راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی ، جیہ للیتا کی مذمت

نئی دہلی۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا آج سیاسی پارٹیوں کی مذمت کا نشانہ بن گئیں کیونکہ انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریسی قائد منی شنکر ایّر نے کہا کہ اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک کی وزیراعظم بننے کی قابلیت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ جیہ للیتا اس فیصلہ

مزید دو کوئلہ بلاکس منسوخ کرنے حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکز نے آج فیصلہ کیا کہ مزید دو کوئلہ بلاکس منسوخ کردیئے جائیں،جس سے تاحال وقت مقررہ پر کام کی تکمیل نہ کئے جانے کی پاداش میں منسوخ شدہ کانوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ جھارکھنڈ کی ان کانوں کی منسوخی بین وزارتی گروپ کی سفارش کے پس منظر میں ہوئی ہے ،جس نے مختلف فارمس کو الاٹ کردہ متعدد کوئلہ بلاکس کو منسوخ ک

اقلیتوں کیلئے مساوی مواقع کمیشن کی تشکیل کو منظوری :رحمن خان

نئی دہلی 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات سے قبل اقلیتوں کو راغب کرنے کی ظاہر طور پر کوشش میں حکومت نے آج کافی انتظار والے مساویانہ مواقع کمیشن (ای او سی) کے قیام کی منظوری دیدی، جو نوکریوں اور تعلیم میں اقلیتی برادریوں کے خلاف امتیاز کے انسداد والا قانونی ادارہ ہوگا۔ وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو

ہندوستان اور بحرین میں تعاون کے وسیع امکانات

نئی دہلی۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے اعزاز میں ترتیب ہوئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور بحرین کے درمیان کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کا شاہی خاندان ترقی، خوشحالی اور ہن

سنگر ہنس راج ہنس مشرف بہ اسلام

ممبئی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے مشہور گلوکار ہنس راج ہنس اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئے۔ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام محمد یوسف رکھ لیا لیکن یہ وضاحت کی کہ فلمی دنیا میں وہ ہنس راج ہنس ہی رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعلیمات سے واقفیت کے بعد انہوں نے قرآن مجید کو بتدریج پڑھنا شروع کیا اور پھر

تلنگانہ بل کی قواعد کے مطابق منظوری : کمل ناتھ

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کیلئے ’’غیرجمہوری‘‘ طریقہ کار اختیار کرنے اپوزیشن کے الزامات اور تنقیدوں کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ قواعد کے مطابق یہ بل منظور کیا گیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے کہاکہ ’’لوک سبھا میں (13 فبروری کو ہوئے) پرتشدد واقعات نچلی ترین کے تھے، جو انتہ

یکساں سیول کوڈ کے معاملہ میں عقیدہ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ شخصی ایقان اور عقیدہ کا احترام کیا جانا چاہئے لیکن قانون پر عمل آوری کے معاملہ میں انہیں مسلط نہیںکیا جاسکتا۔ عدالت نے یکساں سیول کوڈکے تصور کو حقیقی شکل دینے کے معاملہ میں مختلف فرقوں کے مابین بڑھتے متضاد نقطہ نظر پر تشویش ظاہر کی۔ چیف جسٹس پی ستہ سیوم نے مرکز کی جانب سے گود

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی اندرون 3 دن رہائی ، حکومت ٹاملناڈو کا فیصلہ

چینائی 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قید کئے جانے کے 23 سال بعد ٹاملناڈو حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اندرون تین دن راجیو گاندھی قتل مقدمہ کے 7 مجرموں کو رہا کردیا جائے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے تین قاتلوں کی سزائے موت کو سزائے عمر قید میں تبدیل کردیا۔ سنتان، نلنکا شوہر مرگن اور پیراری والان کی سزائے موت کو سپریم کورٹ نے کل سزائے عمر قید میں تبدیل کر

قانون ساز ادارہ ایجی ٹیشن کے مراکز میں تبدیل : حامد انصاری

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامدانصاری نے پارلیمنٹ میں حالیہ شوروغل اور ہنگامہ آرائی کے تناظر میں آج کہا کہ قانون ساز اداروں کی کارکردگی میں خلل اندازی پر انہیں سخت صدمہ ہوا ہے۔ قانون سازی کے ادارے ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اب ایجی ٹیشن کے مراکز میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ راجیہ سبھا کے صدرنشین محمد حامد انصاری نے

تلنگانہ بل کی منظوری تمام قواعد کی خلاف ورزی : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر کانگریس کے ساتھ سازباز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متنازعہ تلنگانہ بل کی منظوری کے ذریعہ تمام قواعد اور ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یو پی اے حکومت نے اس انداز میں اپنا کام کیا ہے اسے جمہوریت اور وفاقی اص

اقلیتوں کو قومی دھارے میںشامل کرنے کی مساعی:گورنر یو پی

لکھنؤ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے آج کہا کہ وہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر عمل کرنے کوشش کررہی ہے۔ یوپی گورنر بی ایل جوشی نے آج یہ بات کہی۔ بی ایل جوشی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتوں کو سماجی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی جس میں سچر کمیٹی کی سفارشات کے م

اقلیتوں کیلئے کوٹہ :مرکز کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے قبول

نئی دہلی 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پسماندہ طبقات کے لئے 4.5 فیصد ذیلی کوٹہ کے نفاذ کے لئے عبوری حکم جاری کرنے کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول کرلیا۔ مرکزی حکومت نے آندھراپردیش ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے مرکزی تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے پسماندہ طبقات کیلئے 4.5 فیصد کوٹہ منظور کیا

خواتین بِل کی منظوری یقینی بنانے حکومت لوک سبھا اجلاس میں توسیع کیلئے تیار

نئی دہلی 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دیرینہ مدت سے زیرالتواء خواتین تحفظات بِل منظور کروانے کے مطالبات کے دوران حکومت نے آج کہاکہ وہ پندرھویں لوک سبھا کے آخری اجلاس میں توسیع کرنے کیلئے بھی تیار ہے اگر ایوان اِس سے اتفاق کرے۔ مقررہ پروگرام کے بموجب جمعہ کے دن لوک سبھا کے اجلاس کا آخری دن ہوگا۔ یہ مسئلہ جیہ پردا نے ایوان میں اکثر اُٹ

اقلیتی کوٹہ کے مسئلہ پر مرکز سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر مرکزی تعلیمی اداروں میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پسماندہ طبقات کیلئے 4.5 فیصدی ذیلی کوٹہ پر عمل آوری کیلئے عبوری حکمنامے کی استدعا کی ہے، جسے آندھراپردیش ہائیکورٹ نے کالعدم کیا ہے۔ حکومت نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے استدلال پیش کیا کہ اسے یہ معاملہ کا عدالت کی جان

عبوری ریل بجٹ کو پارلیمانی منظوری

نئی دہلی ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے آج عبوری ریلوے بجٹ برائے 2014-15 ء کو منظوری دیدی جبکہ راجیہ سبھا نے اسے مسئلہ تلنگانہ پر شور و غل کی وجہ سے مباحث کے بغیر لوٹا دیا۔ریل بجٹ اور متعلقہ تصرف بلوں کو لوک سبھا نے کل منظوری دیدی تھی۔ تلنگانہ پر گڑبڑ کے درمیان وزیر ریلوے ملکارجن کھرگے نے ضمنی مطالبات زر (ریلوے) 2013-14 ء اور تصرف (ری

امبانی حکومت نہیں چلاتے: مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے اس الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہ مکیش امبانی یو پی اے حکومت چلا رہے ہیں، مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز پر تیقن سے کم گیس کی پیداوار کی بناء پر زبردست جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور بینک ضمانت ضبط کرلی جائے گی۔ اس کے بعد ہی قیمت میں کسی اضافہ کی اجازت دی جاسکتی

افضل گرو کو دی گئی پھانسی غیر منصفانہ تھی: فاروق عبداللہ

نئی دہلی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیو گاندھی قتل کیس کے 3 مجرمین کی سزائے موت کو سپریم کورٹ کی جانب سے عمر قید میں تبدیل کئے جانے کے بعد مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے آج کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم افضل گرو کو دی گئی پھانسی قطعاً ناواجبی اور غیرمنصفانہ تھی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر عبداللہ نے کہاکہ افضل گرو کو پھانسی پر چڑھانے

راجیوگاندھی قتل کیس، 3 مجرمین کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

نئی دہلی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیو گاندھی قتل کیس کے تین مجرمین کو آج زبردست راحت حاصل ہوگئی جب سپریم کورٹ نے ان کی درخواست رحم پر فیصلہ کیلئے مرکز کی جانب سے 11 سال کی تاخیر کئے جانے کی بنیاد پر ان کی سزاء موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ چیف جسٹس ستھا سیوم نے مرکز کے اس استدلال کو مسترد کردیا کہ درخواست رحم پر فیصلہ میں کوئی غیر و

سونا کی درآمدات پر تحدیدات کی برخاستگی پر غور کرنے چدمبرم کا تیقن

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ وہ سونا کی درآمد پر عائد تحدیدات برخواست کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ کو قابو میں لانا چاہتی ہے۔ جاری مالیاتی سال کا خسارہ 45ارب امریکی ڈالر ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ صرف اس مسئلہ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ جواہرات اورزیورات کی صنعت سونا کی

چندی گڑھ میں اعلیٰ سطحی ماؤسٹ قائد کی خود سپردگی

راجمند گاؤں۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ سطحی ماؤسٹ کارکن نے جو راجمندگاؤں۔ کنکیر سرحد پر چھتیس گڑھ میں غیر قانونی تحریک کی قیادت کررہا تھا اور قتل اور ملازمین پولیس پر حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا آج اپنی بیوی کے ساتھ پولیس کے سامنے خود سپرد ہوگیا۔ نکسلائٹس جوڑا 27سالہ بھگت جاڑے اور 21سالہ ٹیجو نیتم نے ایڈیشنل ڈائرکٹر