ویلنٹائن ڈے کی مخالفت میںسماجی و سیاسی تنظیموں کی مہم

جمشید پور۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک پارک میں جمع لڑکے اور لڑکیوں کے گروپ کا مقامی سخت گیر تنظیموں نے تعاقب کیا اور انہیں پارک سے بھاگ جانے پر مجبور کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ان تنظیموں کا پیچھا کیا۔ پولیس نے بتایا کہ راشٹریہ مانو جن کلیان سینا جو کہ ایک سماجی اور سیاسی تنظیم ہے بشٹو پور میں واقع ایک پا

’ صاحب! میں تھک چکا ہوں‘آسارام عدالت میں اشکبار

جودھپور۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) خود ساختہ سوامی آسارام جن پر نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے نے آج عدالت میں اپنے آپ کو بے قصور بتایا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے آسارام سے جب ان کے والد کا نام پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ جب ان سے عمر کی بات پوچھی گئی تو اس پر بھی انہوں نے کوئی جو

دہلی اسمبلی اجلاس میں انتشار ،کارروائی ملتوی

نئی دہلی۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی اجلاس میں آج افراتفری کے مناظر دیکھے گئے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ بی جے پی اور کانگریس ارکان اسمبلی ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے مائیک توڑ دیئے اور ریاستی وزیر قانون سومناتھ بھارتی کے استعفے کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے ایک افریقی نژاد خاتون کی قیام گاہ پر آدھی را

کانگریس کو لوک سبھا کے جاریہ اجلاس میں تلنگانہ بل کی منظوری کا یقین نہیں

نئی دہلی۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور دیگر پانچ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے لوک سبھا میں تلنگانہ بل متعارف کروانے پر اعتراض کے پیش نظر کانگریس نے آج کہا کہ اگرچہ اُس نے تکلیف دہ اور ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کیا ہے لیکن اسے یقین نہیں ہے کہ یہ بل21 فروری کو ختم ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں منظور ہوسکے گا۔ پارٹی کے ترجمان ابھی

مسافر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں، ریلوے ٹیرف اتھاریٹی کا قیام

v مال برداری کی موجودہ شرحیں برقرار
v 17 نئی اے سی ’جئے ہند‘ ، 39 ایکسپریس اور 10 پاسنجر ٹرینوں کا آغاز
v ریلوے میں خانگی اور غیرملکی راست سرمایہ کاری کی تجویز
v تیز رفتار ٹرینس متعارف
v وزیر ریلوے ملکارجن کھرگے کی جانب سے عبوری ریلوے بجٹ پیش
v بجٹ تقریر کے دوران آندھراپردیش ارکان پارلیمنٹ کا نامناسب طرز عمل

تلنگانہ بل کی آج پیشکشی متوقع

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے توقع ہیکہ تلنگانہ بل کل لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا اور اس نے بل کی شدید مخالفت کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے تاہم بتایا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل متعارف کرنے کے تعلق سے قطعی فیصلہ کل صبح کیا جائے گا۔ حکومت نے پہلے اس بل کو راجیہ سبھا میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا

کجریوال محاذ آرائی کی راہ پر، جن لوک پال بل آج پیش کرنے بضد

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اروند کجریوال حکومت نے کل دہلی اسمبلی میں جن لوک پال بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے مرکزی وزارت قانون کی اس رائے کو نظرانداز کردیا کہ بل پیش کرنے سے قبل مرکز کی منظوری ضروری ہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت کا یہ سخت موقف اس وقت سامنے آیا جبکہ کانگریس

تلنگانہ بل کی تائید، بی جے پی کا منموہن سنگھ کو تیقن

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج وزیراعظم منموہن سنگھ کو اہم ترین تلنگانہ بل کی تائید کی پیشکش کی۔ تاہم یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کو مجوزہ دونوں ریاستوں کے ساتھ ساتھ سیما ۔ آندھرا کے عوام کی تشویش دور کرنی چاہئے۔ وزیراعظم اس مسئلہ پر اتفاق رائے کیلئے کوشش کررہے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ آرائی کی جارہی ہ

ایوان پارلیمنٹ میں ہونے والے واقعات پر میرا دل خون ہوگیا

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں خلل اندازی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ ایوان میں جو کچھ واقعات پیش آرہے ہیں ، وہ جمہوریت کیلئے المناک ہے اور ان پر ان کا دل خون ہوگیا ہے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے تلنگانہ مسئلہ پر لوک سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی پر اور عبوری ریل بجٹ کی پیش

ہندوستان میں ہر شخص بدعنوان نہیں:پی چدمبرم

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں وسیع پیمانہ پر کلیدی بدعنوانی کے تعصب کا ازالہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ ہر شخص بدعنوان نہیں ہے اور نگرانکار محکموں سے خواہش کی کہ صرف اسی وقت مداخلت کریں جب واضح طورپر فوجداری مقدمہ قائم ہوتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدعنوانی کو نظرانداز نہیں کر رہے ہیں لیکن ہر

شرد پوار پر پیٹھ میںخنجر گھونپنے کا الزام

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اغذیہ کے وی تھامس نے وزیر زراعت شرد پوار پر صدر کانگریس سونیا گاندھی کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے سونیا گاندھی کے بیرونی نژاد ہونے کے مسئلہ پر 1999 ء میں ان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا۔ تھامس نے جن کے شرد پوار سے غذائی طمانیت کے سلسلہ میں شدید اختلافات ہیں، مراٹھ

آج عبوری ریلوے بجٹ کی پیشکشی

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر ریلوے ملکارجن کھرگے کل پارلیمنٹ میں عبوری ریلوے بجٹ برائے سال 2014-15 پیش کریں گے ۔ امکان ہے کہ وہ ریل کرایوں کو جوں کا توں برقرار رکھیں گے تاہم ریل خدمات کو مزید موثر بنانے کیلئے بعض نئی ٹرینوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ ملکارجن کھرگے نے آج ریل بھون میں واقع ان کے دفتر میں عبوری بجٹ کو قطعیت دی۔ یہ

مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف حملوں میں اضافہ

واشنگٹن ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اقلیتی فرقوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ امریکی قانون سازوں کو آج یہ بات بتائی گئی۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایلیوٹ ابراہم نے قانون سازوں کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کمیشن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق م

راجدھانی ایکسپریس میں دھواں

کولکتہ ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی جارہی راجدھانی ایکسپریس کے جنریٹر کار میں آج اچانک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ راجدھانی ایکسپریس آج جیسے ہی ہوڑہ اسٹیشن سے روانہ ہوئی ، اچانک جنریٹرکار میں دھواں دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عہدیداروں نے جنریٹر کار کو فوری تبدیل کردیا ۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین

بینکس کی دو روزہ ہڑتال سے 30 ہزار کروڑ کا نقصان

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پبلک سیکٹر ، بینکس کے 8 لاکھ سے زائد ملازمین کی دو روزہ ہڑتال کی وجہ سے بینکوں / حکومت کو تقریباً 30 ہزار کروڑ روپئے نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ عام آدمی بالخصوص دیہی علاقوں میں عوام زیادہ متاثر رہے۔ اس دوران وزیر فینانس پی چدمبرم نے تنخواہوں میں اضافے کے بینک ملازمین کے مطالبہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ ب

موئیلی اور مکیش امبانی کیخلاف حکومت دہلی کے فوجداری مقدمات ،سی پی آئی کی ستائش ،ایس پی کی مذمت

نئی دہلی 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )حکومت دہلی نے مرکزی وزیر ویرپا موئیلی ،سابق وزیر مرلی دیورا ، ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی اور دیگر کے خلاف کے جی بیسن نے قدرتی گیس کی قیمت میں تعین میں بے قاعدگیوں کی شکایت کے بعد فوجداری مقدمات دائر کرنے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر ارویند کجریوال نے کہا کہ حکومت دہلی کی انسداد بد عنوانی شاخ ک

سی اے جی اور سی وی سی جیسے اداروں کا استحکام ضروری :سشما سوراج

نئی دہلی 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ویجلنس اور تحقیقات محکموں پر الزام تراشی کے حکومت کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی قائد سشما سوراج نے کہا کہ حالانکہ ان کا جوش و جذبہ کئی بار برسر اقتدار طبقہ کے لئے مناسب نہیںہوتا لیکن سی اے جی اور سی وی سی جیسے اداروں کا صحت مند جمہوریت کیلئے استحکام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان محکموں کے خلاف تن