اینٹی نکسل آپریشن : بی ایس ایف کیلئے نئے ہیلی کاپٹرز

نئی دہلی ، 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف ایر ونگ کو رواں سال کے ختم تک دو نئے اڈوانسڈ ملٹری ہیلی کاپٹرز حاصل ہوں گے تاکہ سکیورٹی فورسیس کو اینٹی نکسل آپریشنس میں مدد ملے۔ یہ نئے ہیلی کاپٹرز Mi-17 (V-5 کی طرز کے) اس پہلی کھیپ کا حصہ ہیں جو بارڈر سکیورٹی فورس کو آٹھ ہیلی کاپٹر کی معاملت کے تحت فراہم کئے جائیں گے، جو اس فورس کو اپنے فضائی

ابو سالم کی ’’ٹرین والی شادی‘‘ کی تحقیقات

نئی دہلی 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے آج گینگسٹر ابو سالم کی شادی کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے پٹیالہ ہاؤس عدالت کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے میڈیا میں یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ ابو سالم نے پولیس کی موجودگی میں چلتی ٹرین میں اُس وقت شادی کرلی جب اُسے لکھنو کی ایک عدالت میں پیش کرنے کے لئے بذریعہ ٹرین و

شادی کی پارٹی میں جھڑپ، دو دولہے گرفتار

متھرا 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دو بھائیوں کی دو بہنوں کے ساتھ ہونے والی شادی کا کلائمکس جیل کی سلاخوں کے پیچھے اختتام پذیر ہوا کیونکہ دولہوں کی جانب سے دلہنوں کے والدین سے زائد نقد رقم اور جہیز کا مطالبہ کرنے پر انھیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ گرما گرم بحث نے تشدد کا رُخ اختیار کرلیا جس میں دولہا اور دلہن کی جانب سے جملہ چھ افراد زخمی ہوگئ

ملاوٹی چاندی کا ورق صحت کیلئے نقصان دہ

نئی دہلی ؍ ممبئی 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں خوشی کے ہر موقع پر مٹھائی تقسیم کرنے کی قدیم روایت ہے۔ جتنی مٹھائیاں ہندوستان میں تیار ہوتی ہیں شاید ہی کسی ملک میں تیار ہوتی ہوں۔ چونکہ یہ کالم صحت کے لئے مختص ہے لہذا ہم بات کریں گے مختلف مٹھائیوں پر چڑھائے جانے والے چاندی کے ورق کی۔ چاندی کے ورق دراصل چاندی ہی ہ

وزیراعظم کی دوشنبہ کو میانمار روانگی

نئی دہلی۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم منموہن سنگھ میانمار کیلئے دوشنبہ کو روانہ ہورہے ہیں تاکہ BIMSTEC سمٹ میں شرکت کرسکیں ، جس کا مقصدہندوستان کی مشرق کی طرف دیکھو پالیسی کو بڑھاوا دینا ہے ، نیز اس خطہ کے ساتھ رابطہ میں اضافہ کرنا بھی ہے جس سے شمال ۔ مشرق کو فائدہ ہوگا اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھے گا ۔ ڈاکٹر سنگھ 4 مارچ ک

مرکزی حج کمیٹی کا 600کرو ڑ روپئے اسکام، سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حج کمیٹی میں بڑے پیمانہ پر فنڈس کے تغلب اور بدانتظامیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔خادم الحجاج و عمرہ فاؤنڈیشن نے یہ درخواست دائر کی جس پر سپریم کورٹ نے سماعت سے اتفاق کرلیا۔مرکز ، وزارت امور خارجہ اور مرکزی حج کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون چار

اسٹنگ آپریشن: انڈیا ٹوڈے گروپ نے اوپنین پول روک دیئے

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا ٹوڈے گروپ نے آج رات سی۔ووٹر پولنگ ایجنسی کے تمام اوپنین پولس کو معطل کردیا ہے۔ ایک اسٹنگ آپریشن میں بعض ایجنسیوں کے اوپنین پول کے تعلق سے کئی منفی حقائق منظر عام پر آئے اور یہ اوپنین پول درست ہونے کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ٹی وی نیوز چیانل نیوز ایکسپریس نے اسٹنگ آپریشن کا دعویٰ کر

جوڑ توڑ کیس : ایم ایل اے سیتا سورین کی خودسپردگی

رانچی ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برسراقتدار جے ایم ایم رکن اسمبلی سیتا سورین جو سابق چیف منسٹر شبھو سورین کی بہو ہیں ، انھوں نے آج جوڑ توڑ کے ایک معاملے میں یہاں مقامی عدالت کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی جبکہ یہ کیس سی بی آئی نے درج رجسٹر کیا تھا ۔ سیتا سورین نے آر کے چودھری کی اسپیشل سی بی آئی کورٹ میں خود سپردگی اختیار کی جبکہ جھ

اعظم گڑھ : دو برادریوں میں جھڑپ ، ایک شخص ہلاک

اعظم گڑھ ( یوپی ) ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے جب دو برادریوں میں یہاں محمد پور بازار علاقہ میں ایک مذہبی مقام کے پلاٹ فارم کی تعمیر کے معاملے میں جھڑپ ہوگئی اور یہ جھگڑا سنگین نوعیت اختیار کرگیا جس میں دونوں طرف کے لوگوں نے دوکانات میں توڑ پھوڑ مچائی اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔ پولیس نے آج کہا کہ رس

گیاس کی قیمت کے مسئلہ پر سوالات سے موئیلی کو اُلجھن

نئی دہلی۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر پٹرولیم ویرپا موئیلی نے آج اُس ایف آئی آر کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا جو قدرتی گیاس کی قیمت کے تعین کے سلسلے میں اُن کے اور صنعت کار مکیش امبانی کے خلاف دہلی میں درج کرائی گئی ہے ۔ موئیلی نے اس معاملے میں استفسار پر کہا کہ اس کا موقع ہونا چاہئے ۔ عوام کا موڈ خراب نہ کیجئے جو ا

عشرت جہاں انکاؤنٹر: ونزارا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احمد آباد ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے گجرات کے معطل آئی پی ایس عہدیدات ڈی جی ونزارا کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔ انہوں نے 2004 ء عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ میں سی بی آئی کی دائر کردہ اضافی چارج شیٹ کی ایک نقل فراہم کرنے کی خواہش کی تھی ۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایس کھٹواڑ نے سی بی آئی عدالت میں سماعت کے بعد اپ

فتویٰ کو عوام پر مسلط نہیں کیا جاسکتا

نئی دہلی ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم علماء کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ کو عوام پر مسلط نہیں کیا جاسکتا اور جنہیں اس طرح کے فتوؤں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہراسانی کا سامنا ہو، ان کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ نے آج یہ بات کہی اور تاہم شرعی عدالتوں کے معاملہ میں مداخلت کے تعلق سے تحفظات کا اعلان کیا ۔ جسٹس سی کے پرساد ک

مکیش امبانی کیخلاف کجریوال کے الزامات مسترد

نئی دہلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) نے عام آدمی پارٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نہ تو اس کمپنی اور نہ ہی اس کے چیرمین مکیش امبانی کے دنیا کے کسی حصہ میں ناجائز بینک کھاتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے صدر اور دہلی کے سابق چیف منسٹر اروند کجریوال نے ہریانہ کے روہتک میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب

سورت پر حملے کیلئے پاکستان سے نیوکلیئر وار ہیڈ حاصل کرنے انڈین مجاہدین کی کوشش :این آئی اے

نئی دہلی۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے ارکان بشمول اس کے بانی و معاون یسٰین اور ریاض بھٹکل نے سورت پر نیوکلیئر وار ہیڈس کے ساتھ حملے کا منصوبہ بنایا تھا اور اُنھوں نے پاکستان سے اسے حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آج عدالت میں دائر کردہ 277 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں

سیکولر سیاسی جماعتوں نے مدد نہیں کی ، سابق ڈی جی پی گجرات

تھرواننتاپورم ۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق گجرات ڈی جی پی اور بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے سخت نقاد آر وی سری کمار نے آج کہاکہ قومی دھارے میں شامل سیکولر سیاسی جماعتوں سے اُنھیں چیف منسٹر گجرات کے خلاف لڑائی میں خاطر خواہ تائید حاصل نہیں ہوئی ۔ ان جماعتوں کو یہ اندیشہ تھا کہ اگر وہ اُن کی تائید کریں گے تو فرقہ پرست ہندو ووٹ سے مح

ہتھیاروں کے کارخانہ کا مقدمہ ،بھٹکل اور ساتھی پر فرد جرم عائد

نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج ایک مقامی عدالت میں انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی معاون اسد اللہ اختر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ کارخانہ قائم کرنے اور بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود کا ذخیرہ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردیا۔ یہ ذخیرہ مبینہ طور پر دہلی پولیس کو ایک دھاو

شنڈے کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست خارج

نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کو خارج کردیا جس میں یہ حواہش کی گئی تھی کہ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کی جانب سے مبینہ طور پر آئی پی ایل فکسنگ کی پولیس تحقیقات پر دخل اندازی کئے جانے کے معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے ۔ چیف جسٹس پی ستھا سیوم کی قیادت میں ایک اپیکس کورٹ ک