ہندوستان
وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں سے زیادہ اہل ہونے کا ادعا
بتیا 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج اپنے وزارت عظمیٰ کے لئے عزائم کو آشکار کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اِس اعلیٰ عہدہ کے لئے کوشش کرنے والے دیگر تمام امیدواروں سے زیادہ اہل اور تجربہ کار ہیں۔ اُنھوں نے ریاست بہار کے لئے خصوصی موقف کا مطالبہ کرنے کے لئے منعقدہ سنکلپ یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزارت عظمیٰ
عظمت قرآن ہر حال میں برقرار رکھا جائے
ناگپور ۔ 5 مارچ ۔ (پریس ریلیز)مفتی ضمیم احمد صاحب مصباحی ( دارالعلوم اہل سنت احمدیہ بغدادیہ ، شطرنجی پورہ ، ناگپور) نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اولیاء کرام کی مزارات پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادریں ہرگز نہ چڑھائیں اور نہ ہی ان چادروں کو خریدیں ۔ بے وضو قرآنی آیات والی چادرروں کو چھوڑناحرام و ناجائز ہے ۔ لوگ صندل نکالتے وقت اپنے سر
مشرف کے ساتھ رابطہ رکھنے پاسوان کی تردید
پٹنہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان نے جو 12 سال کے بعد این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ آج ان الزامات کو بکواس قرار دیا کہ انہوں نے اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف سے اپنے روابط کا فخریہ ذکر کیا تھا ۔ پریس کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کے سوال پر پاسوان نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کے سوال کا صرف جواب دیا تھا کہ سا
اڈیشہ میں طوفان فائلن کے وقت سونیا ، راہول اور مودی کہاں تھے ؟
بہرام پور۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعلیٰ اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال طوفان فائلن کی زد میں جب پوری ریاست تھی اُس وقت ان دو لیڈروں نے ریاست پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔ ضلع گنجم میں خواتین کی ایک عظیم الشان ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ضلع گنجم طو
بیٹی کی شادی منسوخ ہونے پر والدین کی خودکشی
فیروزآباد ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ایک جوڑے نے اپنی بیٹی کی شادی ٹوٹ جانے پر غمزدہ ہوکر زہر پی لیا جس سے اُن کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ جمنا پرساد (55) اور اُن کی بیوی 48 سالہ ششی نے آج صبح زہر پی لیا۔ انھیں فوری طورپر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مُردہ قرار دیا۔ اُن کی بیٹی کی شادی 24 مارچ کو منعقد شدنی تھی لیکن ک
غیرموسمی بارش سے کھڑی فصلیں تباہ
سانگلی (مہاراشٹرا ) ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرا کے کئی حصوں میں بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے اناج ، انگور اور ترکاریوں کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ اتوار کے روز سانگلی کے علاوہ کولہا پور میں بھی ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی ۔ دریں اثناء سانگلی کے ڈسٹرکٹ کلکٹر دیندر سنگھ کشواہا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے
ایم این ایس سربراہ سے بزنسمین گڈکری کی ملاقات کی مذمت
ممبئی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں نتن گڈکری کی راج ٹھاکرے سے ملاقات اور اُن سے لوک سبھا انتخابات میں اپنے کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کی درخواست کی مذمت کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہاکہ وہ بی جے پی کے سینئر ’’بزنسمین‘‘ ہیں جنھوں نے ایم این ایس کے سربراہ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان سامنا کے اد
ضابطہ اخلاق سے حکومت کی کارکردگی غیرمتاثر:چدمبرم
نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے مرکزی کابینہ اپنے فیصلے عائد کردہ حدود کے اندر کرنا جاری رکھے گی۔ حکومت کی کارکردگی انتخابات کے اعلان کے بعد رُک نہیں جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ کابینہ کے اجلاس آخری وقت تک جاری رہیں گے۔ کابینہ پالیسیز کی بنیاد پر قبل ازیں کئے ہوئے فیصلوں کی من
ہندوستان تجارت کیلئے مشکل ترین ملک
نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان تجارت کیلئے سب سے مشکل ترین ملک بنتا جارہا ہے ، اس کے بعد انڈونیشیا اور فلپائن بھی تجارت کیلئے مشکل ترین ممالک قرار دیئے گئے ہیں۔ مارکیٹنگ فورم (ایس پی اے جی ایشیا) کی جانب سے کروائے گئے سروے میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ اور ملایشیا بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں فراہم کر رہے ہیں۔ ہندوستا
دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے بیمسٹک قائدین کا عہد
نے پی تا۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سات ممالک بیمسٹک سے تعلق رکھنے والے قائدین نے آج عہد کیاکہ وہ دہشت گردی، بین قومی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے بڑھتے خطرات کا مشترکہ مقابلہ کریں گے۔ ان قائدین نے اس بات سے بھی اتفاق کیاکہ تجارت، توانائی اور ماحولیات جیسے شعبوں میں رابطہ کاری اور تعاون کو بھی فروغ دینے کی کوشش میں شدت لائی جا
یوپی میں جونیر ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ایس پی لیجسلیٹر پر مبینہ حملہ ، پولیس کا لاٹھی چارج ، مریضوں کو مشکلات ، مزی
کانپور ۔ 4 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )جونیرز ڈاکٹرس کی ہڑتال کے تیسرے روز میں داخل ہونے کے بعد اُترپردیش میں میڈیکل خدمات تیسرے روز بھی درہم برہم رہی جبکہ آج کے دن کی خصوصیت یہ تھی کہ ایک لیجسلیٹر کے ساتھ غیرضروری بحث و تکرار کے بعد ڈاکٹروں کے ایک ساتھی کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا مریضوں کو کرنا پڑا کیونکہ ہاسپ
بجلی سرقہ ریمارک پر فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاجی ریالی
سرینگر۔ 4 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )اپوزیشن پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں مرکزی وزیر فارق عبداللہ کے خلاف اُن کے برقی سرقہ پر دیئے گئے ایک ریمارک پر زبردست احتجاج کیا۔ پی ڈی پی کے متعدد ورکرس جن کی قیادت سابق ایمپلائز یونین لیڈر سے سیاست داں بنے خورشید عالم کررہے تھے ۔ ورکرس نے پولوو یو میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹرس سے ریالی کا آغاز کیا ۔ اُس
ممبئی ، دہلی دنیا کے سستے شہر
لندن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایسی جانچ میں جو کئی ہندوستانیوں کو اچنبھے میں ڈال سکتی ہے، ممبئی رہائش کیلئے دنیا کا سب سے سستا شہر قرار پایا ہے، جس کے بعد قریبی فرق سے نئی دہلی تیسرے مقام پر ہے۔ اکنامسٹ انٹلی جنس یونٹ کے 2014 ء سروے کے مطابق سنگاپور دنیا کا سب سے مہنگا شہر ہے۔
پولیس اور نظم و نسق کے عہدیداروں کو دستور کا وفادار ہونا ضروری
بھوپال ۔ 4 مارچ (پرویز باری) پولیس اور نظم و نسق کے عہدیداروں کو کسی فرد یا افراد کا وفادار ہونے کے بجائے دستور اور قانون کی حکمرانی کا وفادار ہونا چاہئے۔ گجرات میں بعض عہدیدار نریندر مودی کے وفادار ہیں۔ اسی لئے وہ مودی کی غلامی کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے فبروری اور مارچ 2002ء میں جو کچھ ہوا انتظامیہ اور پولیس عہدی
لوک پال سرچ کمیٹی پیانل تشکیل دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی: تھامس
نئی دہلی۔ 4 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)جسٹس کے ٹی تھامس جنھوں نے لوک پال سرچ کمیٹی پیانل کے سربراہ کی حیثیت سے پیر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدہ سے اس لئے دستبردار ہوگئے کیونکہ جب انھوں نے پیانل میں اپنے رول کا بغور مطالعہ کیا تو انھیں یہ محسوس ہوا کہ مزید کسی پیانل کی تشکیل کی چنداں ضرورت ن
کلیان سنگھ اور یدی یورپا بدعنوانیوں اور فرقہ پرستی کا خطرناک امتزاج
نئی دہلی ۔ 4 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی ( ایم ) نے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اور بی ایس یدی یورپا کو ’’بدعنوانیوں اور فرقہ پرستی کا خطرناک امتزاج‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی بی جے پی میں واپسی سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ پارٹی کی حکمت عملی کیا ہے اور ہندوستان کا مستقبل کیا ہے ۔ سی پی آئی ( ایم ) قائد نے اپنے مائیکرو بلاگ ٹوئٹر پ
لڑکی کا جنسی استحصال ، خودسوزی کی کوشش
نئی دہلی ۔ 4 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ضلع کے گرہا کوٹا ٹاؤن میں ایک نوجوان کے ہاتھوں ایک کمسن لڑکی کے جنسی استحصال کے بعد لڑکی نے خودسوزی کی کوشش کی ۔ اُس نے اپنے جسم پر تیل ڈال کر آگ لگالی تھی ۔ نیلیش لاڈیا نامی نوجوان نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد ک