ٹی ایم سی لیڈر کے خلاف شکایت
کولکتہ ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بائیں محاذ نے آج بربھوم کے ٹی ایم سی قائد انو برتا مونڈل کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ موصوف اپنی حریف جماعتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ بائیں محاذ نے ترنمول کے ایک اور لیڈر عبدالبارک بسواس کے خلاف بھی ایک شکایت درج کروائی ہے