کجریوال اپنے مقصد کیلئے غیرروایتی طریقہ اختیار کررہے ہیں: وجئے مالیا

نئی دہلی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یو بی گروپ کے صدر نشین وجئے مالیا نے آج کہا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے غیر روایتی طریقہ کار اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صنعت کاروں کے خلاف بدنیتی اختیار نہیں کی جانی چاہیئے۔ مسٹر مالیا جو راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں کہا کہ آنے والے عام انتخابات کے تناظر میں

نیدو کے ارکان خاندان کی راہول گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج نیدو تانیہ کے ارکان خاندان سے ، جسے جنوبی دہلی میں نسل پرستانہ زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا تھا سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ نیدو کے ارکان خاندان جنہوں نے آج تغلق روڈ

مالدہ میں سڑک حادثات ، 18افراد ہلاک

مالدہ۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں قومی شاہراہ نمبر 34پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 18افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس حادثہ کے بعد مذکورہ قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ 34 پر 16افراد اسوقت ہلاک ہوگئے جب ایک کار کا سامنے سے آنے وال

مظفر نگرفسادات ریلیف کیمپس میں 33بچوں کی اموات

نئی دہلی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے مظفر نگر فسادات ریلیف کیمپس میں تاحال 33بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ لوک سبھا میں آج یہ بات بتائی گئی۔ مملکتی وزیر برائے داخلہ آر پی ایم سنگھ نے ایوان پارلیمنٹ کو مزید بتایا کہ اس بات کے بھی کوئی شواہد نہیں پائے گئے کہ فسادات سے متاثرہ نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کیلئے اُکسایا

قومی کمیشن برائے خواتین کی حکومت مغربی بنگال پر تنقید

کولکتہ۔/11فبروری،( سیاست ڈاٹ کام )قومی کمیشن برائے خواتین کے صدرنشین ممتا شرما نے آج ریاست میں خواتین کی سلامتی و تحفظ کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کئے جانے پر حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا شرما نے ایرپورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال کے خاتون ہونے کی حیثیت سے

ایم این ایس کا راستہ روکو احتجاج کے خلاف راج ٹھاکرے کو پولیس کی نوٹس

ممبئی۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی جانب سے چہارشنبہ کو ٹول ٹیکس کے خلاف ریاست بھر میں راستہ روکو احتجاج کے اعلان کے دو دن بعد پولیس نے ایم این ایس سربراہ کوآج ایک نوٹس جاری کی اور ریاست میں کسی بھی طرح کے لاء اینڈ آرڈر مسئلہ پیدا کرنے کے خلاف انتباہ دیا۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ راج ٹھاکرے کو نوٹس ج

مودی ۔ امریکی سفیر ملاقات پریشان کن نہیں

ممبئی 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر تجارت آنند شرما نے آج کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی سے امریکی سفیر برائے ہند نینسی پاویل کی مجوزہ ملاقات کے سلسلہ میں حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ امریکی سفیر کی مودی سے ملاقات سے نریندری مودی کے 9 سالہ امریکی بائیکاٹ کے خاتمہ کا اشارہ ملتا ہے ۔ آنند شرما نے ایک تقریب

اسیمانند کے بیانات کی این آئی اے تحقیقات کا سی پی آئی ایم کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج مطالبہ کیا کہ اسیمانند کے مبینہ بیانات کی قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) کی جانب سے تحقیقات کروائی جائیں۔ ملزم نے جو ملک میں بعض دہشت گرد مقدمات کے سلسلہ میں زیرحراست ہے، مبینہ طور پر آر ایس ایس سے روابط رکھتا تھا۔ سی پی آئی ایم کی پولیٹ بیورو کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اسیمانن

تلنگانہ بل کی صدرجمہوریہ نے توثیق کردی پہلے راجیہ سبھا میں متعارف کرنے حکومت کا منصوبہ ، پارلیمنٹ میں مسلسل چوتھے دن بھی ہنگامہ

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے تلنگانہ بل کی توثیق کردی جسے کل پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے آج رات بتایا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل کو صدارتی منظوری کے ساتھ وزارت داخلہ کو واپس بھیجا جارہا ہے ۔ یہ بل امکان ہے کہ کل راجیہ سبھا میں متعارف کیا جائے گا ۔ اس بل کو آند

اترپردیش پولیس میں مسلمانوں کا تناسب انتہائی کم

لکھنو ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش کی جانب سے پولیس فورس میں مسلمانوں کی نمائندگی کے تعلق سے حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار اقلیتوں کی ترقی کے بارے میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کے بلند بانگ دعوؤں کی نفی کرتے ہیں ۔ ان اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش پولیس میں صرف 2 فیصد سب انسپکٹرس ، 3 فیصد ہیڈ کانسٹیبلس اور 4 فیصد کانسٹیبلس

بی سی سی آئی صدر سرینواس کے داماد بٹنگ میں ملوث

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی نے بی سی سی آئی صدر این سرینواس کے داماد گروناتھ مائپین کو آئی پی ایل میچس کے دوران سٹہ بازی اور اطلاعات ٹیم تک پہنچانے میں ماخوذ قرار دیا ہے ۔ یہ انکشاف سسر سرینواسن کیلئے پشیمانی کا باعث بن گیا اور چینائی سوپر کنگس کی برقراری کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ سابق پنجاب ا

ایوان کی کارکردگی پر ارکان پارلیمنٹ کو خود احتسابی کی ضرورت

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل اندازی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ وہ ایوان کی کارکردگی کے بارے میں کچھ خود احتسابی کریں۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی مباحثہ کے ذریعہ ہوتی ہے اور یہ بات اہم ہے کہ دلچسپی رکھنے والے تم

اڈیشہ میں کشتی غرقاب، 26 ہلاک، 5 لاپتہ

بھوبنیشور ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ کے مہاندی ہری کانڈو میں کشتی غرقاب ہونے کی وجہ سے 26 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ مہاندی پر بنے ہری کانڈو باندھ میں اتوار کی دوپہر کو پیش آیا۔ کشتی میں تقریباً 125 افراد سوار تھے جن میں سے 90 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ کشتی میں سوار تمام افراد سمبل پور کے لائنس کلب سے تعلق رکھت

سازشی پہلو پر مبنی رشوت ستانی بہت بڑا چیلنج : سی بی آئی

نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنگھ نے آج کہا کہ سازشی پہلو پر مبنی رشوت ستانی کے واقعات جس میں باہمی رضامندی کے ساتھ رشوت ادا کی جاتی ہے، ان اداروں اور افراد کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو رشوت کے خلاف برسرپیکار ہے۔ مسٹر رنجیت سنگھ آج یہاں انسداد رشوت، مالی جرائم اور غیرمحسوب اثاثہ جات کی بازیافت کے موضوع

پتے کی پیوندکاری کے مریضوں کو رعایت دینے کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزارت صحت نے پتے کی پیوندکاری کے مریضوں، بائی پاس، انجیوپلاسٹی سمیت دیگر امراض کے علاج کے غیرممالک سے آنے والے مریضوں کیلئے پرائیویٹ اور سرکاری ہاسپٹلوں میں خصوصی رعایت دینے کی پالیسی طئے کرلی ہے۔ پتے کے علاج کیلئے آنے والے غیرملکی مریضوں کو رہائش، کھانے کے ساتھ رہائش دینے والوں کو بھی

تلنگانہ بل کل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا

نئی دہلی ۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ بل کو منگل کے دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے آج کہا کہ آندھراپردیش ری آرگنائزیشن بل کو صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا گیا ہے ۔کل بروز پیر صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد اسے منگل کے دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ قبل ازیں پارلیمانی حلقوں میں بتایا جاتا ہے کہ اس بل کو ک

پیرول میںمزید ایک ماہ کی توسیع دینے سنجے دت کی درخواست

ممبئی۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو 1993ء کے بم دھماکہ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اپنی اہلیہ مانیتا کی علالت ختم ہونے تک ساتھ رہنے کیلئے پیرول میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ سنجے دت کو پونے ایرواڈا جیل سے ایک ماہ پیرول پر رہا کیا گیا تھا ۔ ان کی گرفتاری کے بعد دوسری مرتبہ رہا کیا گیا ہے ۔

امریکی اسکول کی مبینہ خلاف ورزیوں کی محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے تحقیقات

نئی دہلی۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اعلیٰ سطحی امریکی سفارت خانہ کے اسکول کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ وزارت خارجہ اپنے عہدیداروں سے اسکول میں برسرکار اساتذہ اور ان کی تنخواہوں کی تفصیلات پر مشتمل جواب کا منتظر ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے خصوصی شعبہ نے جو ٹیکس سے متعلق مسائل سے نمٹتا ہے جو خیراتی