وقف املاک پر ناجائز قبضے برخاست کرنے پرسنل لا بورڈ کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے وزیر اعظم شری منموہن سنگھ اور صدر نشین یو۔پی۔ اے مسز سونیاگاندھی سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں فرقہ وارانہ تشدد کے انسداد کا بل پیش کرکے منظور کروایا جائے جناب محمد عبدالرحیم قریشی اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ نے کہا کہ کانگریس اور اس کی

قومی اقلیتی کمیشن بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کوشاں

لکھنو ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی اقلیتی کمیشن کی پوری سات رکنی ٹیم نے آج فساد زدہ مظفر نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور کمیشن نے ان ضلع کے حکام سے مقامی وکاس بھون میں صلاح و مشورہ کیا ، اس موقع پر مظفر نگر اور شاملی کے ضلع مجسٹریٹوں کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس کے تمام اہلکار موجود تھے ۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چیرمین مسٹر وجاہت ح

بس ۔ ٹینکر تصادم، سات ہلاک

ممبئی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ۔ احمد آباد شاہراہ پر ایک لکژری بس کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا جانے کے حادثہ میں سات افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ منگل کی شب میانر علاقے میں پونے سے احمد آباد جانے والی بس ایک ٹینکر سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگئی تھی جس کی وجہ شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹرافک جام رہا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ڈھاکہ ۔گوہاٹی پروازیں

شیلانگ ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے ہندوستان کی شمالی مشرقی ریاستوں کے فصائی رابطہ آسان تر کرنے کیلئے اپنی سرکاری فضائی خدمات بنگلہ دیش بمن کی ڈھاکہ سے گوہاٹی کیلئے پروازوں کو ہفتہ میں دو بار چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

افریقی شہری کو دس سال کی سزائے قید

مظفر نگر فسادات کے 9 ملزمین پر فرد جرم عائد

مظفر نگر 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے مظفر نگر فسادات کے 15 ملزمین میں سے 9 پر ضلع شاملی کے دیہات میں 3 نوجوانوں کے قتل کے الزام میں فرد جرم داخل کردیا۔ استغاثہ کے بموجب 15 افراد کے خلاف پولیس نے اِس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے 9 ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ باقی ملزم فرار ہیں۔ تاحال 240 افراد گرفتار، 46 خودسپرد ہوچکے ہیں اور 11

مذہبی جذبات مجروح کرنے کی کمار وشواس کے خلاف شکایت

بھوپال 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے قائد کمار وشواس کے خلاف ایک مباحثے کے دوران مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں آئی ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ مقامی سماجی کارکن ابھینو چکردھر نے جو ایک این جی او چلاتے ہیں، شکایت میں الزام عائد کیاکہ کمار وشواس نے مشاعروں اور کوی سمیلنوں کے ریاست اور ملک گی

نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا آج وزیراعظم افتتاح کریں گے

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کل بروز چہارشنبہ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ وزارت اقلیتی امور کے تحت نیا سنٹرل پبلک سیکٹر ادارہ ہوگا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ وقف جائیدادوں کو موثر طور پر فروغ دیتے ہوئے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اس ادا

ہم جنس پرستی پر امتناع برقرار، سپریم کورٹ میں درخواست نظرثانی مسترد

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیئے جانے اور دفعہ 377 کے قانونی جواز کی توثیق سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظرثانی سے انکار کردیا ہے ۔ اس سے حکومت کی ہم جنس پرستی کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کی کوشش کو دھکا پہونچا جبکہ ہم جنس پرستوں کے حق میں مہم چلا رہی تنظیموں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو مایوس

دہلی میں دن دھاڑے 7.69 کروڑ روپئے لوٹ لئے گئے

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے مصروف ترین لاجپت علاقہ میں دن دھاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک تاجر کے پانچ ملازمین کے پاس سے 7.69 کروڑ روپئے کی رقم لوٹ لی گئی ۔ یہ رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ یہ رقمی اعتبار سے قومی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ڈکیتی قرار دی جارہی ہے۔ پولیس نے

مدارس کے اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ:اکھلیش

لکھنو ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج مدارس کے اساتذہ کو دیئے جانے والے مشاہرہ میں اضافہ اور ان کے لئے ایوارڈس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے دینی مدارس کے منتظمین اور پرنسپلس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے

شورش زادہ علاقوں میں تعینات فوج کوجوابدہ بنانا چاہئے : مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات جئے رام رمیش

نئی دہلی28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات جئے رام رمیش نے کہا کہ ملک کے شورش زادہ علاقوں میں تعینات فوج کو زیادہ شفاف اور جوابدہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو شورش پسندی کو ایک قابل ستائش صفت اور صیانتی انتظامیہ کو عفریت فطرت قرار دے رہے ہیں۔ ان کے خیال میں فوج کو جوابدہ اور شفاف ہونا چاہئے چاہے کوئی مملکت ہ

اسٹالن کی اندرون تین ماہ موت ہوجائے گی: الاگیری

چینائی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی اپنے بڑے بیٹے الاگیری سے بہت زیادہ ناراض معلوم ہوتے ہیں کیونکہ انہیں حالیہ دنوں میں معطل بھی کیا گیا ہے۔ڈی ایم کے سربراہ نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الاگیری نے خود اپنے چھوٹے بھائی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جو شاید ہمارے سماج میں کسی کو بھی پسند نہیں آئے گی۔ اپنے

جموں میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عام زندگی درہم برہم

جموں۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) جموں ٹرانسپورٹرس کی عام ہڑتال کے بعد عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ ٹرانسپورٹرس مسافر کرایوں میں اضافہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آل جموں اینڈ کشمیر پاسنجر ٹرانسپورٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ تمام گاڑیاں بشمول بس، ٹیکسیاں اور آٹو رکشا سڑکوں سے غائب ہوگئے اوری

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب

پٹنہ 28 جنوری (پی ٹی آئی) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے 30 جنوری کو کشن گنج میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ریاستی حکومت کو مدعو نہ کئے جانے پر مرکز کی سخت مذمت کی ہے اور کہاکہ یو پی اے حکومت نے ایسا کرتے ہوئے ایک غلط مثال قائم کی ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی توقع ہے کہ کشن گنج کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر کی تع

کانگریس 1984,1989 ء کے فسادات کی ذمہ دار

پٹنہ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج یہاں کہاکہ مرکز میں برسر اقتدار کانگریس 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کی ذمہ دار تھی اور 1989 ء کے دوران بہار میں برسر اقتدار کانگریس حکومت بھاگلپور فسادات کی ذمہ دار تھی جبکہ 2002 ء کے دوران ہوئے گجرات فسادات کے لئے بی جے پی حکومت جوابدہ ہے۔ مسٹر نتیش کمار نے کہاکہ یہ تمام فسادات

ترون تیج پال کے خلاف 5 فروری تک فرد جرم عائد کی جائے گی

پنجی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) تہلکہ کے بانی ترون تیج پال کے خلاف جنسی ہراسانی معاملہ میں فرد جرم آئندہ ہفتہ عائد کی جائے گی۔ کرائم برانچ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہیں اور فرد جرم کا ادخال 5فبروری تک ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہے کہ تہلکہ میگزین میں برسر کار سابق خاتون

وزیر فینانس چدمبر م کا دورۂ سعودی عرب

ریاض ؍ نئی دہلی ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس پی چدمبرم سعودی عرب کے ہم منصب توفیق الرابیعہ سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے موضوع پر وزارتی سطح کے مذاکرات کریں گے ۔ پی چدمبرم دو روزہ سرکاری دورہ پر آج ریاض پہنچے جہاں ہند ۔ سعودی مشترکہ کمیشن کے دائرہ کار میں یہ مذاکرات کئے جائیں گے ۔ ہندوستانی وفد میں معاشی اُمور کے سکریٹ

پاکستان نے امن بس کو داخلے کی اجازت نہیںدی

جموں ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے مابین امن بس آج بھی معطل رہی اور پاکستانی حکام نے ضلع پونچھ میں چکندا باغ کراسنگ پوائنٹ پر 17 مسافرین کو لے جارہی بس کو داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ لائن آف کنٹرول پر باہمی تجارت کے سلسلے میں ایک ٹرک ڈرائیور کے پاس سے 17 جنوری کو 100 کروڑ روپئے مالیتی برؤن شوگ