکیل نو معاملہ پر آج سماعت

لکھنو ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ (لکھنو بنچ) میں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل مسٹر محمد فاروق ایڈوکیٹ نے توہین عدالت کی ایک درخواست گزاری ہے جس پر 23 جنوری کو سماعت متوقع ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق روایتی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ لکھنو بنچ کے اس فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جس کی رو سے اترپردیش اردو اکیڈیمی کی تشکیل ن

جنرل وی کے سنگھ جموں و کشمیر کونسل کے سامنے حاضر ہونے میں ناکام

جموں ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ آج جموں و کشمیر لیجسلیٹیوکونسل کی مراعات کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے سے دوسری مرتبہ بھی ناکام رہے۔ حکمراں نیشنل کانفرنس نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنرل سنگھ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے انٹرویو کے دوران عائد کردہ الزامات کی وضاحت کریں۔

دارجلنگ کے شہریوں میں اتحاد پر ممتابنرجی کا زور

دارجلنگ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پہاڑی علاقوں اور میدانوں کے عوام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہاکہ دارجلنگ میں پائیدار امن بحال ہوچکا ہے جو ماضی میں بند اور علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ کی بناء پر متاثر ہوچکا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ چاہتی ہیں کہ دارجلنگ، دواروں اور ترائی کے علاقہ کے عوام م

میری ماں ذہنی طور پر طاقتور تھیں، خودکشی خارج از امکان

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سنندا پشکر کی موت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیوں کو بکواس قرار دیتے ہوئے اُن کے فرزند شیو مینن نے کہاکہ وہ ’’ذہنی طور پر بہت زیادہ طاقتور تھیں‘‘۔ اُن کی خودکشی خارج ازامکان ہے۔ بدقسمتی سے وہ ذرائع ابلاغ کی اُن کے لئے پیدا کی ہوئی ذہنی اُلجھنوں کا شکار ہوگئیں اور مختلف ادویہ کا غلط امتزاج استعمال ک

چارہ اسکام : مجرمین میں جگدیش شرما بھی شامل

رانچی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج چارہ مقدمہ کے 19 مجرموں بشمول نااہل قرار دیئے ہوئے جنتادل (یو) کے کرن پارلیمنٹ جگدیش شرما کو جو 1990 ء کی دہائی میں گوڈا ٹریژری سے ایک کروڑ 16 لاکھ روپئے دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کرنے کے بارے میں ہے، ملزم قرار دیا۔ سی بی آئی کے جج سیتارام پرساد نے جگدیش شرما کو مجرم قرار دیت

رعایتی ایل پی جی سلنڈرس کوٹہ میں اضافہ متوقع

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گھریلو پکوان گیس (ایل پی جی) سلینڈروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے کی گئی پرزور تائید کے بعد وزیر پٹرولیم ایم ویرپا موئیلی نے آج کہاکہ سبسیڈی یافتہ ایل پی جی سلینڈرس کے کوٹہ کو 9 سے بڑھاکر 12 کرنے کی تجویز پر اِس ہفتہ کابینی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ مسٹر موئیلی

ایل او سی کے پار تجارت بدستور معطل

سرینگر ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لائین آف کنٹرول کے پار تجارت وادی کشمیر میں آج دوسرے روز بھی معطل رہی جبکہ ہندوستانی حکام کی جانب سے ایک پاکستانی ڈرائیور کی گزشتہ ہفتے براؤن شوگر کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں گرفتاری پر تعطل برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ کوئی بھی مال بردار گاڑی شمالی کشمیر کے یوری سیکٹر میں ’امن سیتھو‘ سے نہیں گزر

ہندوستان کی آج جنیوا۔ I Iمیں شرکت

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی سرپرستی والی بین ا لاقوامی کانفرنس برائے شام میں حصہ لے گا جو کل سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی، جس میں تمام متحارب فریقوں ، دیسی اور بین الاقوامی گروپوں کو یکجا لایا جائے گا تاکہ موجودہ بحران کی یکسوئی کرتے ہوئے اس عرب ملک میں جاری لڑائی کا کوئی سیاسی حل تلاش کیا جا

مظفر نگر :فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے 22ملزموں کا گرفتاری وارنٹ

مظفر نگر 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ایک مقامی عدالت نے 22 افراد کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جو مبینہ طور پر مظفر نگر فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ واقعات میں ملوث تھے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے 22 ملزموں کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے جو فی الحال فرار ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو ان واقعات کی ت

شمال مشرقی علاقوں میں یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کا اعلان

گوہاٹی۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اُلفا ۔ انڈیپنڈنٹ اور پانچ دیگر شمال مشرقی عسکریت پسند تنظیموں نے مشترکہ طور پر یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ اور اس روز بند منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اُلفا انڈیپنڈنٹ کی جانب سے اظہار یگانگت والے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بائیکاٹ اور ہڑتال کو آرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے منائی جائے گی۔ بیان ک

غازی آباد میں زیر تفتیش قیدی فرار‘سب انسپکٹر گرفتار

غازی آباد۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چار پولیس عہدیداروں بشمول ایک سب انسپکٹر کو اسوقت گرفتار کرلیا گیا جب عدالت میں زیرتفتیش ایک قیدی کو مقدمہ کی سماعت کے بعد جیل واپس لے جاتے ہوئے ملزم شاہد واسنافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جو دوہرے قتل کا ملزم تھا۔

مونگیر میں نکسلائیٹس کے خلاف کارروائی دھماکو اشیاء ضبط

شنڈے کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج رات وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی جبکہ حکومت یہاں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے دھرنا سے نمٹنے کی جدوجہد سے دوچار ہے ۔ شنڈے کی وزیراعظم سے ملاقات مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے کچھ دیر بعد ہوئی ۔ ایسی بات ہورہی ہے کہ وزیر داخلہ قانونی ماہرین سے کجریوال کے خلاف کاررو

عام آدمی پارٹی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع : کانگریس

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کے لئے ’’اُلٹی گنتی‘‘ شروع ہوگئی ہے ، کانگریس نے آج یہ بات اروند کجریوال اور اُن کے رفقاء کے دہلی پولیس کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردینے کے تناظر میں کہی اور تعجب کیا کہ اگر چیف منسٹر دھرنا پر بیٹھ جاتے ہیں تو حکومت کون چلائے گا ؟

تلنگانہ بل جامع نہیں ، ترمیمات کی ضرورت

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ آندھراپردیش کی تقسیم سے متعلق تلنگانہ بل جامع نہیں ہے اور سیما۔آندھرا عوام کی فکر و تشویش کو دور کرنے کیلئے اس میں ترمیمات ضروری ہیں۔ اپوزیشن جماعت نے جس کی تائید پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے کانگریس پر اس مسئلہ کو اپنا داخلی معاملہ تصور کرتے ہوئے

خواتین تحفظ بل کیلئے راہول کی پرزور حمایت

بھوپال ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی نے آج خواتین کے تحفظ بل کی عاجلانہ منظوری کیلئے پرزور حمایت کی اور عزم کیا کہ قائدانہ عہدوں پر ’’ممکنہ طورپر زیادہ سے زیادہ ‘‘ خواتین کو فائز کرنے کی سمت کام کریں گے ، اور یاد دہانی کرائی کہ اُن کی دادی اندراگاندھی ، گاندھی گھرانے میں ’’باس‘‘ ہوا کرتی تھیں ۔ نائب صدر کانگریس نے خوا

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں کاروان امن بس مسدود

سرینگر ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حکام نے ایل او سی پر سرینگر تا مظفر آباد چلائی جانے والی بسوں کو آگے بڑھنے سے ر وک دیا تاکہ ہندوستانی حکام کی جانب سے ایک گرفتار شدہ پاکستانی ڈرائیور کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے جسے 100 کروڑ روپئے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ دریں اثناء ریجنل پا

’’کرسی کی عزت برقرار رکھیں‘‘

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے تحقیقات کی تکمیل سے قبل دہلی پولیس کے خلاف کارروائی کرنے سے آج صاف طورپر انکار کردیا اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے عہدہ کا وقار برقرار رکھیں۔ ریل بھون کے باہر کجریوال کے احتجاجی دھرنا کے بارے میں ایک سوال پر شنڈے نے جواب دیا کہ انھیں