دہلی حکومت کی تائید سے دستبرداری میں جلدی نہیں:کانگریس

نئی دہلی ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج واضح کردیا کہ دہلی کے عام آدمی پارٹی کو دی جانے والی تائید پر دوبارہ غور کرنے کے معاملہ میں کوئی جلدی نہیں ہے ۔ تاہم کانگریس نے دہلی حکومت کے انداز کارکردگی پر افسوس و ناخوشی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی کے ایک وزیر سومناتھ بھارتی کی جانب سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے یوم آز

راہول سے لالو کی ملاقات ، اتحاد کی قیاس آرائیاں

نئی دہلی ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد نے رواں مہینہ کے دوران کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے آج دوسری مرتبہ ملاقات کی اس دوران یہ اشارے بھی مل رہے ہیں کہ کانگریس اور آر جے ڈی بہار میں ’سیکولر اتحاد‘ کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس ملاقات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ ایل جے پی کے سربراہ

کجریوال حکومت کو مطالبات پورے کرنے 10 دن کی مہلت

نئی دہلی ۔ 27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے برطرف رکن اسمبلی ونود کمار بنی نے پارٹی سے معزولی کے دوسرے دن اروند کجریوال حکومت کے خلاف دھرنا منظم کیا لیکن انھوں نے چار گھنٹے کے اندر احتجاج سے اچانک دستبرداری اختیار کرلی اور حکومت کو انتباہ دیا کہ اُن کے مطالبات بشمول جن لوک پال بل کی آئندہ دس دن میں منظوری عمل میں نہ لائی ج

کسی بھی حکومت نے ایک ماہ میں ہمارے مساوی کام نہیں کیا:کجریوال

نئی دہلی27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے سابق قائد ونود کمار بنی کے پارٹی پر تبصرہ کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے کہا کہ حکومت بچانے کیلئے انہیں سیاسی کھیل کھیلنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایک ماہ کے عرصہ میں کسی بھی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا ان کی حکومت نے کیا ہے۔ انہو ںنے کہا

مظفر آباد فسادات کے 21 ملزمین کی جائیدادوں کی ضبطی کی کارروائی کا آغاز

مظفر نگر 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک مقامی عدالت نے مظفر نگر فسادات کے لوٹ مار اور آتشزنی میں ملوث 21 ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے خصوصی تحقیقات ٹیم (ایس آئی ٹی) کی درخواست پر جو مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 83 کے تحت ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کی کاررو

ہندوستانی نظام تعلیم پر آر ایس ایس سربراہ کی تنقید

تیزپور(آسام)27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آر ایس ایس کے سربراہ موہن راو بھاگوت نے ملک کے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی نظام بن گیا ہے۔ نوجوانوں کو معاشرے کی بہت کم فکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے منافع بخش کیرئیر کے پیچھے دوڑ رہے ہیں ۔ انہیں سماجی یا قومی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں ہے۔ وہ سوامی ویویکا نند کی 150 ویں یوم پیدائش

بھٹکل اور ساتھی کے خلاف تحقیقات کی تکمیل کیلئے پولیس کو 15دن کی مہلت،خصوصی عدالت کے احکام

نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک مقامی عدالت نے آج انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی بااعتماد ساتھی اسد اللہ اختر کے خلاف تحقیقات کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر خصوصی عدالت نے پولیس کو تحقیقات کی تکمیل کیلئے مزید 15 دن کی مہلت دیدی۔یسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر نے مبینہ طور پر یہاں ایک غر قانونی اسلحہ کا کارخانہ ق

ایران میں غیرقانونی طور پر محروس دو ہندوستانی رہا

وڈودرہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے زنجان شہر میں جن دو ہندوستانیوں کو مبینہ طور پر ایک گیسٹ ہاؤس میں محروس رکھا گیا تھا، انہیں رہا کردیا گیا۔ ایک خانگی انجینئرنگ کمپنی نے انہیں محروس کر رکھا تھا جن میں وڈودرہ کا ساکن 36 سالہ سنکیت پنڈیا اور ہریانہ کا ساکن محمد حسین خان شامل ہیں۔ یہ دونوں ایران میں ایک ہندوستانی کمپنی میں برسرک

پروین طلحہ، پہلی مسلم خاتون بیورو کریٹ جنہیں پدم شری سے نوازا گیا

لکھنؤ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اس سال جن لوگوں کو پدم شری کے اعزاز سے نوازا ہے ان میں لکھنؤ کی مسلم بیورو کریٹ کلاس I افسر پروین طلحہ کا نام بھی شامل ہے۔ پروین طلحہ کا تعلق لکھنؤ کے علمی خانوادے سے ہے۔ یوں تو ان کا آبائی وطن قصبہ باون (ہردوئی) ہے لیکن ایک مدت ہوئے ان کا خاندان لکھنؤ منتقل ہوگیا اور لکھنؤ ایک

نیوکلیر معاملت پر اختلافات میں کمی: جاپان

نئی دہلی۔/26جنوری( سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ سیول نیوکلیر معاہدہ پر اختلافات کم ہورہے ہیں اور دونوں ممالک علاقائی موضوعات جیسے چین کے بڑھتے فوجی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیر کی سطح پر مذاکرات کے ذریعہ ایک نئے میکانزم کے امکانات بھی تلاش کئے جائیں گے۔ ہندوستان کی جانب سے جاپان کو

وادیٔ کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ

سری نگر۔ 26؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وادیٔ کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت مزید کم ہوگیا، کیونکہ سردی کی لہر پورے علاقہ کو اپنی گرفت میں لئے ہوئے ہے۔ سری نگر میں 0.9 درجہ سیلسیس درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ مسلسل پانچویں رات درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے اُوپر تھا۔ قاضی گُنڈ میں منفی 0.9، کھوکرناگ میں منفی 1.8، پہلگام میں منف

ٹاٹا موٹر س کے ایم ڈی ہوٹل کی 22ویں منزل سے گرکر ہلاک

بنکاک۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاٹا موٹرس کے منیجنگ ڈائرکٹر کارل سلایم بنکاک کی فائیواسٹار ہوٹل کی 22ویں منزل سے گرکر ہلاک ہوگئے ۔وہ ٹاٹا موٹرس کی تھائی لینڈ برانچ کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ 51سالہ سلایم ہوٹل کی 22ویں منزل سے چوتھی منزل پر گرے اور ان کی موت واقع ہوگئی ۔ میڈیا کے مطابق پولیس کو ہوٹ

مظفر نگر فسادات میں بے گھر مزید ایک شیرخوار فوت

مظفر نگر ۔ /25 جنو ری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر کے مظفر نگر فسادات میں بے گھر ایک خاندان سے تعلق رکھنے والی چار ماہ کی لڑکی پڑوسی ضلع شاملی کے کندلہ ٹاؤن میں شدید سردی کے سبب فوت ہوگئی ۔ اس شیر خوار کی ماں احسان نے کہا کہ مظفر نگر فسادات کے دوران اپنے آبائی گاؤں بہاؤدی سے بے گھر ہوگئی تھی اور گزشتہ ماہ تک بھی ریلیف ک

سی بی آئی کے 27 عہدیداروں کو میڈلس

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اروشی ہیمراج قتل کیس ‘ نیشنل رورل ہیلت مشن اور کوئلہ تخصیص اسکام جیسے کیسوں میں سی بی آئی تحقیقات کی قیادت کرنے والے عہدیداروں کو آج یوم جمہوریہ کے موقعہ پر میڈلس دیا جارہا ہے ۔ سی بی آئی کے 27 عہدیدار یہ میڈلس حاصل کریں گے ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر ایس ٹی ایف مینا سنگھ 1989 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر راجستھان کی

اسٹنگ آپریشن تنازعہ : عام آدمی پارٹی کی عرضی پر 19 مارچ کو غور

نئی دہلی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ارکان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے جبکہ ہتک عزت کی ایک فوجداری شکایت ایک نیوز پورٹل کے سی ای او کیخلاف دائر ہے کہ ایک ’’من گھڑت‘‘ ویڈیو جاری کی گئی جس میں مبینہ طور پر دکھایا گیا کہ بعض پارٹی امیدواروں نے حالیہ اختتام پذیر ا

یوم جمہوریہ کی خصوصیت دفاعی اسلحہ کی نمائش دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی ؍ ممبئی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں یوم جمہوریہ تقریب کے سلسلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس اور نیم فوجی فورسیس کے تقریباً 25 ہزار ارکان تعینات کئے گئے ہیں اور سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے تاکہ یوم جمہوریہ تقاریب کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے پاک رہیں۔ زمین اور فضاء میں سخت حفاظتی انتظام

ایل پی جی کوٹہ میں اضافہ کی تجویز کو کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری

نئی دہلی ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کابینی کمیٹی برائے اقتصادی امور توقع ہے کہ اپنے آئندہ اجلاس میں سبسیڈی یافتہ گھریلو پکوان گیس ایل پی جی کے سالانہ کوٹہ کو 9 سے بڑھاکر 12 کردیا جائے گا ۔ وزیر پٹرولیم ایم ویرپا موئیلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ میں اضافہ کی تجویز پر گزشتہ ہفتہ کابینی نوٹ جاری کردیا گیا ۔ کابین

پولیس کی بربریت والے ویڈیو کے بعد 3 پولیس ملازمین معطل

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج قومی دارالحکومت میں مبینہ پولیس بربریت کے حامل ایک ویڈیو کو عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری کئے جانے کے بعد 3 پولیس ملازمین کو معطل کردیا۔ یہ ویڈیو ریل بھون میں دہلی پولیس کے خلاف عام آدمی پارٹی کے دھرنا کے چند دنوں بعد سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 3 پولیس ملازمین مبینہ طورپر لکڑ

صدر جمہوریہ کا آج قوم سے خطاب

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کل قوم سے خطاب کریں گے۔ اس خطاب کو 7 بجے شام سے دور درشن کے تمام چینلس پر انگریزی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہندی میں خطاب ہوگا۔ اس خطاب کو آل انڈیا ریڈیو کے تمام اسٹیشنوں سے نشر کیا جائے گا۔ مزید برآں آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے علاقائی زبا