میڈیا اپنی رپورٹنگ میں دیانتدار نہیں : پاریکر
پنجی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ گوا منوہر پاریکر نے آج میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ طور پر اپوزیشن سے رقومات اینٹھنتے ہوئے ’’پیڈ نیوز‘‘ کو تقویت دے رہے ہیں۔ اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آخر ان کی تعلیمی لیاقت کیا ہے ؟