90سالہ مجاہد آزادی کی 60سالہ خاتون سے شادی

کوذی کوڈ۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 90سالہ مجاہد آزادی نے ایک 60سالہ آنگن واڑی ٹیچر سے شادی کرلی۔ اے ایس نارائن پلائی نے کہاکہ شادی کا مقصد وہ نہیں ہے جو لوگ سمجھ رہے ہیں۔ میں کوئی نوجوان شخص نہیں ہوں اور نہ ہی اولادکا خواہشمند ۔ مسٹر پلائی آج بھی ایک فعال سماجی کارکن ہیں اور مختلف سماجی معاملات اور تنازعات کے خلاف لڑتے ہیں۔ ویسٹ ہل

یوم جمہوریہ سے قبل جموں و کشمیر میں سخت سیکیوریٹی

سرینگر۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوم جمہوریہ سے قبل جموں و کشمیر میں سیکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ وادی کے مشہور و معروف بخشی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی زائد جمعیتوں کو شہر کے تمام حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی دہش

آسام میں کار بم دھماکہ، دو ہلاک

گوہاٹی۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے دیما ہاوساؤ ڈسٹرکٹ میں ایک کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ سات کیلو نامی علاقہ میں رونما ہوا جس کے بعد پولیس کو تباہ شدہ کار میں سے دو جلی ہوئی نعشیں ملیں۔ ایک پولیس عہدیدار کاکہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد بم کسی اور جگہ لے جارہے تھ

تاج محل جمعہ کو کھلا رہے گا ‘ 5000 روپئے ٹکٹ

آگرہ ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تاج محل اب جمعہ کو عوام کیلئے کھلا رہے گا لیکن انہیں 5000 روپئے ٹکٹ خریدنا ہوگا ۔ بیرونی سیاحوں کو 100 ڈالرس کا ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا ۔ ڈیویژنل کمشنر آگرہ پردیپ بھٹناگر کی زیرصدارت ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر جمعہ کو صبح 7 بجے تا 12 بجے تاج محل دیکھنے کی اجازت رہے گی۔ اس سے پہلے ہر

مظفر نگر فسادات : اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ کو دھمکیاں

مظفر نگر 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ ایک خاتون کو ٹیلیفون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اُسے ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ ملزمین کے خلاف اپنے مقدمہ سے دستبردار ہوجائے۔ ایک سماجی کارکن حاجی مان علی کے بموجب دھمکی آمیز ٹیلیفون کال متاثرہ خاتون کے شوہر کو دیہات پھوگنا میں کل وصول ہ

تیل کمپنیاںآدھار کارڈ پر اصرار نہ کریں:مدراس ہائیکورٹ

مدورائی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مدراس ہائیکورٹ نے آج تیل کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ راست سبسڈی منتقلی سے استفادہ کیلئے صارفین کے آدھار کارڈز داخل کرنے پر اصرار نہ کریں۔ جسٹس آر سدھاکر اور جسٹس وی ایم ویلمونی پر مشتمل مدراس ہائیکورٹ کی مدورائی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جب تک عدالت عظمی کی جانب سے فیصل

ٹیچرس بھرتی اسکام میں شیوراج سنگھ چوہان اور اہلیہ ملوث؟

بھوپال۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوتھ کانگریس کے قائدین نے مدھیہ پردیش میں ٹیچرس بھرتی اسکام میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی اہلیہ سادھنا سنگھ کے لوث ہونے کے خلاف سڑکوں پر زبردست احتجاج منظم کیا ۔جہاں انہوں نے اس اسکام کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے تمام اہم راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھی

مغربی بنگال میں اجتماعی عصمت ریزی کے تمام 13 ملزمین گرفتار

کولکتہ۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے بربھوم ڈسٹرکٹ میں ایک قبائیلی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر ایم کے نارائنن نے کہا کہ خاطیوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ 13افراد نے 20سالہ قبائیلی خاتون کی عصمت ریزی حیرت انگیز طور پر گاؤں کی پنچایت کے حکم پر کی جس کا معاشقہ

سنندہ پشکر کی موت کا مقدمہ کرائم برانچ کو منتقل

نئی دہلی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ پشکر کی پر اسرار موت کے مقدمہ کو آج دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ سنندہ پشکر گذشتہ جمعہ کو دہلی کی ایک ہوٹل میں پر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ذرائع نے کہا کہ یہ مقدمہ کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ اس میں کئی پہلو شامل ہیں۔ منگل

ناگیشور راؤ کو بالی ووڈ کا خراج عقیدت

ممبئی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام )تلگو اداکار اکینینی ناگیشور راؤ کے انتقال سے جہاں تلگو فلمی صنعت کو نقصان ہوا ہے وہیں بالی ووڈ پر بھی اسکے اثرات پائے گئے۔ ناگیشور راؤ اور این ٹی راما راؤ کا تلگو فلمی صنعت میں وہی مقام تھا جو ہندی فلموں میں دلیپ کمار اور راجکپور کا تھا۔اکینینی ناگیشور راؤ کی کئی فلموں کو ہندی میں ری میک بھی کیا گیا تھ

دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ کی ریہرسل پر ٹریفک جام

نئی دہلی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی دہلی میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک بہاؤ انتہائی سست رفتار ہوگیا ہے کیونکہ متعدد مقامات پر سڑکوں کو عام گاڑیوں کے استعمال کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ راج پتھ جانے والی اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور ٹریفک کنٹرول کیلئے پولیس کی زائد جمعیت طلب کی گئی ہے۔ خصوصی طور پر سکندر

سومناتھ بھارتی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہیکہ وہ وزیرقانون سومناتھ بھارتی کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ جنوبی دہلی میں نصف شب حملہ کرتے ہوئے ایک افریقی خاتون کو نشانہ بنانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے افریقی خاتون کے مکان پر ہلہ بولنے اور حملہ کرنے والے گروپ کی قیادت کی تھی۔ یوگانڈا کی

کرنسی نوٹ واپس لئے جائیں گے

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے بتایا ہے کہ2005ء سے قبل جاری کردہ تمام بینک نوٹوں کو 31 مارچ 2014ء کے بعد مارکٹ سے مکمل طور پر واپس لے لیا جائے گا۔ اور ان نوٹوں کی گشت روک دی جائے گی۔ عوام الناس کو چاہئے کہ وہ یکم ؍ اپریل 2014ء سے بینکوں سے رجوع ہوکر اپنے ان نوٹوں کو تبدیل کرالیں۔ آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس

کرناٹک میں مرکزی لوک پال ایکٹ نافذہوگا

بنگلور ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں کانگریس نے صاف ستھری، فعال اور شفاف حکومت فراہم کرنے اپنے وعدہ کے پابند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مرکز کے لوک پال ایکٹ کو اخذ کرنا چاہتی ہے جو بدعنوانیوں کے خلاف لڑنے کا ایک موثر ہتھیار ثابت ہوگا ۔ گورنر ایچ آر بھردواج نے ریاستی لیجسلیچر کے مشترکہ اجلاس سے اپنے روایتی خطاب کے د

حق شہری قانون کی آئندہ پارلیمانی سیشن میں منظوری

بنگلور ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر وی نارائنا سوامی نے آج کہاکہ ایک بل پیش کیا جائے گا جس میں شہریوں کو پاسپورٹس، وظیفے اور پیدائش و اموات سرٹیفکیٹس کی اجرائی کی خدمات کو فوری وقت پر انجام دیئے جانے لازمی قرار دیا جائے گا۔ یہ بل آئندہ ماہ پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران منظور کیا جائے گا۔ حق شہری قانون برائے وقت پر اشیاء اور خدمات

ایودھیا تنازعہ کی 26 فائلوں سمیت تین بڑی فائلوں کی گمشدگی

لکھنو ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ (لکھنو) کی ڈیویژن بنچ نے آج ہندو مہا سبھا کی نظر ثانی کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں ہندو مہا سبھا نے کہا تھا کہ سابقہ اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں پورے ملک سے تین ہزار اہم سرکاری فائلیں سرکاری ریکارڈ سے غائب کردی گئی تھی۔ یہ فائلیں ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے بھیانک فرقہ و